کسی دانا کا قول ہے کہ تاجر میں تین باتیں نہ ہوں تو دونوں جہانوں میں خسارہ پاتا ہے ایک ایسی زبان جو جھوٹ و فضول گوئی اور قسموں سے پاک صاف ہو‘ دوسرے ایسا دل جو کھوٹ و خیانت اور حسد سے پاک ہو‘ تیسرے ایسا نفس جو جمعہ اور جماعت کا خیال رکھتا ہو اور موقع ملے تو علم کی طلب میں لگتا ہو اور اللہ تعالیٰ کی رضا کو ماسوا پر ترجیح دیتا ہو۔ ٭ حیااور بے حیائی: حضرت حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ حضور نبی کریم ﷺ کا ارشاد نقل کرتے ہیں کہ حیاء ایمان کا ایک حصہ ہے اور ایمان جنت میں لے جاتا ہے اور بے حیائی بدخلقی کی بات ہے اور بدخلقی دوزخ میں لے جاتی ہے۔
مسلمان پر بہتان باندھنے کا عذاب
حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ جو کسی مومن مرد یا عورت کو اس کے فقرو فاقہ کی وجہ سے ذلیل و حقیر سمجھتا ہے اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اس کو اولین و آخرین کے مجمع میں رسوا و ذلیل کریں گے اور جو شخص کسی مسلمان مرد یا عورت پر بہتان باندھتا ہے اور کوئی ایسا عیب اس کی طرف منسوب کرتا ہے جو اس میں نہیں ہے اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اس کو آگ کے ایک اونچے ٹیلے پر کھڑا کریں گے جب تک کہ وہ اپنی تکذیب نہ کرے۔
کسی بھی تکلیف یا غم کیلئے
سَلٰمٌ عَلَیْکُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَی الدَّارِ (رعد 24)
اگر کسی شخص کو کسی سے کوئی تکلیف پہنچی ہو یا غم یا کسی سے دکھ پہنچا ہو تو وہ اس دعا کو پڑھے انشاء اللہ اس کے لیے دین و دنیا میں فتوحات کے دروازے کھل جائیں گے۔
سورۃ الانعام کی ایک خاص فضیلت
بعض روایات میں حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے منقول ہے کہ یہ سورۂ انعام جس مریض پر پڑھی جائے تو اللہ تعالیٰ اس کو شفاء دیتے ہیں
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں