محترم حکیم صاحب السلام علیکم! کے بعد عرض ہے کہ میں عبقری کی بہت بڑی فین ہوں میں اب باقاعدگی سے نماز پڑھتی ہوں اورہر فرض نماز کے ساتھ انمول خزانہ بھی پڑھتی ہوں اور خزانہ نمبر 2 ہروقت کھلا پڑھتی ہوں یہ سب عبقری رسالے کا اثر ہے کہ میں پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہوں۔ عبقری رسالہ نے میری زندگی ہی بدل ڈالی ہے‘میں آپ کی بہت زیادہ شکرگزار ہوں کہ آپ نے عبقری جیسا رسالہ شروع کیا ہے۔ (صداقت غفور‘ گجرات)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عرض ہے کہ مادیت کے اس دور میں ہر شخص مادی اسباب پر تکیہ کرتا ہے بندہ کا بھی یہی حال تھا لیکن جب سے عبقری سے تعلق جڑ گیا ہے الحمدللہ ذہن میں کافی تبدیلی آگئی ہے۔ اب جھوٹ‘ غیبت چغلی سے نفرت ہوگئی ہے خاص کر میں بدنظری کے گناہ میں بہت بری طرح مبتلا تھا لیکن اب یہ گناہ تو جیسے مجھے بھول ہی گیا ہے۔ اس عبقری رسالہ نے میری زندگی بدل کر رکھ دی ہے۔ (محمدزمان‘ ہنگو)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا رسالہ 2006ء سے پڑھ رہے ہیں اور بہت ہی دلچسپی سے پڑھتے ہیں اور پڑھنے کے بعد سارا مہینہ اگلے رسالے کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں اور اس میں چھپی ہی بات کا دل سے یقین کرتے ہیں اور اللہ ہماری بہت سی پریشانیوں کو ٹال دیتا ہے۔ ہم آج تک عبقری سے بہتر رسالہ کوئی نہیں دیکھا۔ آپ نے جو وظیفہ ہمیں دیا تھا رَبِّ اِنِّی لِمَا اَنْزَلْتَ اِلَیَّ مِنْ خَیْرٍ فَقِیْرٌ ﴿القصص۲۴﴾ جب ہم خود پر دم کرتے ہیں تو بہت فرق محسوس ہوتا ہے۔ (پوشیدہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں