عبقری کے وظیفے سے شادی ممکن ہوئی:عبقری میں ایک وظیفہ چھوٹا سا چھپا تھا یَااَحَدُ یَا حَفِیْظُ یَاوَدُوْدُ جس کی شادی نہیں ہورہی وہ ہزاروں کی تعدادمیں پڑھیں‘ جمعہ کی نماز کی آخری دوسنتوں کے بعد جائے نماز پر بیٹھ کر پڑھے‘ اول و آخر درود شریف اور پھر دو نفل پڑھے اور اٹھ جائے اوریہ وظیفہ صرف جمعہ کے جمعہ کرنا ہے۔ دس منٹ دعا کرنی ہے۔ یہ چھوٹا سا وظیفہ ہے۔ میرے ہمسایوں میں ایک لڑکا ہے‘ اس کی شادی نہیں ہورہی تھی‘ اس نےصرف پانچ ہفتے پڑھا ہے‘ جمعہ کے دن ہی اس کی شادی ہوگئی۔
اسی لڑکے کی بہن کو طلاق ہوگئی اور اس کی بہن نے صرف ڈھائی ماہ پڑھا اب اس کی بھی شادی ہوگئی۔ بڑی کمال چیز ہے یہ بھی میں نے عبقری میں پڑھا تھا۔ایک عبقری میں نسخہ چھپا تھا کہ جس کی شادی نہیں ہورہی کہ آپ اس کا وزن کریں اور چاول دریا میں صدقہ کریں۔ ہمارے ہمسائے ہیں ان کی بیٹی کی عمر ستائیس سال ہوگئی ہے شادی نہیں ہورہی میں نے کہا بھابی آپ یہ کریں۔ بھابی نے وہ لیے اور راوی جاکے صدقہ کرآئیں ان کا مہینہ نہیں گزرا اور اس کی بیٹی کی منگنی ہوگئی۔
اچھے نمبرز کیلئے:حَسْبُنَا اللہَ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ یَاوَارِثُ یَاوَکِیْلُ ایک تسبیح صبح و شام۔غیرمتوقع طور پر نمبر بہت اچھے آتے ہیں امتحانوں میں۔ یہ دونوں چیزیں میری بیٹی نے خود ہی پڑھی ہیں خود ہی آزمائی ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں