Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ایک خدا پرست ولی کامل

ماہنامہ عبقری - اگست 2012

 گیلان‘‘ کے قصبے میں ایک خداپرست ولی کامل ’’حضرت ابوصالح موسیٰ رحمۃ اللہ علیہ‘‘ رہتے تھے ایک دفعہ انہوں نے دیکھا کہ ندی میں ایک سیب بہتا ہوا آرہا ہے چنانچہ انہوں نے اسے نکال کر کھالیا‘ فوراً خیال آیا کہ باغ کے مالک سے اجازت لیے بغیر مجھے سیب کھانے کا حق نہیں تھا۔ سخت پشیمان ہوئے‘ باغ کے مالک حضرت عبداللہ صومعی رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور معافی طلب ہوئے۔ حضرت عبداللہ صومعی رحمۃ اللہ علیہ اس نوجوان کا زہد و اتقا دیکھ کر حیران رہ گئے‘ ان کا حسب نسب دریافت کیا‘ کچھ دیر تامل کیا‘ اس کے بعد فرمایا ’’ میں اس وقت تک تمہیں معاف نہیں کروں گا جب تک میری ایک شرط پوری نہ کرو۔‘‘
انہوں نے کہا ’’میں آپ رحمۃ اللہ علیہ کی ہر خواہش پوری کرنے کیلئے تیار ہوں۔‘‘حضرت عبداللہ صومعی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ میری بیٹی ’’ام الخیر‘‘ کو اپنی زوجیت میں قبول کرو لیکن یہ سمجھ لو کہ وہ گونگی‘ بہری‘ لولی‘ لنگڑی اور اندھی ہے۔ حضرت ابوموسیٰ رحمۃ اللہ علیہ یہ سن کر کچھ دیر کیلئے خاموش ہوگئے لیکن پھر خیال آیا کہ تمام عمر کا زہد و تقویٰ ضائع جانے کا اندیشہ ہے رزق حلال و حرام کی آمیزش ہوگئی ہے یہ شرط مانے بنا چارہ نہیں‘ چنانچہ انہوں نے یہ رشتہ منظور کرلیا۔
جب حضرت ابو موسیٰ صالح رحمۃ اللہ علیہ حجلہ عروسی میں پہنچے تو وہاں ایک پیکر حسن و جمال کو دیکھ کر توبہ استغفار کیا اور حضرت عبداللہ صومعی رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کیا ’’آپ نے میرا عقد ایک اندھی‘ لولی‘ لنگڑی‘ اپاہج دوشیزہ سے کیا تھا لیکن حجلہ عروسی میں تو کوئی نامحرم موجود ہے جو ان تمام خامیوں سے پاک ہے؟
حضرت عبداللہ صومعی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: عزیزم حجلہ عروسی میں جو موجود ہے‘ وہی میری بیٹی ’’ام الخیر فاطمہ‘‘ ہے۔ میں نے اس کو اندھی اس لیے کہا کہ آج تک اس کی نظر کسی نامحرم پر نہیں پڑی‘ بہری اس لحاظ سے کہ آج تک کوئی بری بات اس نے نہیں سنی۔ گونگی اس لحاظ سے کہ اس نے کبھی بری بات نہیں کی۔ لولی اس لیے کہ اس نے کوئی خلاف شریعت کام نہیں کیا اور لنگڑی اس لیے کہ اس نے آج تک اللہ کے راستے کے علاوہ کسی اور راستے پر قدم نہیں رکھا۔ انہی فرشتہ خصائل والدین کے ہاں ’’حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی محبوب سبحانی رحمۃ اللہ علیہ‘‘ پیدا ہوئے۔ (دیباچہ غنیۃ الطالبین)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 056 reviews.