Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عبقری ہدایت کا ذریعہ بنا

ماہنامہ عبقری - اگست 2012

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! کتابوں سے تعلق پرائمری دور سے شروع ہوا‘ فضول قصے‘ کہانیاں‘ ناول‘ ڈائجسٹ پڑھتے ہوئے وقت گزرا‘ ان خرافات سے کچھ نہ ملا الٹا خراب ہوتے چلے گئے‘ بُری محفلوں اور دوستوں کے ساتھ قیمتی وقت گنوا دیا‘ ساتھ ہی صحت بھی۔۔۔۔! ایک دن ایک ڈاکٹر دوست کے پاس کلینک گیا تو کاؤنٹر پر ڈسپنسر کے ہاتھ میں ’’ماہنامہ عبقری‘‘ کی جھلک دکھائی دی ایک دو صفحات پر نظر دوڑائی تحریر اچھی لگی‘ ڈاکٹر صاحب سے مل کر واپس ہوا تو رسالہ کوئی اور لے گیا تھا۔ دل نے کہا اسے پڑھنا چاہیے۔ رسالے کیلئے کافی چکر لگائے مگر ہاتھ نہ آیا۔ یہ غالباً2007ء کا واقعہ ہے۔ ایک دن بیٹھے بیٹھے خیال آیا کہ ہو نہ ہو بکسٹال سے مل جائے‘ ایک بک سٹال پر جاکر پوچھا تو خدا کو میری ہدایت مطلوب تھی خوش قسمتی سے مل گیا۔ قیمت دیکھی حیران کن صرف 15روپے تھی۔ گھر واپس آکر تسلی سے مطالعہ کیا‘ بہت ہی اچھا لگا۔ فرقہ واریت اور سیاسی تعصبات سے پاک مرکز روحانیت و امن کا ماہنامہ ’’عبقری‘‘ ہدایت کا ذریعہ بنا۔خوب گڑگڑا کرنہایت عاجزی سے اللہ تعالیٰ سے گزشتہ زندگی کی معافی مانگی۔ دل میں بے سکونی کی جگہ عجیب سا ٹھہراؤ آگیا۔ ماہنامہ عبقری نے زندگی ہی بدل ڈالی۔ آپ کی کچھ کتابیں منگوائیں‘ دل میں آپ سے ملنے کا اشتیاق پیدا ہوا‘ بیگ اٹھایا اور زندگی میں پہلی بار یہ دیہاتی بندہ ٹرین کے فرش پر بیٹھ کر سفر کرتا ہوا لاہور پہنچ گیا۔ لکھے ہوئے پتے کے مطابق ویگن میں بیٹھ کردفتر ’’عبقری‘‘ پہنچا۔ سلام دعا کے بعد آمد کا مقصد بتایا۔ ماحول بہت اچھا لگا‘ آپ کی باشرع شخصیت سے بہت متاثر ہوا‘ طبیعت دکھائی آپ کو اور دوا لے کر واپس گھر آگیا۔
پھر دل میں آپ سے بیعت کا شوق ہوا‘ فون پر ٹائم لے کر دوبارہ عازم سفر ہوکرآپ کی خدمت میں حاضر ہوا‘ آپ بہت توجہ اور محبت سے ملے ‘ عاجز کو بیعت فرمایا‘ تیسرا کلمہ‘ درود شریف‘ دو انمول خزانے کی اجازت فرمائی‘ دوا اور وظیفہ بھی عنایت فرمایا‘بندہ خوشی سے معمور واپس ہوا‘ درس کی سی ڈی سنی‘ دل کی دنیا ہی بدل گئی‘ برائی سے کوسوں دور ہوا۔ آپ کے دست شفقت کا اثر تھا کہ ایسی بری عادات جس کو میں بیان نہیں کرسکتا ایسی دور ہوئیں جیسے تھیں ہی نہیں۔ کوئی غیبی طاقت ہے جو میری حفاظت کررہی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 062 reviews.