محترم حکیم صاحب! میرا مسئلہ کچھ عجیب سا ہے اس لیے کہ میں کبھی دوسروں کیلئیے کچھ بھی سوچوں یا کرنے کی کوشش کروں تو وہ معاملات حل ہوجاتے ہیں مگر جب اپنے لیے یا اپنے بیوی بچوں کیلئے کچھ سوچوں یا کرنے کی کوشش کروں تو ناکام ہوتا ہوں‘ آپ کے رسالہ اور درس سے تقویت پاکر اپنے مسائل کے حل کیلئے آپ سے درخواست گزار ہوں۔ میں اپنی ابتدائی عمر سے ہی عملیات کی طرف راغب رہا ہوں‘ اس سلسلے میں میں نے بغیر رہنمائی اور رہنمائی کے ساتھ مختلف اعمال کیے ہیں مگر ایک خاص وقت کے بعد میرے اندر ایک اکتاہٹ یا ضد کی کیفیت پیدا ہوئی ہے اور وہ عمل مجھ سے ترک ہوجاتا ہے۔ میں اپنے روزگار کے سلسلے میں انتہائی پریشان ہوں‘ اس حوالے سے جو عمل بھی کیا ناکام ہوگیا میں ایک سرکاری دفتر میں عرصہ پندرہ سال سے ملازم ہوں‘ یہاں ترقی کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ تنخواہ میں اضافہ معقول نہیں ہوتا جبکہ مہنگائی نے رفتار تیز رکھی ہوئی ہے۔ میں نے انگلش میں ایم اے کیا اور اس جاب میں رہتے ہوئے شادی کی اور اب میرے 5 بچے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ اب میری ملازمت سے جان چھوٹ جائے اور میں اپنا کاروبار کرسکوں اور اپنے گھروالوں کیلئے کچھ بہتر لوازمات زندگی حاصل کرسکوں‘ ایک الگ مکان بنانا اب لازمی ہوتا جارہا ہے مگر کوئی راستہ یا امید نظر نہیں آتی۔ دوسرا مجھے جو مسئلہ درپیش ہے وہ ازدواجی زندگی کا ہے میری بیوی کی مجھ سے ہم آہنگی نہ ہوسکی‘ بس جب اس کا موڈ ٹھیک ہو تو وہ دن ٹھیک گزرجاتا ہے وگرنہ صبح یا شام لڑائی ضرور ہوتی ہے جس کی وجہ سے میرے بچے اب متاثر ہورہے ہیں۔ تمام تر مسائل آپ کے آگے پیش ہیں امید ہے آپ میرے ان مسائل کا کوئی جامع حل تجویز کریں گے۔ میرے اعمال جو میں کرتا رہا یا اب تک کررہا ہوں وقفوں کے ساتھ درج ذیل ہیں:۔
اللہ الصمد (لاتعداد کئی برس سے)
اللہ الصمد بامؤکل (2 سال سے)
سورۃ الکوثر41 دن 351دفعہ روزانہ پھر لاتعداد
سورۃ النصر 101 بار روزانہ 41دن صاحب مزار کے پاس جاکر پھر 33اور 21 دفعہ وقفوں کے ساتھ۔
٭ کلمہ طیبہ اول لاتعداد کئی برس تک صاحب مزار کے حضور۔
٭ سورۃ النور دو دفعہ روزانہ 41دن صاحب مزار کے پاس
٭ سورۂ یٰسین 5دفعہ روزانہ صاحب مزار کے پاس
٭ سورۂ اخلاص 200دفعہ روزانہ کافی عرصہ تک
٭سورۃ الفاتحہ 41 دفعہ روزانہ کافی عرصہ تک۔
یہ وہ گنتی کے چند اعمال ہیں۔ یہ سارے وظیفے کرنے کے باوجود میری زندگی دن بدن بدتر سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں