Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2012ء

 (مسز راحیلہ اظہر‘ لاہور)
یہ بات اس قدر مایوس کن ہے کہ لوگوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ نماز و روزہ کی عدم ادائیگی سے بھی ان کے ایمان یا اسلام میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیںکہ عبادت کیلئے بڑھاپے کا وقت مخصوص ہے چنانچہ بڑھاپا آئے گا تو دیکھ لیں گے۔ کچھ لوگ نماز کی ادائیگی سے محرومی پر بھی خوش ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم نماز نہیں پڑھتے لیکن ہم کسی کو دھوکہ و فریب نہیں دیتے یا کسی کے حقوق غضب نہیں کرتے۔ اکثر لوگ دیکھنے میں آتے ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم دکھاوے کی نماز نہیں پڑھنا چاہتے‘ وہ کون سے اسباب ہیں جن کی وجہ سے قوم کے 94فیصد لوگ نماز روزہ کی پابندی سے روک دئیے گئے ہیں۔ مسلمان اپنے دین سے اس لیے دور ہوگیا ہے کہ اس کو مادی دنیا کی محبت میں الجھا دیا گیا ہے۔ اس بات کا یقین ہے اور تجربے سے ثابت ہوچکا ہے کہ اگر نماز‘ روزہ کے متعلق ضروری معلومات لوگوں کے سامنے بیان کردی جائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ فاسق ترین مسلمان بھی ان عبادات کی طرف راغب اور عمل پیرا نہ ہوجائے۔
مسلمانوں کی دوری کا سبب:مسلمانوں کی دین سے دوری مخالفین اسلام کی طویل کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ان کو کس آسانی سے دوسرے راستے پر ڈالا گیا ہے کہ ان کے دلوں سے اسلام کو سرد کردیا ہے اور وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے اور ان کو دین سے بہت دور کردیا ہے۔ آج مسلمانوں کی اکثریت نے آخرت کو فراموش کردیا ہے صرف دنیا کا ہوکر رہنا کفار کا شیوہ ہے۔ قرآن میں ہے کہ کفار اس دنیا کے علاوہ دوسری زندگی پر یقین ہی نہیں رکھتے۔ مسلمانوں کی اکثریت بھی دنیاوی زندگی میں اس قدر مصروف ہوگئی ہے کہ آخرت کی زندگی سے قطعاً لاتعلق ہوچکی ہے مسلمانوں کی یہ روش ان کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے۔
 عریانی‘ عیش پرستی نے پوری قوم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اس کا نشہ اس قدر تیز ہے کہ مسلمان اسلام اور دین سے دور ہوگئے ہیں۔ اخلاق سوز فلمیں اور سامان عیش نے ان پر پنجے گاڑھ دئیے ہیں۔ اسلام کے دشمن نہیں چاہتے کہ مسلمان جدید علوم اور ٹیکنالوجی حاصل کریں بلکہ مادی وسائل میں ہی الجھے رہیں۔ یہ بات سب کو معلوم ہے کہ اسلام کے دشمن مسلمانوں کے دلوں سے جذبہ اسلام نکالنے میںکامیاب ہوگئے ہیں۔
آج مسلمان مسلمان کا دشمن ہے۔ فریقوں کو آپس میں لڑارہے ہیں‘ ان مشکلات پر کس طرح قابو پایا جائے‘ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے کیا چاہتا ہے کہ اس کا بندہ صراط مستقیم پر چلے‘ نماز پڑھے‘ اللہ کو یاد کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ یاد رکھتا ہے۔ اس سے مدد مانگنے والوں کی مشکل ہمیشہ دور ہوئی ہے‘ اس قدر بے حسی کہ دن میں آدھ گھنٹہ پانچ نمازوں کیلئے نہیں نکال سکتے؟؟؟
دین سے دوری: ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہر چھوٹا بڑا اور امیر غریب اپنا معیار زندگی اپنی اوقات سے بلند کرنا چاہتا ہے۔ لباس‘ رہائش اور زندگی دوسرے شعبوں میں بڑھ چڑھ کر خرچ کرنا عام انسانوں کی خواہش ہے۔ مثلاً شادی‘ بیاہ‘ جہیز ایک غیرضروری رسم کو پورا کرنے کیلئے دن رات جائز و ناجائز پیسہ کمانے میں مصروف رہتے ہیں اور اللہ اور اس کے حبیب ﷺ کو بھول ہی جاتے ہیں۔
ہمارے بزرگوں نے اپنی زندگی کو اس انداز سے بسر کیا کہ جس پر چل کر دونوں جہانوں کی فلاح ممکن ہے۔ مغرب زدہ مسلمان دنیا کی دوڑ میں اپنے دین کو بھول چکا ہے۔ ایسے لوگوں کو نہ تو دنیا ملتی ہے اور نہ خدا کو منہ دکھانے کے قابل رہتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں صراط مستقیم کی ہدایت دے جو انعام یافتہ لوگوں کا راستہ ہے اور ان لوگوں کی راہ سے بچائے جو اللہ پاک کے غضب کا شکار ہوئے اور جوگمراہ ہیں نہ خود ہدایت کی راہ کے متعلق سوچتے ہیں اور نہ ہدایت کی بات سنتے ہیں اور نہ حالات اور واقعات کو دیکھ کر عبرت حاصل کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہی ہمارا حقیقی مشکل کشا اور حاجت روا ہے ہمیں صرف اس کے در سے مل سکتا ہے اور یہی ایک ایسا در ہے جہاں سے کبھی کسی کو دھتکارہ نہیں جاتا۔ اللہ کے گنہگار بندوں کی دعائیں بھی قبول ہوتی ہیں۔ اب بھی وقت ہے ہمیں توبہ کرکے اللہ پاک سے معافی مانگنی چاہیے وہ معاف کردیتا ہے اور دین کے راستے کومضبوطی سے پکڑلینا چاہیے اورنماز کو اپنی زندگی کا حصہ بنالینا چاہیے کیونکہ نماز دین کا ستون ہے اس سے ہی مومن اور کافر کی تمیز ہوتی ہے۔ نماز کی ہی غفلت نے ہمیں دین سے دور کردیا ہے۔ اللہ کے واسطے اپنی آخرت کا سامان پیدا کرو نماز پڑھو اللہ کے بنائے ہوئے اصولوں پر چلو شیطان کا راستہ چھوڑو‘ اللہ تعالیٰ سورۃ البقرہ کی آیت  268 میں فرماتا ہے کہ ’’شیطان تمہیں مفلسی سے ڈراتا ہے اور شرمناک طرز عمل اختیارکرنے کی ترغیب دیتا ہے‘‘ اللہ تم سے بخشش اور فضل و کرم کا وعدہ کرتا ہے اب بھی وقت ہے اپنے رب کے سامنے جھک جاؤ اور صراط مستقیم کو اپنا کر اپنے رب کو راضی کرلو‘ وہ تومعاف کرتا رہتا ہے اور کرتا رہے گا۔ حضور اکرم ﷺ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہٗ سے پیار بھری گفتگو کرتے ہوئے فرماتے ہیں ’’کیا میں تجھے وہ چیز بھی بتادوں جس پر گویا ان سب چیزوں کی نجات کا دارو مدار ہے میں نے کہا ضرور ارشاد فرمادیجئے آپ ﷺ نے اپنی زبان پکڑی اور فرمایا اس کی حفاظت کرو اور اس کو روک کررکھو۔
عوامی نسخہ جات

(ڈاکٹر ظفرحمید ملک‘ اٹک)
میں پیشے کے لحاظ سے ایک ڈاکٹر ہوں ‘ یہ وہ نسخہ جات ہیں جو لوگ میرے پاس آکر اپنے تجربات بتاتے ہیں اور ان نسخہ جات کے اچھے رزلٹ ملتے ہیں۔ یہ تمام نسخہ جات بارہا کے آزمائے ہوئے ہیں اور جس کسی نے بھی بنائے اور استعمال کیے اللہ نے ان کو شفاء دی ہے۔
لکنت کیلئے: ھوالشافی: عقر قرحا6 گرام‘ مرچ سیاہ چھ گرام باریک پیس کر 24گرام شہد (اصل) میں اچھی طرح ملا کر دن میں 3,4بار زبان پر ملیں۔
  ہچکی کیلئے: ھوالشافی: ریش ناریل (ناریل کے اوپر کے بال) لے کر توے پرجلا لیں اچھی طرح جل جائیں تو دوائے ہچکی تیار ہے بس چٹکی لے کر ہچکی والے کو چٹادیں مریض خود کہے گا کہ آگ پر پانی ہے۔ (ایک ماشہ ہمراہ تازہ پانی کھلانا مفید ہے)۔
ہرقسم کی قے کیلئے: ھوالشافی: کالانمک‘ زیرہ سیاہ‘ مرچ سیاہ اور مصری 10,10گرام پیس کر شہد میں ملالیں‘ مریض کو دن میں قے ہونے پر چٹاتے رہیں ہر قسم کی قے ختم کرنے کیلئے بہترین نسخہ ہے۔
آواز کی خرابی دور: ھوالشافی: جامن کی گھٹلیوں کا سفوف بنالیں پھر اس کو شہد میں ملالیں‘ کالے چنے کے برابر گولیاں بنالیں۔ یہ گولیاں چوسنے سے آواز کی ہر قسم کی خرابی دور ہوجاتی ہے۔ زیادہ بولنے اور مقرر حضرات کیلئے اس کا استعمال ایک تحفہ خاص ہے۔
معدے کے درد کیلئے: ھوالشافی: کالانمک‘ کچور‘ سبز ہریڑ‘ ورچ بوٹی تمام 50گرام‘ تمام کو گرائنڈ کرلیں‘ کھانے کے بعد ایک چٹکی۔ (چونکہ مجھے جن صاحب سے یہ نسخہ ملا اب وہ اس دنیا میں نہیں ہیں فائدہ ہونے پر ان کیلئے دعائے مغفرت ضرور فرمادیں۔)
بسم اللہ اور الحمدللہ کے معارف
(عبدالغفور نقشبندی‘ بنوں)

بسم اللہ کو تسمیہ کہتے ہیں‘ ہر چھوٹے بڑے کو یاد ہے لیکن ہمیں اپنے ہر کام کرنے سے پہلے بسم اللہ پڑھنے کی عادت نہیں ہے۔ حدیث پاک میں آیا ہے کہ اگر کوئی انسان اپنے کپڑے تبدیل کرکے دوسرے پہننا چاہتا ہے تو وہ اگر بسم اللہ پڑھ لے تو خداوند کریم جنات ہوں یا فرشتے انسان کے درمیان آڑ بنادیتا ہےوہ انسان کو بے لباس نہیں دیکھ سکتے۔یہاں یہ بات یاد رکھنا ضروری ہے کہ اگر ہم بسم اللہ کو اپنے کام میں معمول بنالیں تو یہ جہنم کے فرشتوں اور ہمارے درمیان آڑ بن جائیگی علاوہ ازیں مزید وضاحت کچھ یوں ہے:۔
٭ بسم اللہ الرحمن الرحیم کے کل چار الفاظ ہیں اور چار ہی طرح کے گناہ ہوتے ہیں۔ ہر انسان ظاہر یا چھپ کر گناہ کرتا ہے یا دن رات کو ہر لفظ گناہوں کا کفارہ بنے گا۔ ٭ بسم اللہ کے اندر اللہ رب العزت نے تین نام استعمال کیے ہیں۔ اللہ، رحمن اور رحیم تین ہی گناہوں کے درجات یا اقسام ہیں:۔ ٭ پہلی قسم کفرو شرک سے بچنا اور ایمان قبول کرنا‘ دوسری قسم کبائر کو چھوڑ کر اللہ رب العزت کی فرمانبرداری کرنا‘ تیسری قسم وسوسوں سے نجات پاکر یکسوئی کے ساتھ اللہ رب العزت کی عبادت کرنا۔بندہ اگر ہر کام شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ پڑھے گا تو وہ ہر گناہ سے بچا رہے گا۔ جب انسان کسی کو کوئی تحریر لکھتا ہے تو ابتدا ہی سے معلوم ہوجاتا ہے کہ یہ راضی ہے یا ناراض۔ اسی طرح قرآن پاک کی ابتداء بھی بسم اللہ سے ہوتی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ خداوند کریم ہم سے راضی ہے ورنہ وہ یوں بھی فرماسکتے تھے بِسْمِ اللہِ الْوَاحِدِ الْقَہَّارْ۔وہ (اللہ) اس قہار اور جبار ہونے کا لفظ بھی استعمال کرسکتے تھے مگر نہیں۔ اللہ پاک نے اگر استعمال کیے تو وہ دو نام جو رحمت کی دلیل ہیں۔ (رحمن‘ الرحیم) قرآن پاک کی ابتدا بتارہی ہے کہ رب العزت کا ارادہ ہمارے ساتھ جزا کا ہے وہ اپنے بندہ کو عذاب نہیں دینا چاہتا۔
الحمدللہ:الحمدللہ مختصر سے الفاظ ہیں انہیں روزمرہ کی گفتگو میں کہنے کی عادت ڈالیے جس انسان نے خداوند کریم کی نعمت کھانے یا حاصل کرنے کے بعد الحمدللہ کہا تو گویا اس نے رب العزت کا شکریہ ادا کیا۔ ایک بات عرض خدمت ہے کہ نعمتوں کی قدر کرنے کیلئے نعمتوں کے چھن جانے کا انتظار نہ کریں۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ گھر میں میاں بیوی آپس میں لڑتے ہیں اور ایک دوسرے کو کوستے ہیں کہ میں نے تمہارے گھر میں سکھ نہیں پایا وغیرہ وغیرہ…مگر جب مرد جدا ہوتا ہے تو عورت کہتی ہے کہ میرا خاوند بہت اچھا تھا اور اگر بیوی مرجاتی ہے تو خاوند کہتا ہے کہ میری بیوی بہت اچھی تھی۔تو میرے بھائی اگر آپ زندگی میں ہی ایک دوسرے کو اچھے الفاظ سے یاد کرتے تو اس طرح بچھڑنے کا کبھی افسوس نہ ہوتا۔ اللہ تعالیٰ نے ان مختصر الفاظ یعنی الحمدللہ کثرت سے ادا کرنے پر دو انعامات عطا فرمائے ہیں پہلا انعام یہ خداوند کریم الحمدللہ کہنے والے کی زندگی سے سختی کو نکال کر آسانیاں عطا فرماتا ہے۔ دوسری محتاجی کو تونگری میں تبدیل کرتا ہے۔الحمدللہ کے آٹھ حروف ہیں اور جنت کے آٹھ دروازے ہیں ہر حرف کے بدلے جنت کا دروازہ کھلتا چلا جائے گا۔ لہٰذا ہر کام کو بسم اللہ الرحمن الرحیم سے شروع کریں اور اختتام الحمدللہ سے کریں اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کو اپنا معمول بنانے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔ ثم آمین۔
صرف 30 روپے میں ایڈز کا علاج 

( سعداللہ‘ خیبرمارکیٹ ٹانک ڈیرہ اسماعیل خان)
 تین چار سال پہلے (ڈیرہ اسماعیل خان) کے ایک نوجوان کو ہروقت بخار رہتاتھا‘ اس نے ٹانک کے مشنری ہسپتال میں ٹیسٹ کرایا تو انہوں نے ایڈز کی تشخیص کی‘ اس کو یقین نہ آیا تو ڈیرہ اسماعیل خان شہر کی ایک مشہور لیبارٹری سے ٹیسٹ کرایا یہاں پر بھی وہی موذی مرض بتایا گیا۔ اس نے مزید تسلی کیلئے اسلام آباد جاکر ٹیسٹ کرایا‘ وہاں پر بھی رزلٹ وہی تھا۔ اب تو یہ نوجوان بہت پریشان ہوا‘ اس بیماری کا نام سن کر ہی آدمی ادھ موا ہوجاتا ہے ادھر گھر والوں کا شادی پر اصرار یہ بیچارا گھر والوں کو حقیقت بھی نہیں بتاسکتا تھا‘ تنگ آکر خودکشی کی نیت سے بھائی کی الماری سے پسٹل نکالنے لگا تو ایک کتاب پر نظر پڑی جس میں کلونجی کے خواص لکھے تھے۔ حدیث مبارک کا حوالہ تھا کہ ’’سوائے موت کے کلونجی ہر مرض کا علاج ہے۔ اس نے آپﷺ کے فرمان مبارک پر یقین کرتے ہوئے دس روپے کی کلونجی لی اور کھانا شروع کی۔ جب کلونجی ختم ہوئی تو دوبارہ مشن ہسپتال ٹانک ٹیسٹ کرائے تو برائے نام ایڈز کی علامات تھیں۔ عیسائی ہسپتال والے حیران رہ گئے کہ آپ نے ایسا کون سا علاج کرایا جس سے حیران کن حد تک مرض میں افاقہ ہوا اس نوجوان نے ان کو بتایا جب تک میں دوسری جگہوں سے چیک اپ نہ کرالوں آپ کو علاج کے بارے میں نہیں بتاسکتا۔ حسب سابق اس نے ڈیرہ اسماعیل خان اور اسلام آباد کی لیبارٹریوں سے چیک کرایا تو رزلٹ پہلے سے بہت بہتر تھا۔ مریض نے 20 روپے کی مزید کلونجی لی اور اس کلونجی کو کھانے کے بعد دوبارہ تینوں لیبارٹریوں سے ٹیسٹ کرائے تو ایڈز کا مکمل خاتمہ ہوچکا تھا۔ مشن ہسپتال والوں کے بیحد اصرار پر ان کو بتایا کہ ہمارے پیارے نبی ﷺ نے کلونجی کے فوائد بیان فرمائے ہیں جس پر میں نے عمل کیا۔ آپﷺ کا فرمایا سچ ثابت ہوا اور ثبوت آپ کے سامنے ہے۔ الحمدللہ اس نوجوان نے بعد والدین کے کہنے پر شادی بھی کی اور اب دو بچوں کا باپ ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 172 reviews.