آئیں بندشوں اور مشکلات سے چھٹکارا پائیں
( سبحان اللہ خان و دیگر‘صوابی)
جادو جنات یا آسیب کا پتہ چلانا: اگر کسی انسان کی بیماری کی تشخیص نہیں ہوپارہی تو اس کی کم از کم 24گھنٹے مستعمل قمیص یا بنیان کو بچھا کر ناپ لیں۔ پھر باوضو اول و آخر درود شریف تین تین بار اور مندرجہ ذیل آیت گیارہ بار پڑھ کر دم کرکے دوبارہ ناپ لیں۔ اگر قمیص بڑھ جائے تو سحر ۔ اگر قمیص کم ہوجائے تو آسیب اور اگر برابر رہے تو جسمانی مرض ہے۔ وہ آیات یہ ہیں:۔ سُبْحٰنَ رَبِّکَ رَبِّ الْعِزَّۃِ عَمَّا یَصِفُوْنَ ﴿۱۸۰﴾ۚ وَسَلٰمٌ عَلَی الْمُرْسَلِیْنَ ﴿۱۸۱﴾ۚوَالْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ﴿۱۸۲﴾(سورۂ الصفت)
معدے کی کمزوری کیلئے مجرب عمل:معدے کے لاعلاج مریض کیلئے دن میں تین بار ایک گلاس پانی پر دم کرکے صبح‘ دوپہر‘ شام سات دن تک پلائیں۔ انشاءاللہ شفاء ہوگی۔ اول و آخر درود شریف 3،3بار سورۃ القدر گیارہ بار۔
ہر شرعی حاجت پوری ہونے کیلئے میرا مجرب ترین عمل: نہایت خشوع و خضوع کے ساتھ اول و آخر درود شریف 3،3بار‘ سورۂ فاتحہ ایک بار‘ سورۂ اخلاص تین بار پڑھ کردعا مانگیں۔ بس دعا مانگنے کی دیر ہوتی ہے الحمدللہ حاجت پوری ہوجاتی ہے۔
ہر بیماری کا علاج:24گھنٹے میں کسی بھی وقت سورۂ الفاتحہ 21 بار پڑھا کریں۔ عمل قابو میں رہے گا‘ پھر کسی بھی بیماری کیلئے سات مرتبہ پڑھ کر دم کیا کریں اور پانی پر بھی دم کرکے پلایا کریں۔ انشاء اللہ شفاء ہوگی۔
پھوڑے پھنسی کیلئے:وضو کرنے کے فوراً بعد اعضاء کو خشک کرنے سے پہلے دائیں ہاتھ کی انگشت شہادت پر تھوڑا سالعاب دہن لگا کر اس پر بسم اللہ شریف پڑھ کر بِسْمِ اللہِ اَللہُ اَکْبَرْ تین بارپڑھ کر اَمْ اَبْرَمُوْا اَمْرًا فَاِنَّا مُبْرِمُوْنَ ﴿الزخرف 79﴾۔پڑھ کر لعاب دہن پر دم کرکے پھوڑےپر لگادیں مجرب المجرب ہے۔ اگر تیل پر دم کرنا ہو تو اس لعاب پر دم کرنے کے بعد اس لعاب والی انگلی کو تیل میں ڈال کر پلائیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں