Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ایک کے بدلے دس انار

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2012

حضرت عزیر علیہ السلام کا ایک بستی سے گزر ہوا انہوں نے دیکھا کثیرتعداد میں لوگ موت کی نیند سوئے ہوئے ہیں‘  حضرت عزیر علیہ السلام کو اللہ رب العزت پر یقین تو تھا مگر دل کے اندر خیال ابھرا کہ اللہ رب العزت کیسے ان کو زندہ کریں گے؟ اللہ رب العزت نے حضرت عزیر علیہ السلام کو موت دے دی۔ پھر اللہ رب العزت نے حضرت عزیر علیہ السلام کو زندہ کیا اور پوچھا اے عزیر علیہ السلام کتنی دیر موت کی آغوش میں رہے‘ حضرت عزیر علیہ السلام فرمانے لگے ایک دن یا دن کا کچھ حصہ۔۔۔ اللہ رب العزت نے فرمایا اے عزیر (علیہ السلام) اپنی سواری کی طرف دیکھا تو وہ بوسیدہ ہوچکی تھی۔ نشانات باقی تھے۔ پھر فرمایا کھانے کی طرف دیکھ تو وہ تازہ تھا۔ جیسے کسی نے چند لمحات پہلے پکا کر رکھا ہو کہ کوئی آئے اور اس کو نوش کرے۔ حضرت عزیر علیہ السلام کے دل کے اندر جو خیال ابھرا تھا وہ ختم ہوگیا آج کے پرفتن دور کے اندر جن لوگوں نے اللہ رب العزت پر یقین سالم کیا وہ کامیاب ہوئے۔
٭ ایک مرتبہ سیدۃ النساء جگر گوشہ نبی کریم ﷺ حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا گھر میں تشریف فرما تھیں کہ دروازے پر سائل نے اپنا مطالبہ ظاہر کیا تو سیدۃ النساء رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس ایک انار تھا وہ انہوں نے سائل کو دے دیا۔ وقت کی گھڑی نے اپنی تھوڑی سی رفتار کاٹی اوردروازے پر دستک ہوئی۔ حیدر کرار‘ شجاعت و بہادری کی بینظیر شخصیت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے دروازہ کھولا تو ہدیہ دینے والا سامنے کھڑا تھا۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے ہدیہ لیا اور دیکھا وہ انار تھے۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے دو انار علیحدہ کرلیے اور بقیہ اپنی بیوی حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کو دے دئیے۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے دیکھا کہ انار شمار و تعداد کے اندر آٹھ ہیں۔ فرمانے لگیں: اے علی رضی اللہ عنہٗ دو انار کہاں ہیں؟ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا وہ میں نےعلیحدہ رکھے ہیں۔ پھر فرمایا اے سیدہ فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ آپ کو کیسے پتہ چلا؟ فرمایا: اللہ رب العزت نے فرمایا ہے کہ میرے راستہ میں ایک دو گے میں رب اس کو دس گنا زیادہ دوں گا۔ میں نے ایک انار اللہ کی راہ میں دیا تو واپس اللہ نے دس دئیے تھے نہ کہ آٹھ۔۔۔ اس طرح یقین کامل کرو گے اللہ رب العزت دونوں جہانوں میں کامیابی دے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 357 reviews.