Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

انگور پھل یا طاقت کا بے بہا خزانہ

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2012ء

انگور کا رنگ زرد اور سیاہ ہوتا ہے۔ اس کا مزاج پختہ کا گرم تر درجہ اول اور کچا خشک درجہ اول ہوتا ہے۔ اس کی مقدار خوراک بقدر ہضم ہے۔ دوا کے طور پر دو چھٹانک سے ایک پاؤ تک روزانہ ہے۔ انگور کے حسب ذیل فائدے ہیں۔
انگور کے فائدے:٭انگور کثیرالغذا اور زودہضم ہوتا ہے۔ ٭خون صالح پیدا کرتا ہے اور مصفیٰ خون بھی ہے۔ ٭جسم کو موٹا کرتا ہے۔ ٭پختہ انگور زیادہ کھانے سے اسہال آنے لگتے ہیں۔ ٭کچا انگور قابض ہوتا ہے اور اسہال کی مرض میں مفید ہوتا ہے۔ ٭انگور میں کاربوہائیڈریٹس‘ پروٹین‘ وٹامن اے‘ وٹامن سی‘ کیلشیم اور آئرن پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے بہت مفید ہوتے ہیں۔ ٭جن لوگوں کا معدہ اکثر خراب رہتا ہے ان کیلئے انگور پختہ کا استعمال بے حد مفید ہے۔ ٭جن لوگوں کا معدہ اکثر خراب رہتا ہے ان کے لیے انگور پختہ کا استعمال بے حد مفید ہے۔ ٭پسینہ زیادہ آنے کی صورت میں مازو ایک تولہ‘ انگور کا رس چھ تولے‘ ٹھنڈا پانی دو تولے‘ ان تمام اشیاء کو ملا کر بدن پر لیپ کرنے سے فوری فائدہ ہوتا ہے۔ ٭گیس یا بوجھل معدہ والے حضرات انگور کا ناشتہ کرنے سے اس مرض سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ ٭انگور دل‘ جگر‘ دماغ اور گردوں کو طاقت دیتا ہے۔ ٭گرمی کے سر درد یا پھر آنکھ جو سرخ ہوکر درد کرنے لگے تو انگور کے پتے پیس کر پیشانی پر لیپ کرنے سے صحت ہوجاتی ہے۔ ٭لاغری اور کمزوری میں اس کا استعمال مفید ہے۔ ٭پرانے بخار میں انگور کا استعمال مفید پایا گیا ہے۔ ٭انگور کا بکثرت استعمال گردہ کی چربی بڑھاتا ہے۔ ٭چہرے کا رنگ نکھارتا ہے۔ ٭اگر انگور کو تخم خطمی کے ہمراہ پکا کر ورم پر لگائیں تو ورم جلدی تحلیل ہوجاتا ہے اور صحت ہوجاتی ہے۔ ٭سینے کے جملہ امراض میں انگور بے حد مفید ہے۔ ٭پھیپھڑوں سے بلغم کے اخراج کیلئے انگور بہترین دوا ہے۔ ٭کھانسی کو ختم کرنے کیلئے انگور کے رس میں شہد ملا کر چٹانا مفید ہوتا ہے۔ ٭انگور کا جوس یا رس پینے کے بعد پانی ہرگز نہیں پینا چاہیے۔ ٭عورتوں کے زمانہ حمل میں انگور کا رس پینے سے حاملہ عورت غشی‘ چکر‘ اپھارہ اور درد وغیرہ سے محفوظ رہتی ہے اور بچہ بھی صحت مند اور توانا پیدا ہوتا ہے۔ ٭جسمانی طور پر کمزور انسان ایک پاؤ شیریں انگور صبح و شام کھائیں اور رات کو سوتے وقت دودھ میں ایک چمچہ شہد ملا کر پینے سے بالکل صحت مند ہوجائیں گے۔ ٭لیکوریا کی صورت میں خواتین کو چاہیے کہ وہ انگور کے جوس میں ایک چمچہ شہد ملا کر پئیں تو یقیناً مرض دور ہوجائے گا۔ یہ خوراک دس دن کی ہے۔ ٭بندش حیض میں انگور کے جوس میں ایک چمچہ شہد اور دو عدد پیسے ہوئے چھوہارے ملا کر استعمال کرنا بے حد مفید ہوتا ہے۔ ٭گردے اور مثانے کی جملہ بیماریوں کو دور رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ایک پاؤ انگور روزانہ کھائے جائیں۔ ٭مرگی کے مریض کو انگور کا رس پانچ تولہ متواتر تین ماہ تک دن میں تین بار پلانے سے مرگی کا مکمل خاتمہ ہوجاتا ہے۔ ٭انگور کا رس ایک چمچہ صبح و شام پلانے سے جن بچوں کے منہ اور حلق میں چھالے پڑے ہوں فائدہ ہوتا ہے۔ ٭قطرہ قطرہ پیشاب آنے کی صورت میں ایک پاؤ انگور روزانہ کھانا مفید ہوتا ہے۔ ٭ضعف گردہ اور سخت زکام میںانگور کا استعمال بے حد مفید ہے۔ ٭تین سال کے بچوں کی قبض دور کرنے کے لیے ایک چھوٹا چمچہ چائے والا انگور کا رس پلانا مفید ہوتا ہے۔ ٭جو بچے دانت نکال رہے ہوں اگر انہیں ایک چمچہ انگور کا رس روزانہ پلایا جائے تو دانت بالکل آسانی سے نکل آتے ہیں اور سیدھے بھی رہتے ہیں۔ ٭جن چھوٹے بچوں کو سوکھے پن کی بیماری ہوتی ہے ان کو ایک چھٹانک انگور کا رس روزانہ پلانا مفید ہے۔ ٭انگور کے رس میں ایک چوتھائی چینی ملا کر رب تیار کرکے کھانے سے دل کو طاقت ہوتی ہے اور مفرح بھی ہوتا ہے۔ ٭مردانہ کمزوری کو دور کرنے کیلئے ایک ہفتہ تک ہر روز ایک گھنٹہ کے ساٹھ منٹوں میں ایک دانہ انگور فی منٹ روز کھانے سے بے حد فائدہ ہوتا ہے۔٭انگور جگر اور آنتوں کے امراض میں بہت مفید ہوتا ہے۔ ٭دمہ میں انگور کا مسلسل استعمال مفید ہوتا ہے۔ اگر دو تولے انگور کے رس میں ایک بڑا چمچہ شہد کا ملا کر کھلایا جائے تومفید ہوتا ہے۔ ٭ بینائی کو طاقت دیتا ہے۔ ٭انگور کے مسلسل استعمال سے پیشاب کھل کرآتا ہے۔ ٭بڑے انگور جب خشک ہوتے ہیں تو وہ منقیٰ بن جاتے ہیں منقیٰ کے بیج نکال کر تین دانے منقیٰ ہمراہ تین عدد کالی مرچ کھانے سے قطرہ قطرہ پیشاب آنے کی شکایت چند یوم میں ختم ہوجاتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 200 reviews.