Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

14 سالہ پرانا کالا جادو اور بندشیں کیسے ٹوٹیں

ماہنامہ عبقری - جنوری 2013

14 سالہ پرانا کالا جادو اور بندشیں کیسے ٹوٹیں

(محمد بلال نقشبندی‘ چکوال)
میں اپنی نوجوانی میں بالکل دنیا دار تھا‘ ہروقت کاروبار کی فکر تھی‘ نماز روزہ کی کوئی فکر نہ تھی‘ دوستوں کے ساتھ گپ شپ لگائی‘ عیاشی کی‘ تاش کھیلے‘ کھایا پیا اور سو گئے‘ ایک مرتبہ چند پرانے دوست آئے دیکھا تو انہوں نے سفید لباس اور سنت کے مطابق ڈاڑھی رکھی ہوئی تھی‘ وہ مجھے قریب خالی پلاٹ میں لے گئے‘ وہاں انہوں نے عارضی زندگی کی حقیقت سمجھائی اور ابدی زندگی کی یاد دلائی بات میری سمجھ میں آگئی۔ اپنی گزری ہوئی زندگی پر انتہائی ندامت ہوئی اپنے آپ کو لعنت ملامت کی‘ عشاء کی نماز کا ٹائم تھا اللہ نے توفیق دی اسی وقت مسجد گیا وضو کیا‘ نماز ادا کی اور رب کے حضور گزشتہ زندگی کے کارناموں سے توبہ کی اور آئندہ ایسے کاموں کو نہ کرنے کا عہد کیا۔
تبدیلی کی شروعات: زندگی کا رُخ تبدیل ہونا شروع ہوا‘ مختلف دینی کتابوںکا مطالعہ کیا۔ ہمارے قریب ایک جنگل میں ایک مزار تھا‘ وہاں ایک فقیر بیٹھتے تھے میں سمجھتا تھا کہ روایتی فقیروں کی طرح یہ بھی لوگوںکو گمراہ کررہے ہیں‘ ایک دن میں اس فقیر کا امتحان لینے وہاں پہنچا تو جاکر میں نے جو دیکھا وہ یہ تھا:۔
مجذوب سے دل کی تشفی:مزار والے کمرے سے ایک عورت نکل کر مجذوب کے پاس آئی اور کہنے لگی مزار والے بابا جی کو کہیں کہ میرا بیٹا رہا کرادیں جو کہ نو ماہ سے جیل میں ہے مجذوب غصے سے کہنے لگے پگلی تیرا بیٹا قبر والوں نے رہا نہیں کرانا اللہ نے رہا کرانا ہے اس لیے اس سے مانگ جو اس کی طاقت رکھتا ہے۔ اس طرح میرے ایک سوال کا جواب میرے پوچھنے سے پہلے ہی انہوں نے دیدیا۔ تھوڑی دیر میں مزار پر کچھ نوجوان لڑکیاں آگئیں میری نظر ان پر پڑی اور بدنظری ہوگئی مجذوب کہنے لگے میری عمر ستر سال سے زیادہ ہوگئی ہے لیکن میرے اندر (دل) کاجوان ہے اس طرح میرے دوسرے سوال کا جواب آگیا۔ تھوڑی دیر میں مجذوب بزرگ نے میرے سارے سوالوں کے جواب پوچھنے کے بغیر ہی دے دئیے اور میری تشفی کردی۔ میں نے آناجانا شروع کردیا‘ کچھ فقیری کا رنگ چڑھا۔
ایک مرتبہ میں نے ان مجذوب سے کہا کہ مجھے بیعت کرلیں کہنے لگے میں بیعت نہیں کرسکتا‘ میں نے اصرار کیا فرمانے لگے‘ بیعت ہونا ہے تو ایک بہت بڑے مجذوب ہیں۔ ان کے پاس چلے جائیں اور ان کا نام بھی بتایا۔ میں نے کہا وہ بہت بڑے عالم ہیں ہم پر فقیری رنگ چڑھ چکا ہے‘ مجذوب بڑے پیار سے فرمانے لگے بس ان کے پاس چلے جائیں بڑی محبت کرنے والے لوگ ہیں،پھر میں ان عالم بزرگ سے بیعت ہوگیا۔
خواب میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہٗ کا رہنمائی کرنا: اپنے پیرومرشد سے تعلق کے بعد میں اپنے والد صاحب کے ساتھ ہی کاروبار میں شریک ہوگیا۔ والدہ صاحب دنیادار تھے انہیں میرا نماز‘ روزہ کرنا اچھا نہیں لگتا تھا‘ اس وجہ سے  میں نے کاروبار ان کے حوالے کیا اور خود سوچ بچار میں مصروف ہوگیا کہ کیا کام کیا جائے۔ ایک رات خواب میں دیکھا کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کندھے پر چادریں رکھے مدینہ شریف کے بازار میں فروخت کررہے ہیں صبح اٹھا دل مطمئن تھا کپڑے کا کام شروع کیا۔ چند دنوں میں ہی اللہ تعالیٰ نے حیرت انگیز حد تک برکت اور ترقی دی۔ گاؤں میں دکان خریدلی ساتھ ملازم رکھ لیے‘ کام اور بڑھا‘ شہر میں بہت بڑی ہول سیل کے کپڑے کی دکان بنائی‘ آٹھ سے دس ملازم دکان پر کام کرتے تھے‘ الحمدللہ۔
کچھ عرصے بعد وہ مجذوب اس دنیا فانی سے کوچ کرگئے‘ پھر وہ 2004ء کا سال بھی آیا جب میرے پیرومرشد رحمۃ اللہ علیہ متعلقین کوروتا ہوا چھوڑ کر سفرآخرت پر روانہ ہوگئے‘ جو خادم بوقت خدمت آپ کے پاس موجود تھے کہتے ہیں کہ آپ رحمۃ اللہ علیہ ساری رات اللہ جی اللہ جی کہتے رہے‘ انتہائی ضعف اور علالت کے باوجود وفات سے تھوڑا وقت پہلے حاجت کیلئے اٹھایا گیا خادم نے غفلت میں بایاں جوتا پہنانے کی کوشش کی تو آپ نے پہننے سے انکار کردیا اور دائیں جوتے کی طرف اشارہ فرمایا آخر وقت میں بھی سنت عمل کو نہ چھوڑا۔ صبح سحری کے وقت کلمہ شہادت پڑھا اور ہنستے مسکراتے چہرے کے ساتھ اپنے پیارے اللہ جی کے دیدار کیلئے روانہ ہوگئے۔
مرشد کے انتقال سے پریشانیوں کا نزول: میرے مرشد اس دنیا سے پردہ فرما گئے تو آزمائشوں اور مصیبتوں کا دور شروع ہوگیا‘ پھر اندازہ ہوا کہ ایک اللہ والے کے سائے اور شفقت میں رہتے ہوئے آدمی کتنا پرسکون ہوتا ہے‘ کتنی بلاؤں سے حفاظت ہوتی ہے۔
کالے جادو سے کاروبار اور صحت کی تباہی
چکوال میں کپڑے کا بہت بڑا کاروبار تھا‘ تقریباً آٹھ دس ملازم بھی رکھے ہوئے تھے۔ آہستہ آہستہ نقصان شروع ہوا۔ ہوتے ہوتے پچیس لاکھ کے مقروض ہوگئے‘ صحت تباہ ہوگئی‘ مہروں کی تکلیف کی وجہ سے مکمل چارپائی پر پڑگیا۔ ہمارے شہرمیں ایک مشہور عامل تھے ان سے کافی عرصہ علاج چلتا رہا لیکن مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی۔ اس کے علاوہ بھی ایک بہت بڑے عامل ہیں میرے گھر میں آکر پانچ چھ گھنٹے پڑھائی کرتے رہے بعد میں پورا دفتر تعویذات کا بھی دیا لیکن کالے جادو کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔
خواب میں پیرومرشد کی طرف سے رہنمائی: سخت پریشانی کے عالم میں دن رات کٹ رہے تھے‘ میرے ایک دوست  حافظ صاحب اسپین میں ہیں میںنے خواب میں دیکھا کہ میں موٹرسائیکل چلا رہا ہوں اور دو‘ دوست میرےساتھ بیٹھے ہیں اور لاہور جارہے ہیں۔ اس دوست کے سسرال لاہور میں ہیں ان کے گھر جانا ہے جب اس مکان کے سامنے پہنچے درمیان میں تقریباً بیس فٹ گہری کھائی ہے اور اس میں گندا  کالا پانی کھڑا ہے ہم وہاں جاکر رک جاتے ہیں میں نے حافظ صاحب سے کہا کوئی اور راستہ بتائیں کہتے ہیں راستہ بھی اور نہیں ہے اور جانا بھی ضرور ہے میں نے کہا پھر اترتے ہیں جو ہوگا دیکھا جائے گا۔
خواب کی تعبیر: ہمارے چچا کے گھر دو انمول خزانے کا کتابچہ موجود تھا۔ مندرجہ بالا خواب کے دوسرے یا تیسرے روز چچا نے وہ کتابچہ ہمارے گھر ٹرانسفر کردیا۔ چند دن بعد چکوال سے سالی محترمہ ملنے کیلئے تشریف لائیں اور ساتھ ماہنامہ عبقری میں لے آئیں۔
حکیم صاحب دامت برکاتہم کی خدمت میں حاضری: ماہنامہ عبقری کا مطالعہ کیا اس سے پتہ چلا کہ حضرت جی حکیم صاحب دامت برکاتہم لاہور میں روحانی اور جسمانی بیماریوں کا علاج کرتے ہیں۔ ہم نے بھی کمر کس لی۔ فون پر ٹائم لیا‘ مقررہ ٹائم پر حاضر خدمت ہوئے۔ مندرجہ بالا تمام واقعات وحقائق آپ کی خدمت عالیہ میں گوش گزار کیے اور مدد کی درخواست کی۔ حکیم صاحب نے ہمارا علاج تجویز کیا۔
خواب میں بشارت: جب لاہور سے چیک اپ کے بعد گھر واپس آئے رات کو خواب میں کسی نے دروازہ پر دستک دی۔ دیکھا ایک خوبصورت نوجوان کھڑے ہیں ان کے ہاتھ میں بڑا سا ڈبہ ہے۔ ڈبہ انہوں نے میرے حوالے کیا اور بتایا کہ عبقری والوں نے تحفہ بھیجا ہے‘ میں اندر لایا کھول کر دیکھا تو اس میں تقریباً45لاکھ روپے موجود تھے۔ میں نے ان نوجوان سے کہا میری ضرورت سے زائد ہیں مجھے 22لاکھ چاہیے تھے۔ کہنے لگے یہ سب آپ کے ہیں رکھ لیں۔
چودہ سالہ پرانا جادو: حضرت جی حکیم صاحب دامت برکاتہم نے ہمیں بتایا کہ چودہ سالہ پرانا کالاجادو ہے۔ انشاء اللہ اس کا توڑ کردیا گیا ہے۔
جنات کے رسے: حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم نے فرمایا کہ ایک انسانوں کے رسے ہوتے ہیں اور ایک جنات کے رسے ہوتے ہیں۔ ایک رسوں کی قسم ہوتی ہے جو کہ جنات بناتے ہیں اور سٹیل کے ہوتے ہیں ان سے آپ کو باندھا گیا تھا۔
محترم حکیم صاحب کی شفقت اور آزمائشوں کا خاتمہ: دوبارہ لاہور میں محترم حکیم صاحب کے پاس حاضری دی حکیم صاحب نے خصوصی محبت اور شفقت سے نوازا۔ صحت پہلے سے بہتر ہونا شروع ہوگئی‘ بندشیں ختم ہوئیں‘ قرض اترنا شروع ہوا‘ کاروبار کی صورتحال بہتر ہوئی۔ حکیم صاحب کی برکت‘ خصوصی توجہ اور دعاؤں سے اللہ جی نے ہمیں بڑی آزمائشوں سے نکالا۔ گھر میں برکت اور خوشحالی کا دور دورہ ہوا۔پھر حضرت حکیم صاحب چکوال تشریف لائے مکہ ہوٹل میں۔ وہاں میں نے بیوی بچوں سمیت آپ کے ہاتھ بیعت کرلی۔
جو لٹا تھا وہ مل گیا: جو کچھ میرا لٹا تھا وہ سب واپس آگیا۔ اللہ جی نے نماز باجماعت تکبیراولیٰ کے ساتھ پڑھنے کی توفیق دیدی‘ جب سے بیعت ہوا تہجد کی نماز بھی الحمدللہ قضا نہیں ہوئی‘ جب سے بیعت ہوا اعمال کی پابندی نصیب ہوگئی‘ تسبیحات‘ ذکر اذکار پہلے نہیں تھا اب کبھی ناغہ نہیں ہوا۔ حضرت جی کی برکات اور انوارات کی وجہ سے نماز کے اندر خشوع وخضوع نصیب ہوگیا۔
تہجد میں نوری ہاتھ: مسجد میں تہجد ادا کررہا تھا خوبصورت نورانی ہاتھ جس سے نور کی شعاعیں نکل رہی تھیں میری طرف بڑھتا ہوا میرے دل کے عین مقابل آگیا اور شعاعیں دل میں جذب ہونی شروع ہوئیں‘ تھوڑی دیر کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ میرا دل بھر گیا ہے اب پھٹ جائے گا تو نوری ہاتھ آہستہ آہستہ دور ہونا شروع ہوا اور غائب ہوگیا‘ ایسا دوبار ہوچکاہے۔
جن لوگوں نے جادو کرایا‘ خواب میں دکھایا گیا: حضرت جی دامت برکاتہم کی برکات سے وہ لوگ خواب میں دکھائے گئے جنہوں نے یہ سارا پروگرام چلایا تھا اور یہ وہی لوگ تھے جنہوں نے ان حالات میں مجھے قرض کی پیشکش کی تھی اور میں نے انکار کردیا تھا۔
چکوال میں حکیم صاحب کی آمد: چند دن پہلے کی بات ہے حضرت جی دامت برکاتہم چکوال تشریف لارہے تھے۔ مجھے ڈیڑھ لاکھ روپے اشد ضرورت تھی‘ صبح صبح ایک دوست دکان پر تشریف لائے اور ڈیڑھ لاکھ روپے میرے حوالے کیے اور کہا یہ رکھ لو اور میری کمیٹی نکلی تھی‘ استعمال کرلیں اور روزانہ کے دوہزار دکان پر جمع کراتے رہیں۔
آخری دو سورتوں کا کمال: میرے پیارے پیرومرشد حضرت جی دامت برکاتہم العالیہ نے ہمیں آخری دو سورتیں صبح و شام دو دو تسبیحات پڑھنے کیلئے بتائی ہوئی ہیں۔ جب سے یہ دو سورتیں پڑھتا ہوں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایک پہاڑی کی چوٹی پر بیٹھا ہوں آگے خوبصورت درہ ہے اللہ جی بیٹھ کر خود سن رہے ہیں۔ بہرحال حضرت حکیم صاحب کو اللہ نے جو مقام اور مرتبہ دیا ہے وہ ہم بیان نہیں کرسکتے اور ہماری سوچ سے باہر ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 419 reviews.