Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بڑی اماں کے طبی و روحانی آزمائے تجربات

ماہنامہ عبقری - جنوری 2013

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا رسالہ کافی عرصہ سے پڑھ رہی ہوں‘ آپ نے رسالہ میں خاص نمبرکا بتایا اور کہا کہ اپنے تجربات روحانی ہوں یا طبی لکھیں۔ بے شک علم چھپانا ثواب عظیم نہیں بلکہ بتانا ثواب عظیم ہے۔ میرا تعلق مذہبی گھرانے سے ہے اور ساتھ مجھے روحانیت اور طب کا شوق بھی ہے جس کی وجہ سے میرے پاس بہت سارے واقعات جمع ہیں جو میں تحریر کی شکل میں آپ کو روانہ کررہی ہوں جو کہ درج ذیل ہیں:۔
جن سے چھٹکارا کیسے ملا؟
ہمارے علاقے میں ایک خوبصورت عورت تھی وہ ملتان گئی تھی اس کو جن چمٹ گئے‘ کہنے لگی جب جن آتے ہیں تومجھے بہت تکلیف ہوتی ہے۔ میں نے اس کو سورۂ جن پڑھنے کو کہا ایک دفعہ میں اس کے گھر گئی … بتانے لگی میں اب بالکل ٹھیک ہوں میں نے سورۂ جن پڑھی تھی سات دفعہ صبح اور سات دفعہ شام کو پڑھنے سے ٹھیک ہوگئی۔
عزت میں اضافہ
ایک وظیفہ شروع سے میرے استعمال میں ہے۔ ایک تسبیح صبح اٹھ کر یَامُقْتَدِرُ  پڑھتی ہوں‘ عزت میں بھی اضافہ ہوگیا‘ پریشانی بھی نہیں ہوتی‘  اس کے پڑھنے کی وجہ سے میں جہاں بھی جاتی ہوں ہر کوئی عزت سے پیش آتا ہے۔ ہر کوئی عزت دیتا ہے۔ وضو کی کوئی قید نہیں۔ میں یہ دس پندرہ سال سے پڑھ رہی ہوں۔ بہت زبردست چیز ہے۔
چوری سے حفاظت کا آسان نسخہ:بعض اوقات گھروں میں چوری ہوجاتی ہے‘ زیورات‘ پیسے وغیرہ چوری ہوجاتے ہیں‘ بعض اوقات جنات بھی چوریاں کرلیتے ہیں اس سے بچنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ جب بھی تالا لگاؤ بسم اللہ پڑھو اور جب بھی تالا کھولو بسم اللہ پڑھو‘ صبح نماز کے بعد ایک تسبیح اَعُوْذُ  بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ  کی کریں اور ساتھ ایک تسبیح بِسْمِ اللہِ الرّٰحْمٰنِ الرَّحِیْمکی کریں۔ کبھی چوری نہیں ہوگی۔
اگر تبادلہ کروانا ہو یا دعا قبول کروانی ہو:اس کیلئے کھڑے ہوکر تسبیح کریں رات کو 12بجے سر سے کپڑا اتار کر یَامُسَبِّبَ الْاَسْبَابْتین تسبیحات (یعنی تین سو دفعہ)  میں نے یہ بھی کیا ہوا ہے۔ جتنے دن کام نہیں ہوتا مسلسل کریں۔ ایک یا دو ہفتہ میں کام ہوجاتا ہے۔
محبت کیلئے عجیب عمل:یَاوَدُوْدُ، یَالَطِیْفُ محبت کیلئے بہت ہی اکسیر ہے۔ میاں بیوی کی محبت کیلئے بہت ہی زبردست چیز ہے۔ میں نے جس کسی کو یہ دو لفظ بتائے اللہ نے اجڑے گھر بسا دئیے۔ اکیلے یا دونوں میاں بیوی پڑھ سکتے ہیں‘ یَاوَدُوْدُ اور یَالَطِیْفُ تین ہزار مرتبہ پڑھ کر دم کرکے کھلائیں اللہ تعالیٰ زوجین میں محبت بہت زیادہ بڑھادیتے ہیں۔
فوری دعا قبول کروائیں:یہ بہت ہی آزمائی ہوئی چیز ہے جو بھی دعا قبول کروانی ہو یہ پڑھیں اور فوری دعا قبول کروائیں۔
چار نفل پڑھنے کی نیت کریں پہلی رکعت میں سورۂ اخلاص سو مرتبہ دوسری رکعت میں  پچہتر مرتبہ‘  تیسری رکعت میں پچاس مرتبہ اور چوتھی رکعت میںستائیس مرتبہ پڑھیں پھر سلام پھیرکر 313 مرتبہ درود شریف پڑھ کر ستر مرتبہ استغفار پڑھیںاور سجدہ میں جاکر گڑگڑا کر خوب توجہ اور دھیان کے ساتھ اللہ سے دعا مانگیں۔یہ میں نے بہت دفعہ آزمایا ہے بلکہ میں دعا ہی ایسے مانگتی ہوں۔ میری اللہ کے فضل سے کوئی دعا رد نہیں ہوتی۔
اگر شوہر ناراض ہے تو:اگر کسی خاتون کا شوہر اس سے ناراض رہتا ہو یا اس سے ٹھیک طریقے سے بات نہ کرتا ہو تو پہلے سپارے میں فَسَیَکْفِیْکَہُمُ اللہُ وَہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ﴿البقرۃ۱۳۷﴾۔ ایک تسبیح صبح کی نماز کے ساتھ اور ایک تسبیح عشاء کی نماز کے ساتھ پڑھیں اور ساتھ اپنے شوہر کا تصور کرے انشاء اللہ چند دنوں میں ہی آپ کو واضح فرق نظر آئے گا۔ یہ عمل شوہر بھی اپنی بیوی کے لیے کرسکتا ہے۔
قیدی کی رہائی کیلئے:اگر کوئی ناجائز کسی مقدمہ میں پھنس گیا ہے یا اس نے واقعی جرم کیا ہے اور اب پچھتا رہا ہے اور اللہ سے سچی توبہ کے بعد اگر قیدی خودجیل کے اندر آیت کریمہ سوا لاکھ دفعہ پڑھے تو اگر اسے سزائے موت بھی سنا دی گئی ہے تو عمر قید میں تبدیل ہوجائے گی اور اگر عمر قید ہے تو انشاء اللہ رہائی نصیب ہوگی۔ بہت ہی آزمایا ہوا ہے۔ اگر قیدی خود پڑھے تو بہت زیادہ فائدہ ہے ورنہ گھر والے بھی مل کر پڑھ سکتے ہیں۔ ہاں اگر کوئی نوجوان بے روزگار ہے تو وہ بھی سوا لاکھ دفعہ آیت کریمہ پڑھے تو وہ جھونپڑی سے محل میں آجائے گا۔
میرے بھتیجے کے ہاتھ سے ایک غیرمسلم کا قتل ہوگیا تھا اسے کسی نے بتایا تھا صبح سورج نکلنے کے بعد آیت کریمہ کے ساتھ گیارہ تسبیحات کلمہ شریف‘ ایک تسبیح ’’یااللہ کرم فرما‘‘ پڑھیں انشاء اللہ تقریباً 21یا 40دن میں مقدمہ ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کیا اور مقدمہ ختم ہوگیا۔
نشہ سے چھٹکارا:جس کا شوہر یا بیٹا نشہ کرتا ہو اس کو چاہیے کہ جب وہ گہری نیند سو جائے تو اس کے سر کی طرف گیارہ‘ اکیس یا اکتالیس مرتبہ قل ھواللہ… (سورۂ اخلاص) پڑھے تو ٹھیک ہوجائے گا۔ اگر جوا کھیلتا ہو تو وہ آدمی شیشے کے سامنے کھڑا ہوکر اپنے منہ کو الٹا سیدھا کرے یعنی مختلف زاویے بنائے منہ کو ٹیڑھا کرے جیسے کسی کی نقلیں اتاری جائیں اور شیشے میں خود کو دیکھتا بھی رہے چند دن تک ایسا کرنے سے وہ ٹھیک ہوجائے گا۔ یہ عمل مجھے کسی اللہ والے نے بتایا تھا جو بہت ہی مجرب ہے۔
امراض اور ٹینشن سے نجات:میری بیٹی مجھے ڈاکٹر کے پاس لے گئی رپورٹیں دیکھنے کے بعد کہنے لگا اماں جی آپ کو تو بہت خوفناک بیماریاں ہیں میں نے کہا کہ میں دو تین دن میں خود کو بحال کرلوں گی‘ ڈاکٹر بولا وہ کیسے بحال کرلیں گی؟ میں نے کہا ٹینشن ختم کرلوں گی‘ مراقبہ کرکے‘ نماز کے بعد سیدھی کھڑی ہوکر سانس لیتی ہوں‘ پہلے تین دفعہ پھر پانچ دفعہ‘ اگلے دن سات دفعہ اور یَاسَلَامُ کا ورد کرتی ہوں میں تو سب کو کہتی ہوں کہ جب پڑھائی شروع کیا کرو تو یَاسَلَامُ کا ورد کرلیا کرو اس کامطلب یہ ہے سلامتی دینے والا…
یہ عمل کینسر کا مریض بھی کرسکتا ہے‘ اس کیلئے یہ ہے کہ دھیان سے کرے یہ نہ ہو کہ فالتو باتیں بھی کرتا رہے اور پڑھتا بھی رہے۔ یہ بہت سوں کا آزمایا ہوا مجرب عمل ہے۔
حاملہ عورت کی بے چینی ختم: جب عورت حاملہ ہوتی ہے تو اس کا کچھ کھانے کو دل نہیں کرتا‘ ہروقت بے چینی کی کیفیت رہتی ہے‘ بھوک ختم ہوجاتی ہے‘ اس کیلئے عورت کو چاہیے کہ آملے کا مربہ صبح و شام پانچ سے دس دانے استعمال کرے اس سے بھوک بھی لگے گی اور بے چینی بھی ختم ہوجائے گی۔ نوٹ: مربہ دھو کر استعمال کریں شیرےو الا نہیں کھانا۔
نظر کمزور ہوتو: جس کسی کی بھی نظر کمزور ہوگئی ہو اور دن بدن اور کمزور ہورہی ہو تو اسے چاہیے کہ کالی ہڑیڑ کا مربہ رات سوتے وقت دودھ کے ساتھ کچھ عرصہ مسلسل استعمال کرے۔ انشاء اللہ اس کی نظر میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
نسخہ نمبر 2: سونف‘ گری‘ چنے‘ بادام‘ ہم وزن لے کر کوٹ کر مصری میں ملالیں اور را ت کو ایک چمچ دودھ کے ساتھ استعمال کریں‘ میرے اپنے تجربے کی بات ہے۔اس سے نظر بہت جلدی طاقت ور ہوجاتی ہے۔
ناف میں تیل لگانے کے فوائد: اگر آپ کے جسم میں گرمی ہو‘ پاؤں جل رہے ہوں‘ سردیوں میں بھی پاؤں رضائی سے باہر نکال کر سوتے ہوں‘بیٹھے بیٹھے جب کھڑے ہوں تو آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جاتا ہو یا تھوڑا سا چلنےیا سیڑھیاں چڑھنے سے دل تیز تیز دھڑکتا ہو ناف میں بلاناغہ تھوڑا سا تیل لگائیں اور ساتھ رات کو سوتے وقت پاؤں کے انگوٹھے اور انگلی کے درمیان بھی تیل لگائیں تو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے یہ ٹوٹکہ آزمائیں۔
جلے کیلئے گھریلو ٹوٹکہ: اگر گھر میں کام کے دوران کسی عورت کے جسم کا کوئی حصہ جل جائے تو گھر میں موجود دانتوں والی پیسٹ فوراً جلے پر لگادیں اسی وقت ٹھنڈپڑجائے گی اور بالکل بھی جلن نہ ہوگی اور اس کا ایک اور فائدہ ہے کہ اس سے آبلہ نہیں بنے گا۔
جسمانی طاقت کا نسخہ اور شہد کے فوائد: اگر آپ جسمانی طور پر کمزوری محسوس کررہے ہوں تو روزانہ نیم گرم دود ھ میں رات کو ایک چمچ شہد ملا کر پئیں۔ انشاء اللہ آپ کی کمزوری دور ہوجائےگی۔شہد کا ایک اور خاص فائدہ یہ ہوگا کہ اگر کوئی مسلسل شہد استعمال کرتا رہے تو اس کو شوگر نہیںہوگی۔
جن حضرات کا پیٹ پھول جاتا ہے چاہے وہ مرد ہوں یا عورت ان کو چاہیے کہ شہد اور کلونجی ملا کر کچھ عرصہ استعمال کریں‘ لوگ چھوٹے اور بڑے شہد کے چکروںمیں پڑجاتے ہیں میں کہتی ہوں کوئی بات نہیں شہد چھوٹا ہو یا بڑا استعمال کرنا چاہیے۔ اللہ کا شکر ہےمیں نے اپنے بیٹوں کو یہی نسخہ استعمال کرایا ان کے پیٹ آج تک نہیں بڑھے‘ شہد سے پیٹ کی کئی بیماریاں ٹھیک ہوجاتی ہیں۔
چھپاکی کا آسان علاج: اگر کسی کو چھپاکی نکل آئے تو اسے چاہیے کہ ویزلین کی ایک شیشی میں دو ٹیکے پنسلین کے ڈال کر مکس کرلے اور رات کو چھپاکی والی جگہ پر لگائیں۔ رات کو لگائیں اور صبح کو ہی واضح فرق پائیں گے۔
چائے کی پتی اور آنکھوں کے امراض: چائے کی پتی جو آپ استعمال کرچکے ہیں اس کو پھینکیں مت بلکہ اس کو کپڑے کی پوٹلی بنا کر آنکھوں پر رکھنے سے بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ خاص طور پر وہ حضرات جو ویلڈنگ اور کمپیوٹر کے سامنے زیادہ دیر تک بیٹھے رہتےہیں۔ ان کی آنکھوں کے تمام نقائص دور ہوجاتے ہیں۔
خارش کیلئے:مجھے الرجی والی خارش ہوگئی تھی‘ مجھے میرے بڑے بھائی نے بتایا تھا کہ تارا میرا کا تیل اور گَری کا تیل مکس کرکے پورے بدن پر مالش کرنے سے خارش ختم ہوجاتی ہے۔ لڑکیوں کو جوئیں پڑجاتی ہیں تو اس کیلئے بھی مفید ہے۔
بال لمبے کریں: بال بڑھانے کیلئے میرے تجربے میں ایک نسخہ بہت دیر سے ہے اور میراہی نہیں کئی عورتوں کا آزمودہ ہے:۔ ھوالشافی: ریٹھا‘ آملے‘ میتھرے ہموزن ملا کر ان کو پیس کر پانی میں ابالیںاور ابلتے ہوئے پانی میں سرسوں کا تیل ایک کلو ڈال لیں اور اس کو جلائیں جو بچ جائے اس کو استعمال کریں اور بالوں کو لگائیں ۔ دنوں میں آپ کے بال بڑھ جائیں گے۔ بہت زبردست نسخہ ہے۔
اگر بالوں میں سکری و خشکی ہو تو بیری کے پتے دھو کر اور کوٹ کر چٹنی کی طرح بنالیں اور دہی میں ملا کر مہندی کی طرح لگائیں اس سے سکری اور خشکی چلی جاتی ہے۔ ایک آدھ دفعہ لگانے سے نہیں چند دن کے وقفے سے لگانے سے خشکی چلی جاتی ہے۔ جب ہم چھوٹے تھے ہماری والدہ ہمیں کہا کرتی تھیں کہ دیسی گھی بالوں میں لگایا کرو‘ لگانے کا اثر اور کھانے کا اثر اور ہے۔ اسی وجہ سے پہلے لوگوں کے بال مضبوط اور لمبے ہوا کرتے تھے۔ چکنائی ختم کرنے کیلئے بیسن کو پانی میں ڈال کر سر دھوئیں تو چکنائی ختم ہوجاتی ہے۔
ایڑھیاں پھٹ جاتی ہوں تو: اگر سردیوں میں یا کسی بھی موسم میں آپ کی ایڑھیاں پھٹ جاتی ہیں تو رات کو سونے سے پہلے عام صابن سے ایڑھیوں کو اچھی طرح صاف کرلیں کسی چیز سے رگڑ کر صاف کرلیں اور موٹرسائیکل یا گاڑیوں میں جو گریس اچھی والی ہوتی ہے وہ رات کو سوتے وقت لگائیں‘ صبح جب دیکھیں گے تو واضح فرق محسوس ہوگا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 417 reviews.