Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج۔۔۔۔۔۔طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - اگست 2012

 گھٹنے کا درد نہیں گیا
مجھے ایکسیڈنٹ میں کمر اور گھنٹے میں چوٹ لگی جبکہ ایکسرے نارمل تھے۔ درد کی گولیاں کھا کر آرام آگیا مگر گھٹنے کا درد نہیں گیا‘ واپس امریکا پہنچ کر درد زیادہ ہوگیا۔ ڈاکٹروں نے برف کی ’’ٹکور‘‘ کروائی اس سے تکلیف بہت ہوگئی۔ ادھر ادھر کے تیل بھی بہت ملے‘ ہلدی‘ چونا وغیرہ سے بھی فائدہ نہیں ہوا۔ (شمشیر علی‘ چونیاں)

مشورہ: شہد اور تلوں کے تازہ نکلے ہوئے تیل میں ذرا سا چونا ملا کر چوٹ کی جگہ پر لیپ کرکے 5 سے 7منٹ دھوپ میں بیٹھیں۔ روزانہ اس طرح کریں‘ انشاء اللہ پانچ سات روز میں تکلیف جاتی رہے گی۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔
کروٹیں بدلتی ہوں

پہلے میں جس کروٹ سوتی تھی اسی کروٹ صبح اٹھتی تھی مگر اب رات بھر کروٹیں بدل بدل کر تھک جاتی ہوں‘ نیند نہیں آتی۔ مجھے دو ماہ پہلے بخار ہوا تھا‘ بہت ساری دوائیں کھائیں‘ اس کے بعد سے نیند غائب ہوگئی۔ (زبیدہ بی بی‘ راولپنڈی)
مشورہ: خالص تازہ مکھن کم از کم دو اونس صبح ناشتے میں کھائیں۔ سر میں بھی خالص تازہ مکھن ملیں۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔
بری عادت میں پھنس گئی
بچپن میں کچھ غلط دوستوں کی صحبت کی وجہ سے میں بری عادت میں پھنس گئی تھی‘ جوانی کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی میں اپنی وہ عادت ختم کرچکی ہوں‘ لیکن اس غلط عادت کی وجہ سے میں بیمار ہوگئی ہوں۔ بار بار غسل کرنا پڑتا ہے جس سے کافی شرمندگی ہوتی ہے میں یہ مسئلہ کسی کو بتا بھی نہیں سکتی۔ لیکن بہت پریشان ہوں۔ (پوشیدہ)

مشورہ: اصلی موصلی سفید‘ موصلی سیاہ ہم وزن‘ ان دونوں کے وزن کے برابر پھول مکھانے پھر ان تینوں دواؤں کے برابر چینی کوٹ کر باریک سفوف بنالیں‘ آدھی چمچی یہ سفوف نیم گرم دودھ کے ساتھ صبح و شام پھانک لیں۔ اکیس دن کے بعد دوبارہ حال لکھیں‘ پریشانی کی کوئی بات نہیں۔غذا نمبر1 استعمال کریں۔
غلط حرکت

میرا قد 5 فٹ نو انچ ہے۔ عمر 23 سال ہے۔ میری جسامت بہت پتلی ہے‘ خصوصاً میری کلائیاں بہت کمزور ہیں۔ میں سات سال سے ویلڈنگ کا کام کرتا ہوں اس کام میں اچھی خاصی ورزش بھی ہوجاتی ہے۔ میری خوراک بھی ٹھیک ہے‘ بھوک لگتی ہے اور کوئی بیماری بھی نہیں ہے مگر ہر ہفتے بعد مجھ سے کچھ غلط حرکت ہوجاتی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ کسی طرح سے مجھ سے یہ حرکت چھوٹ جائے کیونکہ میری شادی بھی نزدیک ہے۔ (اسماعیل‘ لودھراں)
مشورہ: اس کا آسان حل شادی ہے‘ شادی کے بعد انشاء اللہ آپ کی جسمانی حالت ٹھیک ہوجائیگی۔غذا نمبر1 استعمال کریں۔
بھوک نہیں ہے

پچھلے سال مئی میں مجھے یرقان ہوگیا۔ اس کا علاج حکیمی ہوا۔ اللہ نے شفاء دی۔ اس کے بعد سے بھوک نہیں لگتی۔ کچھ زبردستی کھالوں تو طبیعت بہت خراب ہوجاتی ہے۔ گیس بہت بنتی ہے‘ چہرہ زرد اور چھائیاں سی نظر آنے لگتی ہیں۔ ہاتھوں کی ہتھیلیاں گرم رہتی ہیں۔ ٹیسٹ نارمل آتے ہیں جگر کا ٹیسٹ بھی نارمل ہے۔ (زہرا بی بی‘ گجرات)
مشورہ: مفرح بارد چھ گرام صبح و شام کھائیں۔ غذا کے بعد دوپہر رات کو جب کبد نوشادری ایک ایک گولی کھائیں۔ سبزیاں‘ پھل‘ خاص طور پر انگور مفید ہیں۔ تین ہفتے کے بعد دوبارہ لکھیں۔غذا نمبر 3 استعمال کریں۔
شوگر کی کمزوری

شوگر ہے‘ کمزوری بہت ہے‘ آپ کوئی ایسا نسخہ لکھیں جو بنانے میں آسان ہو اور ہر مریض خود تیار کرسکے کیونکہ معلوم ہے کہ یہ مرض ساری عمر کے لیے ہے‘ روز دوا بھی کھانی پڑتی ہے۔ ایسا خاص نسخہ ہو جو شوگر کی کمزوری کو دور کرتا ہو‘ ہاتھوں پیروں میں جان رہے‘ خاص طور پر دماغ میں اور دل میں قوت رہے جسم کو کھوکھلا نہ ہونے دے۔ شادی شدہ مریضوں اور بوڑھے لوگوں کی کیفیت کو بھی سامنے رکھیں۔ (سلطان‘ مانسہرہ)
مشورہ: کریلا سبز بیج نکال کر نیم کے سبز پتے دس دس گرام نیم کے پتوں کو اچھی طرح دھولیں پھر دونوں دوائیں ایک اچھی نہ گھسنے والی کھرل میں ڈال کر رگڑیں۔ ضرورت ہو تو دو چار قطرے پانی کے ڈال سکتے ہیں جب چٹنی سی بن جائے تو جامن کی گٹھلی کا مغز‘ مغز کرنجوہ‘ کالی ہریڑ‘ہرایک دس گرام کوٹ چھان کر سفوف بنالیں اور اسی کھرل میں ڈال کر پیس لیں۔ ضرورت ہو تو تھوڑا سا ضرورت کے مطابق پانی شامل کرسکتے ہیں۔ جب خوب خوب باریک ہوجائے تو چنے سے ذرا بڑی گولیاں بنا کر خشک کرلیں۔ یہ ایک ایک گولی صبح ناشتے کے دو گھنٹے بعد اور شام کو چائے کے بعد کھائیں۔ اس کے علاوہ شوگر کے مریضوں کی کمزوری دور کرنے کیلئے ایک خاص نسخہ حکیم دوست محمد صابر ملتانی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے وہ بھی ہدیہ قارئین ہے:۔
حرمل‘ خراطین مصفی خشک ہموزن کوٹ چھان کر کھرل میں ڈال کر ذرا سا پانی شامل کرکے کھرل کریں جب گولی بنانے کے قابل ہوجائے تو چنے کے دانے کے برابر گولیاں بنالیں اور خشک ہونے پر غذا کے بعد ایک ایک گولی دوپہر رات کو پانی سے کھائیں۔ ہائی بلڈپریشر‘ گردوں کی خرابی‘ پیٹ کی خرابی میں یہ ادویات استعمال نہیں کرنی چاہئیں۔ غذا نمبر 4 استعمال کریں۔
بائی پاس کے بعد…

میرے دو بائی پاس آپریشن ہوچکے ہیں۔ ڈاکٹروں کی دوائیں مستقل کھاتی ہوں‘ پرہیز بھی پورا کرتی ہوں‘ چل پھر نہیں سکتی‘ بس گھر میں ہی کام کاج میں جتنا چلنا پھرنا ہوتا ہے۔ یورک ایسڈ بڑھ جاتا ہے جو دوا لینے سے گھٹ بھی جاتا ہے مگر مستقل شفا نہیں ہے۔ دوائیں کھاتے کھاتے میرے پیٹ میں بہت گیس بننے لگی ہے۔ دن رات پیٹ میں گُو گُو ہوتی رہتی ہے۔ قبض کی شکایت بھی ہے‘ آگرہ میں ایک پرانے نوے سال سے بھی زیادہ عمر کے حکیم کو نبض دکھائی تو انہوں نے معدہ میں ورم بتایا اور ریاح باسوری تشخیص کی مگر ان کی معجون کھانے سے معدے میں شدید سوزش ہوئی اور اتنی تکلیف ہوئی کہ میں سمجھی ہارٹ اٹیک ہے پورا سینہ جل اٹھا‘ ایمرجنسی میں ہسپتال بھاگنا پڑا مگر شکر ہے وہ صرف معدہ کی سوزش تھی۔ (زیتون بی بی‘ کراچی)
مشورہ: حکیم صاحب کی تشخیص بالکل درست تھی اور تجویز کردہ ادویات بھی سوفیصد درست تھیں۔ اگرچہ ان کے نسخے کی کاپی آپ نے ہمیں فراہم نہیں کی‘ نہ دواؤں کے نام لکھے ہیں۔ یہ نسخہ باقی کیفیات کیلئے استعمال کرنا چاہیے۔ دیسی اجوائن تین گرام‘ پودینہ دیسی خشک‘ برگ سداب‘ تیزپات ایک ایک گرام ایک کپ پانی میں پکا کر چائے کی چھلنی سے چھان کر غذا کے بعد دن میں دوبار پئیں۔ برگ سداب شاید وہاں نہ ملے تو باقی دوائیں بھی کافی ہیں۔ قبض کیلئے سناء مکی گرائنڈر میں باریک کرکے ایک چٹکی سوتے وقت کھاسکتی ہیں مگر حسب ضرورت اور وقت ضرورت۔ انشاء اللہ فائدہ ہوگا اور تیسرے بائی پاس کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی مگر ایلوپیتھک دوائیں ڈاکٹر صاحبان کی ہدایت کے مطابق ضرور لیتی رہیں۔غذا نمبر 3 استعمال کریں۔
سر میں دباؤ
میرا ایک مسئلہ ہے میں بی اے کی طالبہ ہوں‘ کچھ دنوں سے میرے سر کے پچھلے حصے میں دباؤ سا محسوس ہوتا ہے۔ اس کے سوا مجھے کوئی تکلیف نہیں ہے۔ کبھی یہ دباؤ ایسے ہوتا ہے جیسے کسی نے سر کے پیچھے زور سے پکڑا ہو۔ (ش۔ ر۔ لاہور)

مشورہ: آپ فوری طورپر نظر کا معائنہ کرائیں‘ نظر کمزور ہو تو ڈاکٹر کے مشورے سے نظر کی عینک لگائیں‘ ٹی وی ہرگز نہ دیکھیں۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔
بات کرنا دشوار

پچھلے سال یرقان ہوا تھا‘ یرقان کیلئے ڈرپ چڑھائی گئی کچھ دوائیں بھی کھائیں‘ یرقان کی رپورٹیں نارمل ہوگئیں‘ دو ہفتے کے بعد پھر وہی حالت ہوگئی‘ اس کے بعد بدہضمی کی شکایت ہوگئی۔ پیٹ پھول جاتا ہے‘ سانس نہیں لیا جاتا‘ منہ سے ایسی بدبو آنی شروع ہوگئی ہے کہ پورے کمرے میں پھیل جاتی ہے بات کرنا دشوار ہوچکا ہے۔ (ساجد‘ اسلام آباد)
مشورہ: سونٹھ‘ کالی مرچ‘ فلفل دراز‘ نوشادر ٹھیکری دس دس گرام‘ پودینہ خشک بیس گرام‘ گندھک آملہ سار‘ میٹھا سوڈا‘ ریوند خطائی‘ سونف ہر ایک چالیس گرام‘ لاہوری نمک اسی گرام‘ کوٹ چھان کر چورن بنا لیں یہ دوائی بلڈپریشر اور معدے کے السر و سوزش کے مریض استعمال نہ کریں۔ ایک یا دو چٹکی دوا غذا کے بعد دن میں تین بار کھاسکتے ہیں۔ پہلے آدھی چٹکی یعنی رتی بھر کھا کر دیکھیں اگر کوئی تکلیف محسوس نہ ہو تو ایک چٹکی کھائیں‘ اس سے بھی کوئی تکلیف نہ ہو تو دو چٹکی بھی کھاسکتے ہیں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔
گھٹنے کا درد

میرے گھٹنے میں اچانک درد شروع ہوا‘ میں سمجھی گھٹنا مُڑ گیا۔ کچھ عرصے میرے دوسرے گھٹنے میں بھی درد ہونے لگا اور اس طرح کرتے کرتے میرے دوسرے جوڑوں میں بھی درد شروع ہوگیا‘ اب جسم کے تمام جوڑوں میں درد ہے۔ ڈاکٹری علاج سے وقتی آرام آجاتا ہے لیکن پھر درد شروع ہوجاتا ہے۔ میرے سینے اور پیٹ میں بھی سخت تکلیف رہتی ہے۔ (سویرا‘ بہاولپور)
مشورہ: فی الحال ہرے ناریل کا پانی دن میں تین بار پئیں۔ عرق گلاب خالص ایک کپ میں ایک رتی کافور حل کرکے کلیاں کریں۔ ایک دو مہینے یہ تدبیر کرکے دوبارہ مشورہ کریں۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔
رطوبت گرتی ہے

لمبے عرصہ سے حلق میں رطوبت گرتی ہے۔ اس کی وجہ سے دماغ کمزور ہوگیا ہے اور بال گرگئے ہیں جو بال باقی بچے ہیں وہ سفید ہوچکے ہیں۔ حکیموں سے علاج کروانے سے چند روز کبھی افاقہ بھی ہوا مگر مستقل شفاء یابی نہ ہوئی۔ حلق میں خشکی اور جلن بھی ہوتی ہے پیشاب میں بھی تیزابیت ہے خاص طور پر نزلہ کا علاج کروانے پر کیفیات بڑھ جاتی ہیں۔ (ماجد‘کوئٹہ)
مشورہ: یہ نزلہ حار معلوم ہوتا ہے۔ مغز بادام شیریں‘ مغز کدو شیریں‘خشخاش سفید ہر ایک سو گرام‘ سوکھا دھنیا‘ مغز فندق ہر ایک پچاس گرام‘ سو گرام چینی ملاکر کوٹ چھان لیں۔ چائے کی چمچی بھر صبح پانی سے پھانک لیا کریں مگر خبردار… یہ دوا پاکستان سے باہر لیجانے کی کوشش نہ کریں بعض ملکوں میں خشخاش اور پوست خشخاش لے کر جانا منع ہے بلکہ موت کی سزا ہے۔ پارسل سے بھی نہ بھیجیں یہ بھی ویسا ہی جرم ہے۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 085 reviews.