Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حلقہ کشف المحجوب

ماہنامہ عبقری - اگست 2012

گزشتہ درس میں آپ نے شقی فرقے کے بارے میں پڑھا تھا اس کی مزید تفصیل پیش خدمت ہے:۔حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں ایک شخص آکر کہنے لگا کہ حضرت مجھے آپ کی ولایت پر شک ہے کیونکہ میں اتنے عرصے سے آپ کی خدمت میں رہا لیکن میں نے آپ میںکوئی کرامت نہیں دیکھی تو حضرت نے اس سے ارشاد فرمایا کہ تم میرے ساتھ اتنے عرصے سے چل رہے ہو اتنے عرصے میں تم نے مجھ سے اللہ اور اس کی محبت کے علاوہ اور استقامت علی الشریعت سے ہٹ کر کوئی اور چیز دیکھی تو وہ شخص کہنے لگا کہ حضرت میں نے یہی دو چیزیں تو دیکھی ہیں تو حضرت نے فرمایا کہ یہی تو سب سے بڑی کرامت ہے۔ ان دو کرامتوں کے بعد اب تمہیں کونسی کرامتوں کی تلاش ہے اب اس مختصر واقعے سےہمیں سوچنا چاہیے کہ وہ مرید اتنا عرصہ شیخ کے ساتھ چلتے ہوئے بھی شک کی بنیاد پر محروم رہا اگر وہ شروع دن سے ہی اپنے شک کی اصلاح کروالیتا تو اس مدت قیام میں وہ بھی اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی محبت میں سے بہت حصہ پاجاتا۔ یہاں ایک اور بات بھی یاد رکھیں کہ شک کا آنا بُرا نہیں شک اور وسوسہ ایک غیراختیاری چیز ہے جو کسی بھی بارے میں آسکتی ہے حتیٰ کہ معاذاللہ خدا قرآن اور اس کے رسول کے بارے میں بھی آسکتے ہیں‘ ایسے وساوس اور شک نہ ہی قابل مواخذہ ہیں اور نہ ہی قابل گرفت اگر کوئی اس عارضہ میں مبتلا ہے تو اسے ان وساوس سے زیادہ پریشان نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس کی مثال مکھیوں کے چھتے کی طرح ہے جتنا اڑاؤ گے یہ اتنی ہی زیادہ چمٹنے کی کوشش کرتی ہیں۔بس اس سلسلہ میں یہ قاعدہ یاد رکھیں وساوس اور شک کا آنا برا نہیں بلکہ وساوس کا لانا برا ہے اور ان کو دل میں جمانا برا ہے‘ ایک چھوٹا سا شک جو شروع میں دل میں آتا ہے اور اس کو دل میں جگہ دیدی جاتی ہے تو یہ پلتے پلتے ایک بڑے پہاڑ کی صورت میںنمودار ہوتا ہے اور دوسرا نقصان یہ ہوتا ہے کہ ایسا شخص غیب کے وعدوں سے محروم ہوجاتا ہے‘ غیب کے وعدوں سے مراد یہ ہے کہ اگر یہ عمل کروگے تو جنت ملے گی اور یہ نعمتیںملیں گی‘ فلاں عمل پر سکون ملے گا یا فلاں عمل پر حفاظت ہوگی یہ تمام غیب ہی کے تو وعدے ہیں۔ شک کرنے والا شخص دنیا میں بھی نعمتوں سے محروم رہتا ہے اور آخرت میں بھی نقصان اٹھائے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 059 reviews.