Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کے سوال قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2012

نومبر کے جوابات

1۔ آپ رات کو سوتے وقت کھیرا لیکر اس کے قتلے کاٹ لیں پھر ان قتلوں کو آنکھوں پر کم ازکم پندرہ یا 30 منٹ رکھیں اگر کھیرا میسر نہ ہو تو آپ آلو بھی استعمال کرسکتی ہیں۔چکنی جلد کیلئے آپ دو گرام بیسن لے کر اس میں ہم وزن عرق گلاب ڈال کر پیسٹ بنالیں اور اس پیسٹ کو اپنے چہرے پر مل لیں اور آدھا گھنٹہ بعد چہرہ دھولیں۔(ہادیہ بشیر‘ اسلام آباد)
2۔بہن آپ علیحدہ کمرے میں باپردہ ماحول میں کم از کم پانچ سے دس منٹ دیوار کے ساتھ ٹیک لگا کر الٹی کھڑی ہوجائیں۔ اس طرح کرنے سے آپ کے دماغ میں دوران خون بڑھ جائے گا اوربالوں کے بہت سے مسائل ٹھیک ہوجائیں گے۔ ۔(محمد شاہان‘ لاہور)
3۔میرے بچے کا بھی یہی مسئلہ تھا میں نے اس سلسلے میں عبقری کے دفتر رابطہ کیا تو انہوں نے مجھے اَفَحَسِبْتُمْ اور اذان کے عمل کا بتایا میں یہ عمل کچھ عرصہ کیا اللہ نے میرے بچے کو صحت دیدی‘ آپ ڈاکٹری ادویات فوری نہ چھوڑیں‘ آہستہ آہستہ چھوڑیں۔ اَفَحَسِبْتُمْ کا عمل درج ذیل ہے:۔طریقہ عمل: مکمل اذان اور سورۂ مومنون کی آخری چارآیات ،دونوں عمل مریض کے دونوںکانوںمیں اول و آخر تین، تین دفعہ درود شریف کے ساتھ صبح و شام سات، سات بارپڑھ کر دم کریں اور اگر مریض خود کرے تو وہ پہلے اپنے دائیں کان کا تصور کر کے دائیں کندھے پر دم کر لے اور پھر بائیں کان کا تصور کرکے بائیں کندھے پر دم کرلیں۔
انتہائی سخت پریشانی اور مجبوری کی صورت میں یہی عمل ہر گھنٹہ بعد کریں۔(شکیلہملتان)
4۔ لگتا ہے آپ پابندی کے ساتھ نماز ادا نہیں کرتیں‘ آپ صبح فجر کی نماز ادا کریںاور نماز کے بعدمت سوئیں بلکہ باپردہ ماحول میں ورزش کریں‘ انشاء اللہ آپ کا سارا دن فریش گزرے گا۔اس کے ساتھ آپ ہرروز رات کو نیم گرم دودھ میں ایک چمچ شہد ڈال کر پی لیا کریں۔آپ شہد کو تازہ پانی میں ڈال کر بھی پی سکتی ہیں۔ رات کو عشاء کی نماز پڑھ کر فوراً سو جایا کریں تاکہ آپ صبح کو فجر کے وقت تازہ دم اٹھیں۔ (محمد آصف‘ لاہور)

دسمبر کے سوالات

 

1۔محترم قارئین السلام علیکم! کچھ عرصے سے ہمارے گھر میں تمام فرنیچر میں کھٹمل ہوگئے ہیں کافی سپرے وغیرہ کروائے ‘ وقتی فائدے کے بعد یہ زیادہ شدت سے ہوجاتے ہیں ان کے خاتمے کیلئے کوئی مؤثر حل/عمل بتادیں تاکہ ان سے ہمیں مستقل نجات مل جائے۔ اس وجہ سے ہمارے گھر میں بہت زیادہ پریشانی اور ٹینشن ہے۔ اگر کوئی روحانی عمل ہو تو بھی ضرور بتائیں ۔ (نوید عمران‘ لاہور)
2۔محترم قارئین السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ ہم تین بہنیں اور دو بھائی ہیں ہم اچھا کھاتے پیتے ہیں لیکن ہم پر کچھ اثر نہیں کرتا‘ دن بدن کمزور سے کمزورتر ہوتے جارہے ہیں‘ رنگت سانولی ہوگئی ہے اور جلد مرجھا سی گئی ہے کوئی نہ کوئی تکلیف ضرور ہوجاتی ہے۔ اس امر کی وجہ سے ہمارے والدین بہت زیادہ پریشان ہیں۔ برا ہ مہربانی ہمیں کوئی اچھا سا نسخہ یا روحانی وظیفہ بتائیں تاکہ ہمیں اللہ صحت جیسی نعمت سے نوازے ۔(پوشیدہ)
3۔قارئین میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے جسم پر بہت زیادہ میل جم جاتا ہے حالانکہ میں روزانہ پابندی سے نہاتا ہوں تولیے سے جسم کو رگڑ کر صا ف کرتا ہوں‘ دوسرے دن پھر اسی طرح میل کی تہہ جم جاتی ہے خاص کر سردیوں میں سارا جسم سیاہ ہوجاتا ہے۔ جس کی وجہ سے ہاتھ پیر مجلس میں چھپا کر بیٹھتا ہوں کوئی خیرہ خواہ میرے اس مسئلے کاسادہ سا حل بتادے اللہ جزائے خیر عطا فرمائے۔ (محمد قاسم‘ راجن پور)
4۔ محترم قارئین! میری بہن جس کی عمر تقریباً45 سال ہے وہ عرصہ 6 ماہ سے کندھے کے جوڑ وں کے درد میںمیںمبتلا ہے‘ جوڑوں کے سپیشلسٹ کو دکھایا تو انہوں نے 3ہزار کا ٹیکہ تجویز کیا جو جوڑ میں لگانا تھا وہ اس کی تکلیف اور ڈر کی وجہ سے ٹیکہ بھی نہیں لگوارہی لیکن اس کو کندھے کی تکلیف بھی آرام نہیں لینے دے رہی آپ مہربانی کرکے اس کا کوئی بہترین نسخہ تجویز کردیں تاکہ میری بہن کو آرام آجائے ۔ آپ کی بہت مہربانی ہوگی ہم سب آپ کیلئے دعاگو رہیں گے ۔ ساتھ بلڈپریشر کا نسخہ بھی لکھ دیں۔ (شائستہ صدیقی‘ راولپنڈی)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 346 reviews.