جولائی کے جوابات
آپ کیلئے ایک آسان اور آزمودہ ٹوٹکہ دے رہا ہوں‘ مکھن‘ بالائی وغیرہ استعمال کرتے ہوئے اس پر حسب ذائقہ دارچینی چھڑک لیا کریں اس سے آپ کو بہت فوائد ملیں گے ایک تو چکنائی نالیوں میں جمے گی نہیں اور دوسرا ہاضمہ بھی ٹھیک رہے گا۔(عبدالرشید‘ خانیوال)
ii۔آپ دودھ مکھن جب بھی استعمال کریں اس میں ایک چمچ شہد کا ملالیں‘ کوشش کریں کہ دودھ نیم گرم لیں اس سے جسم کے اعضاء کو بھی تقویت ملے گی اور اندر سے بلغم وغیرہ بھی خارج ہوگی۔ بہت آسان لیکن مفید نسخہ ہے۔(شاہد خان‘ پشاور)
2۔ آپ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِھِمْ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ پڑھیں اپنی بیماری کا تصور رکھیں۔ چند ماہ اس کی پابندی کریں انشاء اللہ بہت جلد فائدہ ہوگا۔ (جویریہ علی‘ لاہور)
ii۔ زیتون کے تیل پر ایک ہزار ایک بار سورۂ کافرون سات دن تک روزانہ پڑھ کر وہ تیل چنبل والی جگہ پر لگائیں تیل کو بڑھاتے جائیں ختم نہ ہونے دیں‘ بہت لاجواب روحانی ٹوٹکہ ہے۔ انشا ء اللہ ضرور فائدہ ہوگا۔ اس تیل کو پورے جسم پر بھی استعمال کرسکتےہیں۔(شاکرہ‘اسلام آباد)
3۔ آپ باوضوہوکر مسنون طریقے سے دائیں کروٹ لیٹ کر سونے کی دعا پڑھ لیا کریں۔اَعُوْذُبِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِّی الْعَظِیْمِ پڑھتے پڑھتے سوجایا کریں۔ چند دن میں ہی یہ کیفیت ختم ہوجائے گی اور پرسکون نیند آئے گی۔(محمد احمد‘ لاہور)
4۔ بہن آپ پریشان نہ ہوں‘ شہد اور گھیکوار کا گودا ہم وزن لے کر کریم کی طرح پورے چہرے پر اچھی طرح مساج کیا کریں اس کے دو گھنٹے بعد تک چہرہ نہ دھوئیں۔ یہ رات سوتے ہوئے بھی کریں اور دن میں بھی کسی وقت کرلیں صابن کی جگہ بیسن استعمال کریں ہر وقت یَاخَالِقُ یَامُصَوِّرُ یَاجَمِیْلُ کا ورد کریں۔(بنت حنا‘گجرات)
اگست کےسوالات
1۔میری دو بہنوں کے گلے میں غدود ہیں بڑی کا آج سے 18 سال پہلے آپریشن ہوا تھا ایک نکال دی‘ ایک کی چھوٹی سی جڑ رہ گئی تھی اب وہ بہت زیادہ ہوگئی ہے‘ ان کو گلے میں درد بھی رہنے لگا ہے وہ آپریشن نہیں کروانا چاہتی‘ ڈرتی ہیں ایک ہی بیٹی ہے ان کیلئے کوئی ایسا ٹوٹکہ بتائیں تاکہ آپریشن کے بغیر غدود ختم ہوجائیں۔(بشیراحمد‘ لورالائی)
2۔میرا جسم بہت زیادہ کمزورہے چہرہ بالکل بھرا ہوا نہیں ہے کوئی ایسا ٹوٹکہ جس سے جسم بھرجائے ٹوٹکے میں چیزیں گرم نہ ہوں جسم گرمائش برداشت نہیں کرسکتا۔ میرا قد پانچ فٹ تین انچ ہے۔ وزن پچاس کلو ہے لیکن جسم بہت کمزور ہڈیوں کا ڈھانچہ دکھائی دیتا ہے۔(نام شائع نہ کریں) (پوشیدہ)
3ْ۔قارئین!میری والدہ کو کچھ سال پہلے بخار ہوا تھا جو علاج کرانے پر ٹھیک تو ہوگیا لیکن کچھ سال کے بعد معلوم ہوا کہ ان کا بخار ہڈیوں میں اتر گیا ہے اب جب بھی وہ ذرا سی مشقت کاکام کرتی ہیں تو وہ بخار اوپر آجاتا ہے‘ ڈاکٹر سے بھی علاج کرایا لیکن وقتی طور پر تو ٹھیک ہوجاتا لیکن پھر سے بیمار ہوجاتی ہیں اگر کسی کے پاس اس کا علاج ہے تو مہربانی کرکے بتادیں‘ اللہ آپ کو اس کی جزا دے گا۔ (سدرہ شبیراحمد‘ سکھر)
4۔محترم قارئین! میری بیٹی جس کی عمر 19سال ہے اس کو عرصہ دس سال سے پھلبہری ہے کئی علاج کروائے مگر آرام نہیں آیا‘ سب سے پہلے پھلبہری گردن سے شروع ہوئی آہستہ آہستہ بڑھ کر پوری گردن کے آگے اور تھوڑی پیچھے پھیل گئی‘ جو بھی دوائی استعمال کرتے ہیں اس سے فرق تو پڑتا ہے مگر آگے بڑھتی ہے‘ مہربانی فرما کر کوئی ایسا علاج بتائیں جس سے پھلبہری بالکل ختم ہوجائے۔ (مسز سلیم اشرف‘ لاہور)
5۔قارئین!آج سے چار سال قبل میں نے اپنے بال کٹنگ کروائے تھے اور کٹے ہوئے بال میں نے کوڑے دان میں ڈلوادئیے تب سے اب تک میرے بال جھڑنا شروع ہوگئے تھے اور تقریباً دو سال سے مکمل گنج پن ہوگیا ہے جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں۔ کئی طبی و روحانی علاج کیے مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ براہ مہربانی کوئی تیربہدف روحانی یا طبی ٹوٹکہ فوری بھیج دیں۔ (ثناء بنت عبدالشکور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں