حضرت حسن البصری رحمۃ اللہ علیہ اپنے شاگردوں کے ساتھ بیٹھے تھے کہ ایک شخص آپ کے پاس آیا اور کہا کہ میری کھیتی سوکھ رہی ہے آپ بارش کی دعا کریں۔ حضرت نے فرمایا اللہ سبحان وتعالیٰ سے مغفرت طلب کرو۔ وہ شخص چلا گیا۔ کچھ دیر بعد دوسرا شخص حضرت کے پاس آیا اور کہا میں بے اولاد ہوں‘ دعا کریں کہ میرے ہاں اولاد ہوجائے۔ حضرت نے فرمایا اللہ سبحان و تعالیٰ سے مغفرت طلب کرو۔وہ شخص چلا گیا۔
کچھ دیر بعد تیسرا شخص حضرت کے پاس آیا اور کہا میں مسکین اور فقیر اور ضرورت مند ہوں دعا کریں کہ میں مالدار ہوجاؤں۔
حضرت نے فرمایا اللہ سبحانہٗ و تعالیٰ سے مغفرت طلب کرو وہ شخص چلا گیا۔حضرت کے شاگردوں نے سوال کیا کہ آپ نے تمام حاجت مندوں کو ایک جیسا جواب کیوں دیا؟
حضرت نے جواب دیا: پہلے شخص کی کھیتی سوکھ رہی تھی اور بارش کی ضرورت تھی اللہ سبحانہٗ و تعالیٰ فرماتے ہیں:۔
فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّکُمْ اِنَّہٗ کَانَ غَفَّارًا ﴿نوح۱۰﴾ ترجمہ:تو میں نے کہا اپنے رب سے معافی مانگو بے شک وہ بڑا معاف فرمانے والا ہے۔
اس کا نتیجہ
یُّرْسِلِ السَّمَآءَ عَلَیْکُمْ مِّدْرَارًا ﴿نوح۱۱﴾
ترجمہ: وہ تم پرآسمان سے موسلادھار مینہ برسائے گا۔
اس کا نتیجہ
وَّ یُمْدِ دْکُمْ بِاَمْوٰلٍ وَّ بَنِیْنَ وَ یَجْعَلْ لَّکُمْ جَنّٰتٍ وَّ یَجْعَلْ لَّکُمْ اَنْہٰرًا ﴿نوح۱۲﴾
ترجمہ:اور مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد کرے گااور تمہارے لئے باغ بنادے گا اور تمہارے لئے نہریں بنائے گا ۔
اللہ سبحان وتعالیٰ سے استغفار (معافی )مانگنے کے فوائد:
1۔ استغفار سے گناہوں اور خطاؤں کی معافی ہوجاتی ہے۔
2۔استغفار سے بارش برستی ہے۔3۔ استغفار سے اولاد اور مال عطا ہوتا ہے۔ 4۔استغفار سے بلاؤں اور مصیبتوں سے نجات ملتی ہے۔5۔استغفار سے انسان کو طاقت اور توانائی عطا ہوتی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں