Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین!گھر بیٹھے حسن و جمال حاصل کریں

ماہنامہ عبقری - اگست 2012

 خدا کی بنائی ہوئی اس کائنات کے حسن کا شمار مشکل ہے‘ خدا نے اس میں ایسی ایسی اشیاء پیدا کردی ہیں جنہیں انسان اپنی صلاحیتوں سے کام لے کر نہ صرف مختلف بیماریوں کے علاج کیلئے استعمال کرتا ہے بلکہ ان سے حسن میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ خدا کی بنائی ہوئی ایک ایک جڑی بوٹی ریت‘ پتھر‘ پہاڑ‘ سمندر اور صحراؤں میں خزانے دفن ہیں جنہیں تسخیر کرنے کی ذمہ داری انسان پر ڈالی گئی ہے۔ ان جڑی بوٹیوں سے بیمار جلد اور بالوں کی خوبصورتی کیلئے ادویات تیار کرنا ایک فن ہے۔ علم حاصل کرنے کیلئے جس شعبے میں بھی ہاتھ ڈالا جائے ایک بے بہا خزانہ موجود ہے۔ بس اس سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ حسین نظر آنا ایک فطری خواہش ہے مگر اس کیلئے غیرفطری طریقے استعمال کرنے سے فائدہ ہونے کی بجائے نقصان ہوتا ہے۔ آج کل مقابلے کی دوڑ میں معیار کو نظرانداز کرکے میک اپ کیلئے ایسی اشیاء تیار کی جارہی ہیں جو جلد کو نقصان پہنچاتی ہیں پھر ہمارے ہاں اپنی جلد ٹیسٹ کروانے کا بھی شعار نہیں ہے اکثر خواتین فضول میک اپ کرتی ہیں اس سے جلد کو نقصان پہنچتا ہے اس لیے کسی مستقل روگ میں مبتلا ہونے کی بجائے قدرتی عناصر سے تیار کی گئی اشیاء استعمال کرنا چاہئیں تاکہ نقصان کا احتمال نہ ہو۔
گزشتہ 35 سال سے جڑی بوٹیوں کی مدد سے ایسی اشیاء تیار کی جارہی ہیں جو جلدی بیماریوں کیلئے اکسیر کا کام کرتی ہیں۔ خدا نے ناک‘ کان‘ ہونٹ‘ آنکھیں‘ بال کیا کیا حسین تحفے عطاء کیے ہیں اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان حسین تحائف کی حفاظت کس طرح کرتے ہیں کسی ایک کے خراب ہونے کا اثر ہمارے پورے جسم پر پڑتا ہے چہرے پر کوئی داغ دھبہ پڑجائے تو ہم اپنا چہرہ چھپاتے پھرتے ہیں۔ پہاڑوں اور سمندروں میں چھپے ہوئے بے بہا خزانوں سے جو سفوف تیار ہوتے ہیں یہ ہر طرح کے داغ دھبے‘ مہاسے‘ کیل‘ چھائیاں‘ جھریاں اور رواں دور کرنے کے کام آتے ہیں۔ چہرے کے فیشل کے لیے بھی جڑی بوٹیوں کا استعمال ہوتا ہے انہی کی مدد سے جلد اور بالوں کیلئے تیل اور شیمپو تیار ہوتے ہیں۔
موسمی پھل کا فائدہ:قدرت نے کوئی چیز بیکار پیدا نہیں کی۔ کوشش کریں کہ موسمی پھل ضرور کھائیں تاکہ جسم کو ضروری غذائیت حاصل ہو۔ موسمی پھل سستے بھی ہوتے ہیں انہیں خریدنا بھی آسان ہوتا ہے۔ میں نے جڑی بوٹیوں پر جو تحقیق کی ہے اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ان کے خشک اور تر ہونے سے بھی ان کے اثرات مختلف ہوتے ہیں جسم کے مختلف حصوں کے علاج اور خوبصورتی کی غرض سے مختلف جڑی بوٹیاں استعمال کی جاسکتی ہیں۔
حسن و جمال حاصل کرنے کے نایاب ٹوٹکے
٭ دودھ کی بالائی میں تھوڑا سا شہد ملا کر چہرے پر مساج کریں اس سے چہرہ صاف اور ملائم ہوجاتا ہے۔٭ رات کو سونے سے قبل تین لیموں کے رس میں زعفران کی دو تریاں حل کریں اور اس میں ایک چمچ روغن زیتون ملا کر چہرے پرملیں۔٭پودینے کے پتے ابال کر ٹھنڈا کرلیں روزانہ نہار منہ اس کا ایک چوتھائی کپ پئیں۔٭ تازہ دودھ سے متواتر چند دن منہ دھونے سے رنگت نکھر آتی ہے۔٭ ایک انڈا توڑ کر اس کی زردی کسی پیالے میں الگ کرلیں اور اس میں روغن بادام دو چائے کے چمچ‘ لیموں کا عرق ایک چائے کا چمچ شامل کرلیں پھر ان سب چیزوں کو اچھی طرح پھینٹیں کہ جھاگ بن جائے پھر آہستہ آہستہ چہرے پر ملیں دس بارہ منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں پھر نیم گرم پانی سے چہرہ دھولیں‘ چہرے کیلئے بہت مفید ہے۔٭ خربوزے کے بیج چھلکوں کے بغیر پانی میں پیس کر چہرے پر لیپ کریں‘ بہت فائدہ مند ہیں۔٭ تازہ دہی چہرے پر ملنے سے چہرے کی سیاہی دور ہوجاتی ہے۔٭ سفید سرسوں اور تلوں کو دودھ کے ساتھ باریک پیس کر رات کو روزانہ چہرے پر لگائیں۔
٭خشخاش باریک پیس کر چہرے پر ملیں تو چہرہ خوبصورت نکل آتا ہے۔٭ چہرے پر ٹماٹر کا رس ملنے سے بھی رنگت بہتر ہوجاتی ہے۔٭ انڈے کی سفیدی پھینٹ کر چہرے پر ملیں‘ دس منٹ بعد چہرہ دھولیں۔٭ مولی کے بیج باریک پیس کر دودھ کی بالائی میں ملا کر رات کو سوتے وقت چہرے پر ملیں اور صبح اٹھ کر کسی اچھے صابن سے دھولیں۔٭ صبح کے وقت خالص سرسوں کے تیل کی مالش کریں اور شام کو سنگھاڑے کے آٹے میں سرسوں کاتیل ملا کر آہستہ آہستہ چہرے کی مالش کریں بہت مفید ہے۔٭ صبح نہار منہ نیم گرم پانی میں لیموں کا رس ملا کر پینے سے چہرہ شاداب رہتا ہے۔٭ بادام کی گریاں بغیر چھیلے کسی مٹی کے کھردرے برتن میں رگڑیں اور ان میں تھوڑی سی بالائی ملا کر چہرے پر ملیں ایک گھنٹہ بعد چہرہ دھولیں۔
٭ تھوڑا سا گوندھا ہوا آٹا رات کو رکھ دیں صبح وہ آٹا خمیرہ ہوجائے تو اس سے چہرہ اچھی طرح مل کر دھولیں پھرصابن نہ لگائیں۔٭ نمک ملے پانی سے منہ دھونے سے چہرے کا رنگ نکھر جاتا ہے۔٭ روغن بادام کو پانی میں پھینٹ کر چہرے پر لیپ کرنے سے رنگت نکھر جاتی ہے۔٭ زیتون کے خالص تیل میں لیموں کا رس چند قطرے ملا کر چہرے کا مساج کرنے سے چہرہ خوبصورت ہوجاتا ہے۔٭ شکر کے شربت میں لیموں کا رس ملا کر پینے سے رنگت نکھر جاتی ہے۔
٭اکثر گرمی سے پسینہ آتا ہے اور چہرے کے مسام کھل  جاتے ہیں۔ تربوز‘ کھیرا اور ٹماٹر کا الگ الگ رس نکال لیں جو سوٹ کرے اور ٹھنڈا کرکے چہرے پر لگائیں اگر کسی جوس کے لگانے سے چہرہ سرخ ہوجائے تو فوراً منہ دھولیں۔ورنہ دس پندرہ منٹ تک یہ رس چہرے پر لگا رہنے دیں پھر چہرہ دھولیں۔٭ اگر جلد چکنی ہو‘ دانے نکلتے ہوں تو جو کا آٹا پانی میں ملا کر اور اگر خشک ہے تو دہی اور دودھ میں ملا کر چہرے پر لگائیں۔٭ دن میں کئی بار سادہ پانی سے چہرہ دھونا بھی فائدہ مند ہے۔٭ اجوائن کھانے سے موٹاپا کم ہوجاتا ہے۔
٭ بینگن کو چولہے پر جلالیں پھر اس کی راکھ موہکوں پر لگائیں تو خودبخود جھڑجائیں گے۔٭ چونا بھگو کر ٹوتھ پک کی مدد سے موہکے پر لگائیں تو وہ جھڑجائیں گے۔موٹاپا دور کرنے کیلئے ادرک ایک تولہ فرائی پین میں ڈال کر شوربہ بنا کر دن میں ایک مرتبہ استعمال کریں۔٭ قبض ہو تو میتھی کا ساگ کھائیں۔٭ کلونجی کھانے سے معدے کی کمزوری دور ہوجاتی ہے۔٭ اگر لڑکیوں کو ماہواری کم آتی ہو تو تل اور کالے چنے بھگو کر صبح ابال کر اس کا پانی استعمال کریں تو یہ کمی دور ہوجائیگی۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 084 reviews.