Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رشتوں کیلئے آزمایا عمل اور بندش ختم

ماہنامہ عبقری - جنوری 2013

رشتوں کیلئے آزمایا عمل اور بندش ختم
ہمارے ایک رشتہ دار ہیں ان کی بیوی بڑی نارمل شکل کی ہے لیکن بہت خوب سیر ت ہے اور وہ ماشاء اللہ بڑا خوبصورت ہے۔ میں نے اس کی ساس سے پوچھا آپ کی دونوں بیٹیاں ایک بہت مشہور ٹیکسٹائل ملز والوں کی بہووئیں ہیں۔ ان کی بیٹیاں انتہا کی نارمل ہیں‘ آنکھیں چھوٹی‘ رنگ نارمل‘ قد چھوٹے۔ میں نے ان سے پوچھا آنٹی آپ بیٹیوں کی اچھی شادی کیلئے کیا پڑھتی رہیں؟ میری بھی بیٹیاں ہیں۔
انہوں نے کہا جب یہ چھوٹی چھوٹی تھیں تو ایک عورت کھانا کھانے ہمارے گھر آئی میں نے ان کو کھانا بڑا اچھا کھلایا وہ عورت کہنے لگی تمہاری بیٹیاں ہیں ان کی شکل بدصورت ہے اور تمہیں کل کو بڑا مسئلہ ہونا ہے۔ مجھے اس نے کہا ہر نماز کے بعد فی بچہ ایک تسبیح بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھا کرو اور جب بچیاں بڑی ہوجائیں تو ان کو نماز پر لگاؤ اور کہوکہ ہر نماز کے بعد ایک بسم اللہ کی تسبیح اپنے لیے پڑھیں تمہیں پتہ ہی نہیں کتنے اچھے رشتے آئیں گے۔ تینوں کے گھر بیٹھے رشتے آئے اور بی اے کے بعد شادی کردی۔ یہ نسخہ میں آج پہلی دفعہ تمہیں بتارہی ہوں۔میری بیٹیوںکو ایسے زبردست رشتے آئے اور وہ بھی گھر بیٹھے۔ ایسی اچھی عزت ملی کہ خاوند عزت بہت کرتے ہیں۔ پورا خاندان لڑکی کی عزت کرتا ہے۔ بسم اللہ والی تسبیح کا کمال ہے۔ میری بیٹیاں اب بھی بسم اللہ والی تسبیحات پڑھتی ہیں۔
ہمارے ایک رشتے دار ہیں ان کی بیٹیاں بڑی نارمل شکل کی تھیں میں نے ان کو بتایا۔ وہ لڑکی پڑھتی گئی اس کا اتنا زبردست رشتہ آیا۔لڑکا اتنی عزت کرتا ہے لڑکی کی اور وہ لڑکا موٹروے میں انسپکٹر ہے۔اچھا انسان ہے۔ کہتی ہے کہ آنٹی میری زندگی میں بڑا سکون ہے۔
نظر بد کا علاج:عبقری سے پڑھا تھا کہ جس بچے کو نظر لگتی ہے اس کے ماتھے پر ایک دفعہ سورۂ کوثر پڑھ کر پھونک ماریں۔ میرا ایک بھتیجا ہے بڑا ہی خوبصورت ہے۔ میں نے اپنی بھابی کو بتایا انہوں نے کہا جس دن سےسورۂ کوثر والا عمل کررہی ہوں میرا بچہ بیمار نہیں ہوا۔
آیت کریمہ کے کمال:ایک دفعہ ہمارے گھر میںمسئلہ ہوگیا تھا میں نے انہی خاتون سے کہا تو انہوں نے مجھے آیت کریمہ کا سوا لاکھ بتایا وہ بھی ایسے کہ ایک ہی نشست میں مکمل ہو اور گھر کے سارے افراد ہوں اگر کوئی باہر کا ایک آدھ بٹھانا بھی ہے تووہ بھی نیک ہو۔ ایسے لوگ جو آپ کی عورتوں میں بیٹھ سکیں۔ (محرم ہو‘ نامحرم کو نہیں بٹھا سکتے)
آپ سفید کپڑا بچھا لیں اور سائیڈوں پر بیٹھ جائیں اور اس دوران ایک لفظ بھی نہ بولیں۔ جو اٹھ کر جائے وہ خاموشی سے دوبارہ آکر درود شریف پڑھے اور بیٹھ جائے اور دوبارہ شروع ہوجائے اور چوبیس گھنٹے کے اندر اندر اس آیت کریمہ کو ختم کرنا ہوتا ہے۔ ابھی میں نے بیٹی کی بیماری میں بھی پڑھا ہے۔ ہم سب گھر کے بندوں اور میری والدہ اورمیری پھوپھو نے پڑھا۔سفید کپڑا بچھا کرایک ہی نشست میں بیٹھ گئے۔ اس کو پڑھنا شروع کیا اور نشست خالی نہیں چھوڑنی کسی بھی صورت۔ یہ بڑا زبردست ہے میںنے دو دفعہ خود پڑھا ہے۔ ایک میرے جیٹھ کی کڈنی ٹرانسپلانٹ ہوا ہے اس سے پہلے دو دفعہ ہوچکا ہے اس دفعہ ڈاکٹروں نے کہا تھا اس دفعہ اس کی کڈنی نے کام کرنا چھوڑدیا ہے‘ ہم نے بڑے وظائف کیے تھے جب ہم نے ان کیلئے یہ مذکورہ طریقہ سےپڑھا تھا تو ایک دم انکی کڈنی نے کام کرنا شروع کردیا۔ ان کی سالی نے پڑھا تھا بیوی ان کی ہسپتال میں تھی۔ عورتوں نے پڑھا تھا تقریباً پانچ چھ گھنٹوں میںافاقہ ہوگیا۔جب آپ کامریض بہت بیمار ہو یا کوئی مشکل ہو اس کا سوا لاکھ کریں۔ کسی کی موت لٹک رہی ہے اس کی جان کنی کیلئے بھی بہت ضروری ہے۔ اور ہم نے یہ آزمایا ہے۔ ختم کرتے جاتے ہیں اگلے کی مشکل آسان ہوجاتی ہے۔ اس کیلئے آیت کریمہ بھی بہت اچھی ہے۔
شادی کیلئے:جس کی بیٹی کی شادی نہ ہورہی ہو اور وہ چاہے کہ اس کی شادی ہوجائے تو ہرہفتے سورۂ احزاب (پ 21) ضرور پڑھا کرے۔
ہیپاٹائٹس کاعلاج:مکو 24گرام‘ سونف 12 گرام‘ کانسی کے بیج 24گرام‘ شربت دینار دوچمچ۔
اس کی ترکیب یہ ہے کہ ایک کلو پانی لیں اوپر کی تینوں چیزیں پکنے کیلئے رکھ دیں جب ایک کپ رہ جائے تو نیچے اتار کر شربت دینار ملا کر نیم گرم پی لیں۔ صبح ناشتے سے دو گھنٹے بعد۔ اور شام کو کھانے سے دو گھنٹے پہلے۔ پندرہ دن استعمال کے بعد رپورٹس لیں انشاء اللہ افاقہ ہوگا۔
بواسیر کا علاج:بواسیر کیلئے بڑا عجیب سا ٹوٹکہ ہے کہ مٹی کے تیل میں روئی کا پھایابھگو کر بواسیر کے موکوں پر رکھ دیں۔ ساری رات رکھ سکتے ہیں تو رکھ لیں۔ تین چار دنوں میں یہ ختم ہوجاتے ہیں۔ میری خالہ نے آزمایا تو وہ ٹھیک ہوگئیں۔
ہاضمے کی پھکی:ہاضمے کی پھکی سے بڑا ہی ہاضمہ اچھا ہوتا ہے۔ سونٹھ آدھ پاؤ سفید اور صاف ہو۔ لیموں تقریباً ایک پاؤ۔ کالا پسا ہوا نمک تھوڑا سا حسب ذائقہ‘ سونٹھ کوٹ لیں باریک پاؤڈر کرلیںپھر لیموں کے رس میں بھگو دیں جب یہ گوندے ہوئے آٹے کی طرح ہوجائے اور پھر اس کو سکھا لیں جب یہ سوکھ جائے تو اس میں کالا نمک حسب ذائقہ ڈال لیں۔ اور بوقت ضرورت آدھی چائے کی چمچ لیں۔ ہماری یہ پھکی پورے خاندان میں مشہور ہے۔ جس کو گرمی ہو وہ اجوائن لے لے۔ میں اپنے گھر میں اجوائن والا استعمال کرتی ہوں۔ اجوائن لیکر اس میں اتنا لیموں ڈالنا ہے کہ وہ گیلی ہوجائے اور تین چار دن میں اس کو چھاؤں میں سُکھانا ہے‘ پھر اس میں کالا نمک ملائیں اور استعمال کریں۔ بہترین نسخہ ہے۔
خاندانی آزمودہ نسخہ: ہمارا خاندانی آزمودہ نسخہ ہے میری چچی نے بتایا تھا اورمیں اور میری والدہ نے بھی کئی دفعہ کیا ہے۔کوئی بھی بیماری ہو مسئلہ ہو ستر آٹے کی گولیاں بنالیں ہر گولی پر ایک دفعہ سورۂ مزمل پڑھ کر سائیڈ پر رکھ دیں۔ جب ساری گولیاں ختم ہوجائیں تو ان پر11دفعہ آیۃ الکرسی‘ 11 دفعہ چاروں قل‘ 101 دفعہ سورۂ اخلاص پڑھ کر حضرت خواجہ خضرعلیہ السلام کی روح کوہدیہ کردیں۔ پھر اس کو دریا میں ڈال دیں۔ بڑی مؤثر چیز ہے۔
یہ تو اتنی دفعہ امی اور ہم پڑھا چکے ہیں۔ کوئی مشکل ہو‘ کوئی پریشانی ہو مثلاً میرے والد کو ہارٹ اٹیک ہوا تب پڑھا۔ بہت زبردست عمل ہے۔
لکنت کے خاتمہ کیلئے:میری والدہ نے مجھے نسخہ بتایا تھا کہ تین عدد بادام رات کو بھگو کر صبح نہار منہ ان کو پیس کر تھوڑے سے مکھن اور مصری کو کوٹ کر کے مکس کرکے بچے کو کھلائیں بچوں کی لکنت ختم ہوجائے گی۔
جلے سڑے کا بہترین نسخہ:ہمارا خانساماں تھا جسے ہم چاچا کہتے ہیں اس کے پاس یہ نسخہ تھا۔ میرے ابو کی پیپر مل تھی تو کام کے دوران مزدور آگ سے بہت زیادہ جھلس گیا تو ڈاکٹروں نے کہا تھا یہ نہیں بچے گا تو میرے ابو نے میرے چچا کو بلا لیا انہوں نے یہ نسخہ استعمال کیا اور خود ساری پٹیاں کیں تو وہ بچ گیا تھا اور بالکل ٹھیک ہوگیا اور نشان تک ختم ہوگئے۔ میری پوری ٹانگ جل گئی چچا نے پٹیاں کیں میرا اب ایک نشان تک نہیں ہے۔ پھر میری بیٹی کی بھی ٹانگ جل گئی تھی پھر اس کو بھی میں نے چچا سے پٹیاں کروائیں صرف تین دن پٹیاں کیں اب اس کی ٹانگ پر کوئی نشان تک نہیں ہے۔
رال سفید ولائتی ایک پاؤ‘ سندور آدھا پاؤ‘ تلوں کا تیل آدھا پاؤ اور چونے کا پانی حسب ضرورت ۔
رال کو باریک پیس کر کپڑچھان کرلیں‘ پھر اس میں سندور ملا کر ذرا دوڑی میں رگڑیں پھر میٹھا تیل ڈال دیں۔ مرہم سا بن جائے گا۔ پھر اس میں چونے کا صاف پانی چار پانچ دفعہ ڈالیں اور رگڑیں اتنا کہ مرہم پھول جائے تو نسخہ تیار ہے۔چچا ایسے کرتا تھا کہ کپڑے ململ کی بڑی بڑی پٹیاں کاٹ کر اس پر موٹا سا مرہم کا پھایا بنا کر زخم کے اوپر لگا دیتا تھا۔ پھر بارہ یا چوبیس گھنٹے کے بعد آہستہ آہستہ اتار کر نئی پٹی کردیتا تھا۔ ڈائریکٹ زخم پر نہیں لگاتا تھا کپڑا کاٹ کرکپڑے پر لگاتا تھا۔ پھر زخم پر کپڑا لگاتا تھا۔ اب فوت ہوگیا ہے اب اس کا بیٹا ہے جو یہ نسخہ بنالیتا ہے۔
اس دفعہ میں گھر گئی تو میں نے اپنے خانساماں سے کہا چچا تمہاری عمر 65 سال ہوچکی ہے زندگی کا کچھ پتہ نہیںمجھے یہ نسخہ ہی دے دو۔ ایک دن موڈ میں تھا تو اس نے مجھے یہ نسخہ دے دیا۔ اور جب اس نے مجھے یہ نسخہ دیا اس کے پندرہ دن بعد وہ فوت ہوگیا۔ اب اس کا بیٹا اعجاز ہے وہ یہ مرہم بناتا ہے اور لوگ دور دور سے اس سے پٹی کروانے آتے ہیں۔
چچا کا ایک نسخہ ہاضمے کیلئے ہے نسخہ حاضر خدمت ہے:۔ سونف‘ سفید زیرہ‘ کالا نمک‘ نوشادر‘ کچور‘ اجوائن تمام چیزیں برابر وزن لیکر باریک پیس لیں اکٹھا لیموں کا رس ملا کر رکھ لیں اور پھکی تیار کریں۔ کھانے کے بعد تین ماشے۔ یہ اس کا بڑا ہی زبردست نسخہ ہے۔ میری امی کو السر ہے میری امی تو بس یہ کھالیتی تھیں اور ہر چیز ہضم ۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 407 reviews.