Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج۔۔۔۔۔طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2012

بلغم ریشہ اور سوزش

یہ مسئلہ میرے شوہر کا ہے پہلے ہم لاہور میں رہتے تھے تب ان کا پیٹ ٹھیک رہتا تھا صرف ریشہ اور کھانسی ہوتی تھی وہ دو یا تین بار گلا صاف کرنے سے ٹھیک ہوجاتا تھا حالانکہ اس وقت بھی وہ سگریٹ بہت پیتے تھے۔ یہاں چھٹیوں میں تھوڑے عرصے کیلئے آتے تھے اب نہیں مستقل سیٹ ہوئے تین سال ہوچکے ہیں۔ ان کا پیٹ مسلسل خراب ہے‘ پیٹ میں اتنی زیادہ گیس بنتی ہے کہ پیٹ پھولا پھولا رہتا ہے۔ بعض اوقات قبض بھی ہوتی ہے۔ وہ بھی اتنی زیادہ کہ بادی بواسیر کا درد شروع ہوجاتا ہے۔ پھر اسپغول کا چھلکا پانی میں ملا کر پینے سے کہیں جاکر قبض ٹھیک ہوتا ہے۔ لیکن کبھی بواسیر کیلئے حکیم کی دوائی کھاتے ہیں مگر قبض کھلنے کے ساتھ ساتھ ہی پیٹ اتنا زیادہ پھول جاتا ہے کہ دن میں تین چار یا پانچ بار اجابت ہوتی ہے۔ کبھی کھل کر تو کبھی تھوڑی تھوڑی سارا دن رہتی ہے۔ اس طرح یہ کیفیت پورا مہینہ ہوتی ہے۔ انہیں بہت نقاہت ہوتی ہے۔ ہاتھ‘ پیر کانپنا شروع کردیتے ہیں۔ سخت سردی میں بھی پسینہ آنے لگتا ہے۔ دل گھبراتا ہے۔ ریشہ بھی زیادہ ہونے لگتا ہے جما ہوا سفید رنگ کا ریشہ نکلتا ہے۔ کبھی کبھی سانس میں سیٹی جیسی آواز آتی ہے۔ ریشہ سانس کی نالی میں جمع ہوتا رہتا ہے۔ پھر اس کو باہر نکالنے کیلئے اتنی بار گلا صاف کرتے ہیں کہ دماغ چکرانے لگتا ہے۔ شادی کے بعد سے سگریٹ کم کردی تھی لیکن اب تو چار مہینے سے وہ بھی چھوڑ دی ہے۔ ٹھنڈی اور کھٹی اشیاء سے بھی پرہیز کرتے ہیں کبھی کبھار ناشتے میں گرم دودھ پی لیتے ہیں ہفتے میں ایک بار چاول کھاتے ہیں آج کل بی پی بھی ہائی ہونے لگا ہے۔ حالانکہ عمر بھی 29 سال ہے مہربانی فرما کر ان مسئلوں پر جلدازجلد غور کرکے کوئی دوا تجویز فرمائیں۔ (م۔ش۔ کوئٹہ)
مشورہ: لعوق معتدل چھ گرام آدھی پیالی گرم پانی میں ملا کر سوتے وقت روزانہ پئیں۔ دودھ‘ چاول‘ سبزیاں‘ پھل نہ کھائیں۔ خاص طور پر ٹھنڈے دودھ سے قطعی پرہیز کریں۔ غذا کے بعد عمدہ بنی ہوئی جوارش جالینوس تین گرام دوپہر رات کو غذا کے بعد کھائیں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

پنڈلیاں اکڑ جاتی ہیں

مجھے عرصہ 20سال سے شوگر ہے۔ ڈاکٹر سے علاج کروا رہا ہوں۔ شوگر ہمیشہ دو سو سے اوپر ہی رہتی ہے ۔ آج کل پھر شوگر کنٹرول نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹر نے انجکشن تجویز کیے ہیں۔ دوا بھی کھارہا ہوں اور انسولین بھی لگوا رہا ہوں۔ اب شوگر129ہے یا 150ہوتی ہے۔ اللہ کا شکر ہے وہیل پاور سے چل رہا ہوں۔ ایک تکلیف ایسی ہے کہ جس سے بہت زیادہ پریشان ہوں‘ میری دونوں ٹانگوں میں جان نہیں ہے۔ بہت مشکل سے چلتا ہوں‘ زمین پر نہیں بیٹھ سکتا‘ تیز نہیں چل سکتا۔ پنڈلیاں اکثر اکڑ جاتی ہیں۔ رات کو موزے پہن کر سوتا ہوں۔ ایسا لگتا ہے کہ جیسے ٹانگوں میں زخم ہے۔ بعض دفعہ تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ٹانگوں کی جان نکل گئی ہے۔ سارے ٹیسٹ کروالیے ہیں سب ٹھیک ہیں۔ آج کل پیر سوج رہے ہیں‘ جوتا بھی نہیں پہن سکتا۔ اوپر کا جسم بالکل صحتمند ہے۔ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ مجھے شوگر ہے مگر ٹانگیں ایسی ہیں کہ ان کے اوپر بالکل گوشت نہیں ہے۔ صرف ہڈیاں نظر آتی ہیں اور بعض دفعہ پاؤں کی انگلیاں اکڑ جاتی ہیں۔ ایسا علاج بتائیں کہ جس سے شوگر کنٹرول ہوسکے اور کمزوری ختم ہوجائے اور ٹانگوں کا درد بالکل ٹھیک ہوجائے۔ (اویس شاہ‘ لاہور)
مشورہ: عمدہ قسم کی بڑے سر والی لونگیں گرائنڈر میں باریک کرکے رکھیں اور صبح و شام خالی پیٹ ایک چٹکی دوائی لیکر چائے سے پھانک لیں دو ہفتے کے بعد دوبارہ لکھیں۔غذا نمبر 4استعمال کریں۔

’’مرمکی‘‘ کیا ہے؟

میری عمر 35سال ہے۔ آپ مجھے کوئی گھریلو دوا بتائیں جو میں استعمال کروں اور وہ شوگر کیلئے فائدہ مند ہو اور وہ دوا بآسانی مل جائے۔ دوسرے یہ کہ آپ نے کسی کو دانت کیلئے ایک جڑی بوٹی بتائی تھی جس کا نام ہے’’مرمکی‘‘ کیا وہ میں بھی استعمال کرسکتی ہوں کیونکہ دانت بھی کمزور ہورہے ہیں اور مسوڑھے اپنی جگہ چھوڑ رہے ہیں‘ آگے کے دودانت بھی ہلتے ہیں۔ ایک پنساری کی دکان سے ’’مر‘‘ منگوائی ہے۔ (سویرا کریم‘ لاہور)
مشورہ: بلڈشوگر کیلئے ’’اندرجو‘‘ مفید ہے‘ استعمال کرتی رہیں۔ ’’اندر جو‘‘ کے علاوہ بھی بہت دوائیں ہیں‘ مگر یہ سب ادویات وقتی فائدہ کرتی ہیں۔ دوا کا اصل نام تو ’’مرمکی‘‘ ہے بہت مفید دوا ہے۔غذا نمبر 4استعمال کریں۔

تین مسئلے…!!!

میں بہت پریشان ہوں۔ میرے دو تین مسئلے ہیں۔ میری عمر 23سال ہے اور غیرشادی شدہ ہوں۔ میرا پہلا مسئلہ نزلہ زکام کا ہے جو کہ سر کے اندر جمع ہوا ہے۔ کبھی فلو ہوجائے تو بہنے بھی لگتا ہےمگر دو تین دن بعد پھر جم جاتا ہے۔ اس کے علاوہ چاول‘ تلی ہوئی چیزیں‘ دہی اور کھٹی چیزیں کھانے کے بعد سر کے اندر تالو کے اوپر عجیب دباؤ کی طرح سے درد محسوس ہوتا ہے اور یہی احساس شدید سردیوں میں بھی ہوتا ہے اور کبھی کبھی ریشہ بھی گرتا ہے‘ یہ ریشہ کبھی پتلا ہوتا ہے‘ کبھی سخت… یہ مسئلہ میرے ساتھ دس گیارہ سالوں سے ہے۔ کوئی حل تجویز کردیں اور کوئی پرہیز بھی بتادیں۔ شاید اسی وجہ سے میرے سر کے سارے بال گرگئے ہیں اور نظر پر بھی اثر پڑا ہے۔ بال بہت کم رہ گئے ہیں اور بالوں کی جڑیں اتنی کمزور ہوگئی ہیں کہ سر میں تیل لگانے سے بھی بہت زیادہ بال گرتے ہیں اور مسلسل کمزور ہوتے جارہے ہیں۔ (شیما‘لیہ)
مشورہ: اصلی خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا چھ چھ گرام صبح و شام کھائیں۔ اصلی جوارش جالینوس چھ چھ گرام بعد غذا کھائیں‘ ایک ماہ کے بعد دوبارہ لکھیں۔ السر‘ ہائی بلڈپریشر کے مریض یہ دوائیں استعمال نہ کریں۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔

موٹا ہونا چاہتی ہوں

میری عمر 20سال ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ نسوانی حسن عمر کے حساب کم ہے‘ گزشتہ دو تین سال سے گھریلو مسئلے کی وجہ سے پریشان تھی لیکن اب گھریلو مسائل ٹھیک ہیں اور معدے کا السر تھا لیکن اب ٹھیک ہے‘ موٹے ہونے کا اور نسوانی حسن کیلئے کوئی نسخہ بتائیں اور ہاں قد بڑھنے کا بھی…! (فریحہ جلال‘ راولپنڈی)
مشورہ: اس کابہت مفید علاج دودھ‘ گھی اور مکھن ہے۔ مناسب مقدار میں غذا میں شامل رکھیں۔ مناسب ورزش بھی ضروری ہے۔ گلے کے غدود کا معائنہ کروائیں‘ خرابی ہو تو ان کا علاج کروائیں۔غذا نمبر 2استعمال کریں۔

یہ دانے ٹھیک نہیں ہورہے

میرے منہ پر بہت سے سرخ اور پیلے دانے ہیں۔ چار مہینے سے نکل رہے ہیں‘ اسپغول کا چھلکا استعمال کرتا تھا جس کی وجہ سے دانے بیٹھ گئے تھے لیکن اب پھر نکل آئے ہیں اور چہرے پر بہت سے بدنما داغ بھی ہیں آپ کوئی ایسا نسخہ بتائیں جس سے میرے داغ اور دانے ٹھیک ہوجائیں۔ میں نے اپنے شہر میں ایک ڈاکٹر سے دانوں کے بارے میں بات کی۔ اس نے کہا کہ یہ خودبخود ٹھیک ہوجاتے ہیں مگر یہ دانے ٹھیک نہیں ہورہے ہیں۔ مجھے آپ پر پورا یقین ہے آپ کوئی اچھا نسخہ بتائیں‘ آپ کی مہربانی ہوگی۔ میری عمر 18 سال ہے میں فرسٹ ایئر کا طالب علم ہوں۔ (مبشر حسین‘لاہور)
مشورہ: سردی گزرنے کے بعد شربت نیلوفر ایک اونس صبح و شام پانی میں ملا کر پئیں۔ بیس دن کے بعد دوبارہ حال لکھیں۔ گرم چیزوں سے پرہیز کریں۔غذا نمبر 1استعمال کریں۔

یادداشت کا مسئلہ

میں ایم اے کا طالب علم ہوں‘ میری یادداشت بہت کمزور ہے‘ سبق یاد کرنے کے بعد بھول جاتا ہوں‘ پڑھنے کے دوران طرح طرح کے خیالات آتے ہیں‘ مجھے پڑھنے کا بہت شوق ہے‘ جب کتاب کھولتا ہوں توبوریت محسوس ہوتی ہے‘ آپ مجھے اچھا سا طبی مشورہ دیں تاکہ میری یادداشت ٹھیک ہوجائے۔ (ارسلان‘ کوئٹہ)
مشورہ: اصلی خمیرہ گاؤزبان عنبری جواہر والا چھ چھ گرام صبح و شام کھائیں۔ غذا نمبر 2استعمال کریں۔

شدید سردرد

میں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے اس وقت سے میرے سر میں شدید درد رہتا ہے۔ ہر طرح کا علاج کرواچکی ہوں‘ تعویذ‘ دھاگے‘ دم‘درد سب کچھ کروایا ہے مگر میرے سر کا درد ٹھیک نہیں ہوا۔ اب تو میرا معدہ بھی خراب ہوگیا ہے‘ چشمہ بھی لگا کر دیکھا ہے مگرفرق نہیں پڑا۔ گرمیوں میں پنکھے کے نیچے نہیں بیٹھ سکتی‘ فوراً درد شروع ہوجاتا ہے‘ گرمیوں میں باہر دھوپ میں بھی نہیں نکل سکتی‘ سردیوں میں ٹھنڈی ہوا سر کو لگنے سے فوراً درد شروع ہوجاتا ہے۔ گرمیوں میں سر کو کپڑے سے لپیٹ کر سوتی ہوں اور سردیوں میں دن رات اون کی ٹوپی لے کر رکھتی ہوں پھر بھی پتہ نہیں کیسے درد شروع ہوجاتا ہے۔ نہ خود اونچا بول سکتی ہوں‘ نہ زیادہ دیر تک بول سکتی ہوں اور نہ شور میں رہ سکتی ہوں۔ اگر کوئی میرے سر میں ہلکا سا بھی ہاتھ مارے تو درد شروع ہوتا ہے۔ اس سر درد کی وجہ سے میں نے تعلیم بھی چھوڑ دی مگر میرے سر کے درد کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ عمر 25سال ہے۔ (ثوبیہ‘ اوکاڑہ)
مشورہ: حب عنبر صداعی ایک ایک گولی دن میں تین بار کھائیں‘ حب عنبر صداعی نہ ملے تو خالص عرق عنبر اصلی دن میں تین بار پئیں‘ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔ عرق عنبر کسی پرانے طبیب سے ان کا اپنا تیار کیا ہوا لیں۔غذا نمبر 2استعمال کریں۔

چھوٹی چھوٹی سخت پھنسیاں

میرے چہرے پر کیل مہاسے ہیں جن کے منہ اوپر سے بند ہیں اور چھوٹی چھوٹی سخت پھنسیوں کی طرح ہیں‘ کچھ عرصہ پہلے میرے چہرے پر سرخ دانے پیپ والے نکلتے تھے‘ میں نے آپ کے مشورے پر شربت نیلوفر استعمال کیا تو دانے نکلنے بند ہوگئے۔ براہ مہربانی مجھے کوئی مفید مشورہ دیں کہ میرا چہرہ کیل مہاسوں سے صاف ہوجائے۔ (جبران‘ فیصل آباد)
مشورہ: سردیاں گزرنے کے بعد شربت عناب ایک اونس صبح و شام پانی میں ملا کر پئیں۔غذا نمبر 3استعمال کریں۔
قیدی پہلوان
مجھے گزشتہ تین چار ماہ سے بخار رہتا تھا۔ صبح کے وقت اور پھر خاص کر مغرب کے بعد ہوتا تھا‘ کبھی گھنٹہ کبھی پندرہ منٹ رہتا‘ کبھی تین چار دن محسوس ہوتا‘ کبھی محسوس ہی نہ ہوتا کہ مجھے بھی بخار ہوتا ہے لیکن بخار جسم سے باہر نہیں آتا تھا۔ ایسا لگتا کہ کوئی چیز اندر ہی اندر مجھے کھارہی ہے‘ جان نکلتی محسوس ہوتی‘ رنگ پیلا ہوگیا‘ خون کا رنگ کالا سیاہ‘ بلڈٹیسٹ کروائے‘ مختلف لیبارٹریوں سے ٹیسٹ میں پتا چلا کہ صرف ای ایس آر بڑھ رہا ہے۔ باقی ہیپاٹائٹس بی‘ سی شوگر ٹائیفائیڈ ملیریا‘ پیشاب کے ٹیسٹ سب نارمل نکلے۔ چھاتی کا ایکسرے کروانے پر پھیپھڑے بھی ٹھیک نکلے‘ صرف سگریٹ کا دھواں اور تھوڑا بلغم نظر آیا لیکن ڈاکٹر حضرات نے مجھے ٹی بی کا مرض نہ بتایا۔ میں نے تنگ آکر ٹی بی کا کورس شروع کردیا۔ دوسرے دن ہی میرا بخار ختم ہوگیا اب دو ماہ سے بخار نہیں ہوتا ہے بلغم اب بھی خارج ہوتا ہے لیکن صرف نہاتے وقت۔ میں سابقہ پہلوان ہوں‘ وزن128 کلو ہے‘ خوراک بھی اچھی ہے‘ ڈیلی انڈا کھاتا ہوں‘ غیرشادی شدہ ہوں‘ عرصہ دس سال سے جیل میں ہوں‘ چوبیس گھنٹے میں سے بائیس گھنٹے مخصوص جگہ پانچ پانچ مربع فٹ جگہ پر بند رہتا ہوں۔ حکیم صاحب تہجد گزار بندہ ہوں‘ جلدی پیشاب آنے کی وجہ سے وضو نہیں رہتا۔ (م۔سنڑل جیل)
مشورہ: جوارش جالینوس اصلی چھ چھ گرام غذا کے بعد کھائیں۔ ایک ماہ کے بعد دوبارہ لکھیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 366 reviews.