روحانی علاج برائے درد دندان
دانتوں کا درد کتنا ہی شدید کیوں نہ ہو ‘ درد کی شدت کا صرف مریض ہی اندازہ کرسکتا ہے۔ جیسے بچھو کا کاٹا رلاتا ہے اسی طرح دانتوں کا درد انسان کو رلاتا ہے۔ اس کیلئے ذیل کے عملیات نہایت مجرب ہیں۔ سب سے پہلے ایک لیٹر پانی میں ایک تولہ پھٹکڑی سفید ڈال کر پانی کو ابالیں کہ پانی میں اُبال آجائے تو لونگ 12گرام‘ دارچینی 12گرام‘ کیکر کی چھال24گرام‘ چینی 60گرام‘ نمک 120گرام ڈال دیں۔ دو تین ابال آنے کے بعد پانی کو نیچے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے کے بعد چھان کر شیشی میں بھرلیں۔ اس پانی پر اکتالیس مرتبہ درج ذیل آیت شریف پڑھ کر دم کریں اور دم شدہ محلول سے مریض کو کلیاں کروائیں۔ انشاء اللہ فوراً درد ختم ہوجائے گا۔ آیت یہ ہے:۔ وَلَہٗ مَا سَکَنَ فِی الَّیْلِ وَالنَّہَارِ وَہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ ﴿الانعام۱۳﴾ یہی آیت درد والی سائیڈ والے رخسار پر انگلی رکھ کرسات بار پڑھ کر دم کریںہر بار بسم اللہ مکمل ضرور پڑھیں کیونکہ اس میں اللہ تبارک تعالیٰ کا ذاتی نام اللہ اور دو اسماء الحسنیٰ یعنی رَحْمٰنْ اور رَحِیْم موجود ہیں۔ ہر بار دم کرکے مریض کے درد والے رخسار پر انگلی سے لکھیں کہ فرعون غرق شد ‘مطلب یہ ہے کہ درد ختم ہوا یا نہیں۔ مریض کو پہلے سمجھائیں کہ جب عامل یہ کہے کہ فرعون غرق شد تو اگر درد موجود ہے تو کہے کہ ابھی غرق نہیں ہوا اور جب آرام آجائے تو کہے کہ ہاں فرعون غرق شد اور ساتھ ہی دم کیے ہوئے محلول سے کلیاں کروائیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں