Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اولاد ایسی نیک ہو کہ دنیا مثال دے

ماہنامہ عبقری - جنوری 2013

سورۂ فرقان کی آیت ہے جو درج ذیل ہے۔ میری ایک ملنے والی خاتون ہیں دونوں میاں بیوی کی نا بنی لیکن طلاق نہ ہوئی‘ بندہ علیحدہ رہنا شروع ہوگیا بیوی علیحدہ رہنا شروع ہوگی‘ان کا ایک ہی بیٹا تھا جب وہ اپنے ماں باپ کے گھر آئی تو اس نے دیکھا کہ اس کے بھائیوں کے بیٹے بہت عیاش ہیں وہ بہت پریشان ہوئی کہ وہ اپنے بچے کی پرورش کیسے کرے گی۔
اس نے کسی سے پوچھا تو انہوں نے اس کوکہا کہ رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوٰجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا ﴿فرقان۷۴﴾کی تسبیح صبح و شام ایک دفعہ پڑھیں۔ تمہارا بچہ اتنا نیک اور اچھا ہوگاکہ دنیا تمہاری مثال دے گی۔انہوں نے یہ تسبیح صبح و شام پڑھنی شروع کردی۔ اس نے بتایا کہ میں نے یہ عمل جس جس کو بھی بتایا ان کے بچے بھی اتنے ہی نیک ہوئے۔ اس بچے کا نام احسن ہے۔
وہ بچہ میرے بیٹے کو پڑھانے کیلئے آیا۔ وہ اس وقت آکسفورڈ یونیورسٹی میں پڑھاتا ہے اس بچے نے بی ایس سی میں قرآن حفظ کیا ہے عالم فاضل عربی کا کوئی کورس کیا ہوا ہے۔ تین ایم اے کیے ہیں۔ حدیث کا کورس کیا ہے۔ سی ایس ایس کے پیپر دے رہا تھا۔
اسی دن اس نے ہمارے گھر سے نیٹ پر آکسفورڈ یونیورسٹی میں اپلائی کیا اور صرف تیس ہزار لگا اور وہ باہر چلا گیا۔ اس وقت اس یونیورسٹی میں پڑھا رہا اور اس وقت اتنا بہترین سیٹ ہے کہ آپ گمان نہیں کرسکتے۔ اس نے مجھے بہن کہا تو میرے گھر اکیلا نہیں آتا پہلے ماں کو لے کر آتا اب ماں فوت ہوگئی ہے تو بیوی کو لے کر آتا ہے۔ میں اب اپنے بچوں کیلئے بھی یہی پڑھتی ہوں۔مجھے جب احسن کی والدہ نے یہ عمل بتایا تھا تو میرا بیٹا پانچویں میں پڑھتا تھا میرے سسرال والے زمیندار ہیں ۔ ایک دن میرے بیٹے نے باپ سے کہا کہ بابا مجھے دبئی کی سیر کروا کر لائیں‘ میرے دوستو نے تو ساری دنیا دیکھی ہوئی ہے۔ میں نے دبئی بھی نہیں دیکھا ہوا۔
میرے شوہر لے گئے ان سب کو دبئی… وہاں میری ساری بیٹیوں اور بیٹوں نے کہا کہ ہم نے فائیوسٹار ہوٹل میں رہنا ہے۔ ہمیں ایک روپے کی شاپنگ بھی نہ کروائیں ہم نے فائیوسٹار میں رہنا ہے۔پھر میں نے دیکھا کہ میری بیٹیاں بھی ہر بات پر مائنڈ کرتی ہیں۔ اماں… بابا نے ہمیں کلٹس کیوں لے کر دی۔ انہوں نے باپ کو کہا کہ ہم نے نہیںکلٹس پر جانا۔ باپ نے اپنی گاڑی دیدی۔ مجھے اس بات پر بڑا غصہ آیا۔
ان کیلئے اب میں ایک تسبیح پڑھتی ہوں ربنا ہب لنا… والی آیت جو اوپر مکمل دی ہے۔ پوری توجہ اور دل سے میں پڑھتی ہوں۔ یقین کریںجب سے میں نے پڑھا میری بڑی بیٹی جو کنیئرڈ کالج میں پڑھتی ہے اب سوزوکی میں بھی کالج چلی جاتی ہے۔ اب کہتی ہے کہ اماں ڈرائیور کو بڑا چکر پڑتا ہے فیول کا بھی خرچہ پڑتا ہے آپ میری وین لگوا دیں۔یعنی جو پہلے کہتے تھے ہم نے چھوٹی گاڑی میں نہیں جانا اب وین پر آگئے ہیں۔اس کے علاوہ اب جب میرا بیٹا پیپر دینے جاتا ہے تو میرا پیر چومتا ہے جب تک وہ میرے پیر نہیں چومتااس کو چین نہیں آتا اور باپ کے ہاتھ بھی چومتا ہے۔ میں نے یہ وظیفہ اپنے بچوں پر آزما لیا ہے اس سے بڑی اور کیا بات ہے۔یہ اتنی اعلیٰ آیت ہے کہ آپ اس آیت پر اپنے اور مشاہدات کریں نافرمان بچوں پر آزمائیں ۔ کیونکہ آج کل کا یہ سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ لوگوںکے بچے آج کل بڑے اوقات سے باہر ہیں۔
گندے اثرات سے نجات:میر ی ایک رشتہ دار ہیں ان کی بچی خوش شکل ہے‘ بچی پر گندے اثرات ہیں۔ انہوں نے مجھ سے کہا اب کیا کریں؟ میں نے انہیںدو آیتیں بتائی ہیں سورت مومنون کی آیت 98-97 ۔ان آیات کو صبح و شام پڑھ کر پانی پر دم کرکے یہ پانی بچی کو پلانا ہے اور کہا انشاء اللہ پانچ دن میں آپ کی بچی ٹھیک ہوگی۔ اور یہی ہوا کہ پورے پانچویں دن کے بعد اس کا بخار اتر گیا۔
نشے سے نجات: رَبِّ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ ہَمَزٰتِ الشَّیٰطِیْنِ وَ اَعُوْذُ بِکَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ ﴿المومنون 97تا98﴾یہی آیتیں نشہ چھڑوانے والی ہیں کوئی بندہ کتنا ہی نشے کا عادی ہے اس پر سات دفعہ پڑھ کر پھونک ماردیں انشاء اللہ اس کے نشے کی عادت چھوٹ جائے گی۔ جب عمل کریں تو نشئی کو مت بتائیں کیونکہ نشئی بُرا مناتےہیں کہ ان پر دم درود کیا جارہا ہے‘ کئی ماں باپ کے بچے آج کل بچپن میں ہی عاشقی معشوقی میں پڑ جاتے ہیں یہ عمل اس کیلئے بھی بڑا زبردست ہے۔ آپ یہ عمل پڑھ کر پانی پر پھونک کر جس میں سے سارے گھر والے پانی پیتے ہیں اس میں ڈال دیں۔ ہر نماز کے بعد سات دفعہ۔ اول و آخر درود شریف تین تین دفعہ بے شک کوئی سا بھی درود شریف ہو۔
انشاء اللہ شرطیہ بیٹا:ہمارے گھر میرے بچوں کو ایک عالم قاری صاحب پڑھانے آتے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ سورۂ مزمل‘ مدثر‘ مریم‘ یہ آپ نے صبح کی نماز ٹائم پر پڑھنی ہے یہ نہیں جب ٹائم ملا پڑھ لی۔ ٹائم پر نماز پڑھ کر تینوں سورتیں پڑھنی ہیں اور پانی پر پھونک کر پی لیں اور پورے نو مہینے پڑھنی ہے۔اور عصر کے بعد سورۂ محمد۔ انہوں نے کہا کہ گارنٹی ہے کہ اگر آپ سے یہ نہ چھوٹی تو آپ کا بیٹا ہوگا۔
خطیب صاحب نے کہا میں نے یہ بارہ لوگوں کو بتایا ہے اور اللہ نے سب کو بیٹا ہی دیا ہے۔ آپ بھی یہ پڑھیں۔
میں نے یہ پڑھنا شروع کردیا۔ پورے نومہینے میں نے یہ عمل کیا اور مجھے اللہ نے بیٹا بھی دیا ہے اور بیٹی بھی دی ہے۔ اس کے بعد یہ سورۂ مزمل‘ مدثر‘ اور مریم میں نے جس کو بھی بتائی ہے اللہ نے سب کوبیٹا دیا ہے۔ لوگ پڑھتے نہیں ہیں جنہوں نے بھی پڑھا ہے اللہ نے ان کو بیٹا ضرور دیا ہے۔ ابھی حال ہی میں میری ایک دوست ہیںاس کو بھی میں نے یہ تینوں سورتیں بتائیں‘ اس کو بھی اللہ نے بیٹا دیا اور اس نے بھی محمد نام رکھا ہے۔ آپ نام محمد سوچ لیں تو آپ کا بیٹا پکا۔(انشاء اللہ)
جھوٹے الزام سے نجات: دو نفل حاجت کے پڑھ لیں جس وقت آپ اشراق کی نماز پڑھتے ہیں اور ساتھ آپ دعا کریں۔ بس دو نفل گیارہ دن پڑھیں اور کچھ نہیں پڑھنا اور دعا کرنی ہے۔
زبان بندی کیلئے: زبان بندی کیلئے صُمٌّۢ بُکْمٌ عُمْیٌ فَہُمْ لَایَتَکَلَّمُوْن حکیم صاحب یہ وظیفہ میرا بہت آزمودہ ہے… اس کو میں کم از کم سو بندوں پر آزما چکی ہوں۔کوئی بندہ کسی بھی مسئلے میں آپ کے خلاف بول رہا ہے تو آپ کو پتہ چل جائے گا۔یہ اکتالیس دفعہ ایک بار ایک بندے کیلئے پڑھنی ہے کوئی بھی بندہ آپ کے خلاف زبان استعمال کررہا ہے صرف ایک دن اکتالیس دفعہ پڑھ کر اس بندے کا تصورکرکے اس کی طرف پھونک ماردیں۔ اس کے بعد وہ بندہ زندگی میں آپ کے خلاف بول نہیں سکتا۔ ایسا اس کو چپ کا روزہ لگتا ہے کہ بس۔ یہ میرا آزمودہ ہے۔لیکن یہ عمل ناجائز اور بلاوجہ نہیں کرنا چاہیے۔
دس گیارہ پر تو میں نے خود آزمایا ہے۔ اپنی کزنز اور دوسرے رشتے داروں کو‘ بلکہ ہمارے ایک بزرگ ہیں ‘ہومیو پیتھک ڈاکٹرہیں خود بھی بڑی آیتیں بتاتے ہیں ان کو بھی بتایا۔ ایک دن کہنے لگے کہ باجی یہ جو سامنے والا دکاندار ہے آج کل اتنی باتیں کررہا ہے میرے خلاف کہ میں اس سے بڑا تنگ ہوں۔ میں نے ان سے کہا ڈاکٹر صاحب آپ خود بڑے پڑھے لکھے آدمی ہیں آپ یہ بھی پڑھ کے دیکھ لیں۔ اس ڈاکٹر نے مجھے خود فون کیا کہ باجی وہ تو ایسے چپ ہوا کہ بس… اس کے بعد میں نے کافی لوگوں کو بتایا بھی اور پڑھا بھی اور سب پر ہی اثر ہوا ہے اور یہ بڑی چھوٹی سی چیز ہے کوئی اتنی خاص چیز بھی نہیں ہے۔
ہڈیوں کے درد کا علاج:یہ نسخہ میں نے تازہ تازہ اپنی والدہ پر آزمایا ہے۔ میری والدہ کو گھٹنوں کی درد تھی یہ عمل میں نے کسی رسالہ میں پڑھا تھا۔2نفل کے بعد3 مرتبہ سورۂ یٰسین پڑھیں۔ میری امی کہتی ہیں کہ تم نے مجھے کوئی جادو کی چیز بتا دی ہے۔ کہتی ہیں کہ میں بیٹھ کر نماز پڑھتی ہوں اور یہ سورۂ پڑھ کر اپنے گھٹنوں پر ہاتھ پھیرلیتی ہوں۔ میری درد میںتو زمین و آسمان کا فرق پڑگیا ہے۔اب کہتی ہیں کہ میں بڑے آرام سے اٹھ بیٹھ لیتی ہوں۔
خوف دور کرنے کی دعا: میرا ذاتی تجربہ ہے مجھے بچپن سے جن اور بھوتوں سے بڑا ڈرلگتا ہے میں چھت پر نہیں جاتی تھی۔ لیکن اب میں یہ آیت کریمہ پڑھتی ہوں اور آرام سے سیڑھیاں چڑھ کے چھت پر چلی جاتی ہوں۔ نہیں تو جب تک میں نوکر یا بچہ ساتھ نہیں لیتی تھی سیڑھیاں نہیں چڑھتی تھی اب میں یہ پڑھتی ہوں اور اکیلی ہی اوپر چلی جاتی ہوں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 405 reviews.