Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آپ کا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2012

مبارک خواب

میں نے خواب میں دیکھا کہ میری شادی ہورہی ہے۔ (حقیقت میں‘ میں کنواری ہوں) سرخ جوڑا پہنا ہوا ہے اور مجھے تیار کرکے میری امی کے پاس لے کر آئے ہیں (جو کہ فوت ہوچکی ہیں) امی صحن میں بیٹھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے مجھے پیار کیا۔ میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور مجھے کچھ پیسے دئیے کہ یہ رکھ لو میری طرف سے اور 20,20روپے میری تائی کی طرف سے دئیے (جو کہ فوت ہوچکی ہیں) اور مجھے رخصت کردیا جبکہ بارات کا کوئی نام نہیں تھااور نہ میں نے دولہا کو دیکھا۔ مجھے کہا کہ تم خود دولہا کے گھر جاؤ گی لوگ مجھے رخصت کرکے ساتھ والے گھر میں لے گئے اور کہا کہ یہ تمہارا سسرال ہے اور مجھے چھوڑ کر گھر واپس آگئے۔ میری سسرال والوں نے بھی مجھے بہت پیار دیا اور میری آنکھ کھل گئی۔ (س‘ لاہور)
تعبیر: بہت مبارک خواب ہے۔ آپ کی انشاء اللہ مراد پوری ہوگی اور کاموں میں حائل رکاوٹیں دور ہونے کا بھی اشارہ ہے۔ آپ یَالَطِیْفُ کثرت سے پڑھا کریں۔
پریشان کن خواب
میں اکثر پریشان خواب دیکھتی ہوں‘ کبھی دیکھتی ہوں گائے بھینسیں میرے پیچھے بھاگ رہی ہیں لیکن ہر دفعہ میں ان سے بچ جاتی ہوں وہ مجھے نقصان نہیں پہنچا پاتیں کیونکہ میں کبھی کسی گھر میں یا کسی دیوار کے پیچھے چھپ کر اپنی جان بچا لیتی ہوں کئی دفعہ میں نے سانپ دیکھا وہ مجھے دیکھتا ضرور ہے لیکن دیوار کے ساتھ ساتھ چلتا ہوا باہر نکل جاتا ہے کبھی خواب ہی میں کوئی اسے مار بھی دیتا ہے لیکن میں اسے پہچانتی نہیں ہوں۔ (سویرا‘ راولپنڈی)

تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق کچھ بدخواہ آپ کو نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن انشاء اللہ پہلے کی طرح آئندہ بھی وہ اپنے ارادوں میں ناکام ہوں گے۔ آپ ہر نماز کے بعد آیۃ الکرسی اور یَاحَفِیْظُ 119بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کریں۔

ہماری شادی ہوگئی

میں نے دیکھا کہ میں اس لڑکی (د۔ر) کے گھر گیا ہوں اور اس کی اماں جان سے ملنے کے بعد میں د۔ر سے ملا۔ ہم دونوں کافی دیر تک باتیں کرتے رہے اور میں نے دیکھا کہ ہماری شادی ہوگئی۔ (پوشیدہ)
تعبیر: آپ کے خواب کی تعبیر آپ کے خواب کے بالکل برعکس ہے یعنی آپ جس لڑکی کو پسند کرتے ہیں اس سے آپ کی شادی ممکن نہیں‘ بہتر ہوگا کہ یہ معاملہ بڑوں کے سپرد کردیں‘ اسی میں آپ کیلئے بہتری ہے۔

آج تمہارا نکاح ہے

میں نے دیکھا کہ مجھے بہت سخت بخار ہے اور گھر میں اکیلی ہوں‘ سوچتی ہوں کہ کیوں نہ اپنی فرینڈ کے گھر چلی جاؤں۔ گھر واپسی میں ابو مجھے مل جاتے ہیں‘ کہتے ہیں چلو بیٹا تیار ہوجاؤ اتنے میں گھر میں خواتین جمع ہوتی ہیں۔ اتنے میں میرے ابو میرے کمرے میں آکر کہتے ہیں تم تیار نہیں ہوئیں؟ جلدی سے تیار ہوجاؤ آج تمہارا نکاح ہے۔ یہ سن کر میں رونا شروع کردیتی ہوں کہ ابھی میں فرسٹ ایئر میں ہوں اور ان کو میری شادی کی پڑی ہے۔ اتنے میں دو لڑکیاں اور دو لڑکے آتے ہیں‘ میں انہیں نہیں جانتی پھر ایک لڑکا کہتا ہے کیسی ہیں آپ؟ میرا نام یاسر ہے۔ ان دونوں لڑکیوں میں سے ایک کہتی ہے کہ یہ لڑکا کتنا جھوٹا ہے پہلے کہتا تھا میرا نام ابرار ہے اور اب کہتا ہے کہ میرا نام یاسر ہے۔ میں سوچتی کہ جو شخص نام کے بارے میں جھوٹ بول سکتا ہے وہ اور بھی بہت سے جھوٹ بول سکتا ہے پھر میرا ان نامعلوم لڑکے سے نکاح ہوجاتا ہے۔ پھر میری اور اس کی ایک دن ملاقات ہوتی ہے میں اس کو کہتی ہوں کہ ابھی ہمارا صرف نکاح ہوا ہے کونسی رخصتی ہوئی ہے آپ مجھے طلاق دیدیں۔ پھر ایک دن وہ ہمارے گھر آتا ہے اور ایک کاغذ میرے ہاتھ میں دے کر کہتا ہے کہ لیجئے میں نے آپ کی خواہش پوری کردی۔
تعبیر: آپ کا خواب ملا جلا سا ہے جس کے مطابق آپ کے بعض جذباتی فیصلے آپ کی زندگی پر گہرا اثر چھوڑیں گے۔ لیکن اللہ کی مدد سے یہ فیصلے بہت درست ثابت ہوں گے۔ آپ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح یَااَللّٰہُ یَاحَقُّ پڑھا کریں۔

خانہ کعبہ کا دروازہ

میں دیکھتا ہوں کہ میں خانہ کعبہ کے دروازے پر کھڑا ہوں جس سے سارا حرم بالکل صاف نظر آرہا تھا‘ لوگ بیت اللہ کا طواف کررہے ہیں۔ اچانک ایک شخص آکر کھڑا ہوتا ہے اور بلند آواز میں کہتا ہے کہ تمام لوگ بیت اللہ کو خالی کردو اور میرا نام لے کر کہتا ہے کہ یہ اکیلا طواف کریگا۔ منظر بدلتا ہے اور سارا بیت اللہ خالی ہوجاتا ہے اور میں بیت اللہ کا اکیلا طواف کرتا ہوں۔ معلوم نہیں کتنے چکر لگاتا ہوں کہ اچانک خود کو روضہ رسول ﷺ کے اندر پاتا ہوں۔ میں نے دیکھا کہ وہاں پر تین قبراقدس موجود ہیں جن کے سامنے میں کھڑا ہوں۔ پھر میں روضہ رسول ﷺ کے سامنے بیٹھ کر رو رو کر اپنے گناہوں کی معافی مانگتا ہوں۔ (قاسم‘ گوجرانوالہ)
تعبیر: میرے محترم! خواب اور اس کی تعبیر کے بارے میں یہ بات ہمیشہ ذہن میں رکھیں کہ تعبیر کسی ایسے شخص سے پوچھنی چاہیے جس پر مکمل اعتبار ہو اوردینی علم رکھنے والا ہو اور ہر خواب ہر بندے کے سامنے بیان بھی نہیں کرنا چاہیے۔ کیونکہ تعبیر بیان کرنے سے پہلے خواب کی حیثیت ایک مقفل بکس کی سی ہوتی ہے اور تعبیر بیان کرنے کے بعد کھلے ہوئے بکس کی تاہم آپ کا خواب بہت مبارک ہے آپ کو اللہ اور اس کے رسول پاک ﷺ کی محبت نصیب ہوگی اور انشاء اللہ گناہوںکی معافی اور پاکیزہ زندگی گزارنے کا بھی اشارہ ہے۔
الفاظ کہاں گئے۔۔۔؟؟؟
میںآسمان کی طرف دیکھتی ہوں تو روشنی کی بہت تیز شعاعیں نکلتی ہیں جو کہ مختلف رنگوں کی اور ستاروں کی مانند ہوتی ہیں میں انہیں دیکھ کر بہت حیران ہوتی ہوں کہ شعاعیں ستاروں کی شکل میں کیسے بدل گئی ہیں اچانک وہ روشنی اپنی شکل بدل لیتی ہیں اور اس روشنی سے محمدﷺ کے الفاظ بن جاتے ہیں۔ میں یہ منظر دیکھ کر بے اختیار چلا کر سبحان اللہ اور ماشاء اللہ کے الفاظ کہتی ہوں کہ اچانک وہ الفاظ ٹوٹ کر نیچے گرنے لگتے ہیں ان میں سے ﷺ کے الفاظ خودبخود میرے ہاتھوں میں آجاتے ہیں۔ میں ان کو سینے سے لگا کر سوچتی ہوں کہ محمد (ﷺ) کے الفاظ کہاں گئے؟؟؟(ش‘ لاہور)

تعبیر: ماشاء اللہ مبارک خواب ہے لیکن ساتھ ساتھ تنبیہ بھی ہے کہ سنتوں کی پیروی اور بدعات سے اجتناب کریں تو انشاء اللہ دونوں جہانوں کی کامیابی آپ کا مقدر ہوگی۔ 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 344 reviews.