Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین پوچھتی ہیں

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2012ء

پنڈلی اکڑ جاتی ہے
رات کو جب سوتی ہوں تو پنڈلی اکڑنے سے آنکھ کھل جاتی ہے‘ بڑی سخت تکلیف ہوتی ہے‘ پاؤں پھیلایا جائے تو انگلیاں مڑجاتی ہیں بعض دفعہ چیخ نکل جاتی ہے‘ دبانے سے افاقہ ہوتا ہے۔ ہر دوسرے تیسرے روز ایسا ہوتا ہے۔ یہ تکلیف کیسے دور ہوسکتی ہے؟  (ہاجرہ بی بی‘ سرگودھا)

مشورہ: آپ ٹانگوں کی اینٹھن کہہ سکتی ہیں جس کی کئی وجوہ ہیں کہتے ہیں جسم میں معدنیات مثلاً پوٹاشیم‘ کیلشیم وغیرہ کم ہوں تو یہ تکلیف ہوتی ہے۔ آپ اپنی روزانہ غذا میں دودھ‘ سبزی اور کیلے شامل کیجئے۔ کم از کم دو کیلے روز کھائیے تاکہ پوٹاشیم کی کمی دور ہو۔ سونے سے پہلے پنڈلی پر زیتون کے تیل کی مالش کیجئے اور پانی زیادہ سے زیادہ پیجئے‘ کم از کم چھ گلاس۔ پانی کی کمی سے کبھی پنڈلی اور پاؤں میں تکلیف ہوتی ہے۔ یہ تکلیف رفع کرنے کیلئے کچھ ورزشیں بھی ہیں جن سے پنڈلی کے عضلات مضبوط ہوتے ہیں۔ پیٹ کے بل سونے سے احتراز کیجئے۔ پنڈلی مڑنے سے جلدی اکڑ جاتی ہے۔ جب آپ کرسی یاپلنگ پر بیٹھیں تو پاؤں کی انگلیوں کو وقفے وقفے سے حرکت میں لائیے۔ پاؤں کو زمین پر ٹکائیے پھر انگلیوں کو ہلائیے اس سے بھی فرق پڑتا ہے۔ رات کو سونے سے پہلے مالش ضرور کیجئے۔ پاؤں اونچے رہیں‘ نیچے ہوں تو اینٹھن زیادہ ہوتی ہے۔ آپ موٹا کمبل بھی موڑ کر پاؤں کے نیچے رکھ سکتی ہیں۔ اپنا کولیسٹرول بھی چیک کرائیے۔بعض دفعہ کولیسٹرول کے جمنے سے بھی پنڈلی اکڑ جاتی ہے اس سے بچنے کیلئے بہتر طریقہ‘ پرہیز‘ ہے‘ ایسی چیزیں نہ کھائیے جن میں کولیسٹرول زیادہ ہو اور پیدل چلنے کی عادت اپنائیے۔ گوشت کی ایک دو بوٹیاں کھائیے‘ اس سے زیادہ نہیں۔ انڈے اور بالائی والا دودھ نہ لیجئے۔ ثابت اناج‘ دالیں‘ سیب اور دوسرے پھل‘ جو کا دلیہ‘ اسپغول کی بھوسی‘ مٹر اور پھلیاں آپ لے سکتی ہیں۔ موسم کے لحاظ سے مچھلی‘ بندگوبھی‘ کینو‘ مالٹے وغیرہ بھی کھائیے۔ تھوڑی سی احتیاط اور پرہیز سے آپ کا مسئلہ حل ہوجائیگا۔
علامہ اقبال کو حکمت سے شفاء

مجھے پرانا نزلہ تھا‘ میری والدہ مجھے ایک بہت ہی اچھے حکیم کے پاس لے گئیں‘ اس حکیم صاحب نے ایک ہزار روپے کی دوا دی‘ لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا‘ آپ مجھے یہ بتائیے کہ حکیم اتنے سارے روپے کیوں لیتے ہیں اور علاج بھی نہیں کرتے؟ مجھے حکیم ذرا اچھے نہیں لگتے‘ کیا سارے حکیم دھوکے باز ہوتے ہیں…؟؟؟(سائرہ‘ راولپنڈی)
مشورہ: پہلے زمانے میں طبیب اور حکیم ہی ہوتے تھے جو ہر قسم کے امراض کا شافی علاج کرتے تھے۔ ایک بار حضرت علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ حکیم اجمل خان کے پاس بطور مہمان گئے۔ آدھی رات کو ان کی ڈاڑھ میں اتنا شدید درد ہوا کہ برداشت نہ کرسکے۔ سوتے نوکر کو اٹھا کر اندر بھیجا حکیم صاحب سورہے تھے انہوں نے علامہ رحمۃ اللہ علیہ کا پیغام سن کر پیالی میں دوا بھجوائی کہ اس درد والی جگہ پر رکھ کر اوپر والی ڈاڑھ سے دبالیں۔ علامہ رحمۃ اللہ علیہ نے ایسا ہی کیا۔ ان کے دانت کا درد فوراً ختم ہوگیا۔ صبح اٹھ کر انہوں  نے حکیم اجمل خان سے پوچھا انہوں نے کونسی دوا بھجوائی تھی؟ پہلے تو انہوں نے مذاق میں ٹالا پھر کہنے لگے ’’ادرک پر نمک لگا کر بھیج دیا تھا‘‘
آپ نے دیکھا کہ معمولی سی ادرک نے ڈاڑھ کا درد دور کردیا۔ اسی طرح ایک اور حکیم نابینا تھے جو آنکھیں نہ ہونے کے باوجود بہترین نباض تھے نبض پر ہاتھ رکھ کر مریض کو بتادیتے کہ اسے کیا مرض ہے‘ ایک بار علامہ اقبال کے گردے میں پتھری ہوگئی‘ ڈاکٹروں نے آپریشن تجویز کیا اور کہا کہ آپریشن ویانا میں ہو تو اچھا ہے۔ علامہ محترم نے چند دوستوں کے مشورے سے حکیم نابینا کا علاج شروع کیا جنہوں نے مختلف دوائیاں دیں جن کے استعمال سے تکلیف دور ہوگئی۔ ایکسرے کرایا تو پتھری کا نام و نشان بھی باقی نہیں تھا۔ حکیموں کے حیرت انگیز مشاہدات اور علاج پڑھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ کسی بااعتماد کوالیفائیڈ  ادارہ کے طبیب کے پاس جائیے اور ان سے دوا لیجئے آپ کو آرام آجائیگا۔ نزلہ جم جائے تو گرم پانی کی بھاپ لینے سے فوراً آرام آتا ہے۔ کسی بھی اچھے دواخانہ کا جوشاندہ رات کو پینے سے اوراس کی بھاپ لینے سے بھی فرق پڑتا ہے‘ دیسی دوا کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ بے ضرر ہوتی ہے۔ دوچمچے آٹے سے نکلا چوکر یا بھوسی میں ڈیڑھ کپ پانی ملا کر چائے کی طرح پکائیے۔ جب ایک کپ پانی رہ جائے تو اس میں ایک چمچہ شہد ملا کر پی لیجئے۔
نزلہ ہو تو سیال چیزیں خوب پینی چاہئیں مثلاً چھوٹے گوشت کی یخنی جس میں ہڈیاں زیادہ ہوں۔ اس میں چار پانچ دس جوئے ادرک‘ دارچینی کے ٹکڑے پانچ لونگیں آدھی چمچی سفید زیرہ‘ ایک بڑی الائچی اور تھوڑا سا نمک ملا دیجئے‘ خوب پکائیے‘ دو تین کپ رہ جائیں تو پی لیجئے۔ یہ نزلے میں فائدہ مند چیز ہے۔ ماشاء اللہ آپ نوجوان ہیں‘ ذرا سے نزلے سے کیوں گھبرا گئیں؟ بہرحال پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
کمزوری اور چہرے کا پیلا پن

میری بچی کی عمر تیرہ سال ہے اور وہ بہت کمزور ہے‘ اس کے کئی ٹیسٹ کراچکی ہوں جن کے مطابق وہ طبعاً ٹھیک ہے لیکن اس کا چہرہ دیکھ کر سب گھر والے پریشان رہتے ہیں۔ اسے حیاتین کھلائے‘ طاقت کے شربت دئیے کسی طرح بچی کی صحت ٹھیک نہیں ہوتی کوئی ٹوٹکہ بتائیے‘ یاد رہے کہ بچی اب دوا کھانے کیلئےراضی نہیں ہوتی۔ (ایم ناز‘ لاہور)
مشورہ: کچھ بچے قدرتی طور پر نازک ہوتے ہیں اس کے باوجود پڑھائی میں ہوشیار اور کھیل میں چاق وچوبند نظر آتے ہیں‘ آپ پریشان نہ ہوں‘ عمر کے ساتھ ساتھ بچی کا جسم بھرجائیگا۔ آئندہ موسم میں دو تین گاجریں کاٹ کر تھوڑے سے پانی میں اتنا ابالیے کہ پانی گاجروں میں جذب ہوجائے اب ان پر تھوڑی سی چینی ڈالیے اور بچی سے کہیے کہ روزانہ ناشتے میں ابلی ہوئی تین گاجریں کھا کر ایک گلاس دودھ پی لیا کرے۔ ذائقہ کیلئے ان پر چاندی کا ورق بھی لگاسکتی ہیں یا کبھی چھوٹی الائچی پیس کر چھڑک سکتی ہیں‘ تین چار ہفتوں میں ہی فرق پڑجائیگا۔ آپ گاجر کا مربہ بھی بناسکتے ہیں۔ ایک خاتون بہت دبلی پتلی تھیں میں نے ان کو یہی نسخہ بتایا اور انہوں نے اس پر عمل بھی کیا۔ ایک مرتبہ میری ان سے ملاقات ہوئی تو میں ان کے تروتازہ اور شگفتہ چہرے کو دیکھ کر حیران رہ گئی‘ انہوں نے بتایا ’’ میں نے گاجر والے آپ کے ٹوٹکہ پر عمل کیا ہے اب میری صحت قابل رشک ہے‘ میرے شوہر بھی خوش ہیں۔ گاجروں نے میری کایا ہی پلٹ دی ہے‘ خوب بھوک لگتی ہے‘ پیٹ میں کوئی گڑبڑ نہیں‘ قبض ختم ہوگئی اور چہرے کا پیلا پن خودبخود غائب ہوگیا‘ یہی ٹوٹکہ آپ بھی آزمائیے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 174 reviews.