Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

میراحج کا عجیب واقعہ

ماہنامہ عبقری - جنوری 2013

میں حج پر جانے کیلئے دعا مانگا کرتا تھا میرے پانچ بھائی ہیں کسی نے بھی حج نہ کیا تھا۔ جب میں نے ڈاڑھی رکھی تو ایک دن ہمسایہ سے ایک عورت آئی اور والدہ مرحومہ سے کہنے لگی کہ اس نے کونسا حج پر جانا ہے کہ ڈاڑھی رکھ لی ہے میں اس کی بات سن کر روپڑا کہ یہ کیا کہتی ہے؟ اگلے روز میری والدہ نے کہا کہ تم حج پر جانے کیلئے درخواست دو۔ میں نے کہا کہ کسی بھائی نے بھی حج نہیں کیا ہے۔ کہنے لگیں کہ میں تمہیں اجازت دیتی ہوں۔ حج پر جانے کیلئے درخواست دی حج پر جانے سے پہلے خواب بھی آیا کہ مقام ابراہیم پر سورۂ ابراہیم پڑھنی ہے مجھے موقع مل گیا اور میں نے پڑھی بھی۔
مستجاب الداعوات کا عمل: جب میں حج پر گیا تھا تو میں ایک دعا خصوصی طور پر تواتر کے ساتھ مانگتا رہا کہ اے اللہ !مجھے مستجاب الدعوات بنادے۔ اس میں ساری چیزیںآجاتی ہیں۔ اب میری جو دعا قبول نہیں ہوتی اس کا مجھے نعم البدل مل جاتا ہے۔ یہ میرا یقین ہے کہ آخرت کیلئے ذخیرہ ہوجاتا ہے۔ کیونکہ وہ اللہ حکیم ہے وہ جانتا ہے کہ کس مریض کو کونسی دوا دینی ہے۔
 قبر سے خوشبو: میرے والد صاحب جب فوت ہوئے تو چند دن بعد ان کی قبر کے سرہانے بیٹھ کر میں سورۂ یٰسین پڑھ رہا تھا کہ اچانک قبر سے خوشبو کی لپٹیں اٹھتی ہوئی محسوس کیں۔ میں بہت خوش ہوا‘ دل چاہتا تھا کہ اس قبر میں میں خود ہوتا۔ میں اپنے مرشد کے پاس گیا اور ان کو سارا واقعہ بتایا‘ وہ کچھ دیر مراقبے میں رہے ان کے پوچھنے پرانہیں بتایا کہ قبر تین دن کی تھی تو وہ فرمانے لگے کہ مبارک ہو یہ منکر اور نکیر تھے جو حساب کتاب لے کر جارہے تھے۔
دعا کیسے مانگے کہ قبول ہو: اپنے طور پر میں یہ سمجھتا ہوں کہ خود کو اللہ تعالیٰ کا محتاج سمجھیں خود کو بے بس جانے کہ اللہ تعالیٰ ہی سب کچھ کرنے والا ہے اپنے اوپر سوالیوں والی کیفیت طاری کریں۔ اگریوں دعا مانگے کہ دھیان کہیں اور ہو تو پھر بے فائدہ ہے۔ اکیلا بیٹھے اور یہ تصور کرے کہ میں اس سے ہمکلام ہوں اور بھکاری بن کر اس سے مانگیں میری نظر میں یہ دعا اثر والی ہوگی۔ اللہ سے کہ یااللہ تو سب سےبڑا ہے میں سب سے چھوٹا تو ہمیشہ رہنے والا اور میں فانی ہوں۔ اس طرح جیسے باتیں کی جاتی ہیں اس طرح کبھی کبھی کیفیت طاری ہوجاتی ہے آنسو بھی جاری ہوجاتے ہیں پھر جو دعا مانگی جائے پوری ہوتی ہے۔
اولاد نافرمان ہوتو۔۔۔؟؟؟:میں نے ایک وظیفہ کیا تھا کہ اولاد کہنا نہ مانتی ہو یَامُنِیْبُ روزانہ ایک تسبیح۔ یہ ایک بچے پر آزمایا تھا اس میں نافرمانی کے اثرات محسوس ہوتے تھے۔ یہ کامیاب رہا۔ میں نے اپنے بیٹے کیلئے پڑھا تھا۔ پڑھائی میں میری توقع سے کم دلچسپی لیتا تھا اب پہلے سے زیادہ پڑھتا  ہے۔ اس کے علاوہ عبقری میں بھی ایک وظیفہ چھپا تھا جو میں نے کیا تھا اور دوسرے لوگوں کو بھی بتایا تھا ان کو بھی بہت فائدہ ہوا تھا۔ ہر دن کا مختلف وظیفہ ہے۔ حضرت نظام الدین اولیاء کے حوالے سے چھپا تھا۔ وہ وظیفہ یہ ہے:۔
اتوار: یَاوَاحِدُ یَااَحَدُ یَاصَمَدُ۔ پیر: یَاذَالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامْ۔ منگل:یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ۔ بدھ: یَاحَنَّانُ یَامَنَّانُ۔ جمعرات: یَامَالِکَ الْمُلْکِ یَاذَالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامْ۔ جمعہ: یَااَللّٰہُ۔ ہفتہ: یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُ۔ کثرت کے ساتھ پڑھیں۔اس وظیفےکے لاجواب فوائد ملیں گے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 411 reviews.