عبقری کی سابقہ فائلوں سے ہرماہ موتی چنیں
گلے کی خراش کیلئے لیموں کے غرارے
ایک پیالی گرم پانی میں ایک چوتھائی لیموں نچوڑ کر غرارے کریں۔ اس سے گلے کی خراش کم ہو جائے گی۔ اس پانی میں گلے کاورم دور کرنے کی صلاحیت بھی ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ سادہ چائے کے غرغرے بھی کرنے چاہئیں۔ مناسب یہ ہے کہ ایک ایک گھنٹے کے وقفے سے لیموں کے پانی اور چائے کے پانی سے غرغرے کرتے رہیں۔
کھانسی کے لئے ملیٹھی
ملیٹھی کھانسی کی ایک نہایت موثر اور مفید دوا ہے۔ تھوڑی ملیٹھی منہ میں ڈال کر چوسیں یا سادہ پانی میں ڈال کر چبائیں اور لعاب آہستہ آہستہ نگلیں۔ ملیٹھی کو گرم پانی میں بھگو کر چھان کر پینے سے بھی بہت فائدہ ہوتا ہے۔
یوکلپٹس آئیل
اسی درخت کا تیل ہے جو ان دنوں پاکستان میں ہر جگہ نظر آ رہا ہے۔ یہ سفیدہ کہلاتا ہے ۔ اس کے پتوں میں بڑی خوش گوار مہک ہوتی ہے۔ یہ تیل کھانسی کے شربتوں اور دیگر دوائوں کے علاوہ غرغرے اور مالش کی دوائوں میں بھی بکثرت استعمال ہوتا ہے۔ گلے کی تکلیف کے لئے تیار ہونے والی گولیوں میں شامل کیا جاتا ہے۔ سینے کی جھکڑن، کھانسی وغیرہ کیلئے اس تیل کی سینے، پیٹھ اور گلے پر مالش سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ ناک کی سوجن دور ہو جاتی ہے اور سانس لینے میں آسانی ہو جاتی ہے۔ اس کے قطرے گرم پانی میں ڈال کر بھاپ میں سانس لینے سے بھی بہت آرام ہو جاتا ہے۔ سر میں درد ہو تو پیشانی اور کنپٹیوں پر ایک دو قطروں کی مالش کرنی چاہئے۔ رومال پر ایک دو قطرے ڈال کر سونگھتے رہنا بھی ایک مؤثر تدبیر ہے۔ یہ سانس کی نالیوں کو کھول کر بلغم کے اخراج میں مدد دیتا ہے۔ سادہ چینی ایک چمچہ میں ایک دو بوندیں ملا کر کھانا بھی مفید ہوتا ہے۔(اقتباس: عبقری فائل 1)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں