Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی کیفیت

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2012

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کو اپنی کچھ کیفیات لکھنا چاہتا ہوں‘ جب میں آپ سے بیعت ہواتو اسی دوران رمضان آگیا۔ دل میں خیال آیا کہ رمضان تسبیح خانے میں گزارا جائے تو مزہ آجائے گا۔ میں اپنے گھر والوں سے اجازت لے کر یہاں آگیا جب پہلا روزہ تھا تومیں تہجد کیلئے اٹھا اور نماز پڑھی اور اللہ سے مانگنا شروع کردیا۔ مجھے محسوس ہوا کہ اللہ کی رحمت متوجہ ہے اور نور کی ہلکی بارش بھی برس رہی ہے میری یہ کیفیت اپنی مسجد میں بھی ہوتی تھی مگر یہاں اس بارش کو میں نے بہت زیادہ محسوس کیا اور بہت مزہ آیا‘ دعا مانگنے میں میری ہر دعا قبول ہوتی ہے۔ اللہ کا کرم ہے کہ میں نے اللہ سے مانگنا شروع کردیا۔ جب دوسرے روزےمیں نے نفی اثبات کا ذکر کیا میرے دل کی طرف درد ہونا شروع ہوگیا میں نے زیادہ توجہ نہ کی‘ تیسرے روزے بھی اسی طرح ہوا‘ چوتھے روزے مجھے محسوس ہوا کہ کچھ کالا سیال مادہ دل سے نکل رہا ہے۔
جب بھی نماز پڑھتا تو کندھوں پر بارش کا احساس ہوتا‘ 21ویں روزے کو میں نفی اثبات کررہا تھا پھر میں نے دعا کی مگر زبان کو تالو سے لگا کر دل سے دعا کی جتنا مزہ تب آیا زندگی بھر نہیں آیا۔22ویں روزے کو میں بہت زیادہ توجہ سے نفی اثبات کررہا اب میرے دل کی یہ حالت تھی میں ذکرکررہا تھا میرا دل اللہ سے دعا مانگتا رہا‘ میں نے کہا چلو ایک پریشانی ختم ہوئی بس دل دعا میں لگا رہتا ہے‘ کھانا کھارہا تھادل دعا مانگ رہا تھا‘ دل سے دعا کرنے میں اتنا مزہ آتا ہے کہ آدھے گھنٹے اور گھنٹے کا پتہ بھی نہیں چلتا ہے۔یہ میری زندگی کا پہلا تجربہ ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 360 reviews.