Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج۔۔۔۔۔۔طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - جولائی 2012

رات کو ناپاک ہوجاتا ہوں
میری عمر 20سال ہے اور میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے ایک ماہ میں کم از کم تین دفعہ احتلام ہوتا ہے اور بعض اوقات تو ایک ماہ میں پانچ چھ دفعہ بھی ہوجاتا ہے میں نے ایک حکیم صاحب سے ملاقات کی تو انہوں نے بتایا کہ تمہارے معدے میں گرمی ہے پھر میں نے ان سے ایک ماہ دوائی کھائی تو ایک ماہ احتلام نہیں ہوا اس کے بعد دوائی چھوڑ دیں تو پھر یہی صورت حال ہے مہربانی فرما کر مفید طبی مشورہ احتیاطی تدابیر اور غذا کا شیڈول تجویز فرمادیں۔ (محمدعبدالباسط فاروقی‘ بھکر)
مشورہ: آپ صبح کی سیر کو اپنا معمول بنالیں اور نماز کی پابندی لازمی کریں اوراپنی سوچوں کو مثبت رکھیں۔ گرم اور بادی اشیاء سے پرہیز کریں۔ آپ غذا نمبر 1 استعمال کریں۔
جسم سن ہوجاتا ہے
محترم حکیم صاحب! یہ مسئلہ میرے ساتھ تقریباً چار پانچ سال سے ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ کبھی سوتے میں رات کو میری ٹانگ سوجاتی ہے‘ یعنی سن ہوجاتی ہے‘ کبھی کمر اور کبھی بازو سوجاتے ہیں اور اگر اس حالت میں کہ میری ٹانگیں وغیرہ سوجائے تو مجھ سے بستر پرکروٹ بدلنا مشکل ہوجاتا ہے‘ ٹانگوں میں عجیب سی سراسراہٹ سی ہوتی ہے اور اگر اٹھ کر کہیں چل کر جاؤں تو گرپڑتا ہوں۔ کبھی اگر دن میں بھی کسی چیز پر ویسے ہی لیٹ جاؤں‘ ٹیک لگا کر بیٹھوں تو کبھی بازؤں کبھی کمر کبھی ہاتھ ٹانگیں‘ پاؤں سوجاتے ہیں اس کا حل ضرور بتائیے گا۔دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ کبھی کبھی کوئی کام کرکے اٹھوں یا ویسے ہی بیٹھا بیٹھا اٹھوں تو اچانک آنکھوں کے آگے کچھ منٹ کیلئے اندھیرا چھانے کے ساتھ سر عجیب طرح سے چکراتا ہے۔(عبدالغفار‘ نواں شہرایبٹ آباد)
جواب:آپ لبوب کبیر استعمال کریں اور صبح کی سیر کو اپنا معمول بنائیں۔بکرے کا گوشت چپاتی کے ساتھ کھائیں۔آپ غذا نمبر 2 استعمال کریں۔
حفاظ کو گلے کی شکایت
محترم حکیم صاحب! رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں رمضان المبارک میں مقامی مسجد میں تراویح پڑھاتا ہوں اور اس وجہ سے قرآن سناتے ہوئے میرا گلا بیٹھ جاتا ہےاور تقریباً پورا ماہ میں گلے کی وجہ سے بڑا پریشان رہتا ہوں‘ سارا دن تیاری کے دوران اور رات کو تراویح سناتے ہوئے گلے میں سخت خراش محسوس ہوتی ہے۔   (حافظ شاکر‘ لاہور)
مشورہ: رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ ہماری زندگی کے ساتھ رواں دواں ہے۔ یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ آپ اور ہم اس مبارک مہینے سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ ورنہ کتنے ایسے لوگ ہیں جو پچھلے برس ہمارے درمیان موجود تھےا ور اب ہمارے درمیان نہیں۔ اس سال بھی نماز تراویح کا اہتمام ہورہا ہےآپ کی طرح کئی حفاظ کرام ہونگے جو اپنے گلے کی وجہ سے پریشان ہوں گے۔بالکل پریشانی کی بات نہیں ہے بس اتنی احتیاط کریں کہ ٹھنڈا پانی‘ دہی اوردوسری کھٹائی والی چیزیں استعمال نہ کریں۔ رات سونے سے قبل نیم گرم پانی میں ایک چھوٹا ٹکڑا پھٹکڑی کا ملالیں۔ حل ہونے پراس سے غرارے کرلیں اور صرف ایک خوراک ارجنٹم میٹ (ARG.MET30) ایک چمچہ پانی میں پانچ قطرے ملا کر استعمال کریں۔ا نشاء اللہ آپ آواز اور گلے سے پریشان نہیں ہونگے۔ اگر آواز زیادہ بیٹھ رہی ہو تو کوکا (COCCA. 30) کی دو تین خوراکیں ایک گھنٹہ کے وقفہ سے مندرجہ بالا طریقہ کے مطابق استعمال کریں۔
کئی ایسے حفاظ کرام بھی ہونگے جن کا یہ پہلا موقع ہوگا پڑھنے یا سننے کا‘ ہوسکتا ہے شروع میں تھوڑی بہت گھبراہٹ ہو‘ آواز میں لغزش نمایاں ہو۔ پڑھنے یا سننے کی وجہ سے کپکپاہٹ ہو۔ تو ایسے حفاظ کرام کیلئے میرا مؤدبانہ مشورہ ہے کہ دو چار دن آپ دن میں ایک آدھ پارے کی تلاوت آئینہ کے سامنے کھڑے ہوکر ضرور کریں۔ اس عمل سے آپ میں انشاء اللہ خود اعتمادی پیدا ہوگی۔
شروع کے روزوں میں عام طور پر زیادہ کھانے کی بنا پر عجیب سستی‘ بھاری پن ہوجاتا ہے جسے عرف عام میں کہا جاتا ہے کہ پیٹ صحیح نہیں ہے‘ اگر ہاضمے کیلئے کولڈ ڈرنک کو استعمال کریں گے تو خدشہ ہے کہ گلا متاثر نہ ہوجائے۔ اس لیے بہتر ہے کہ ہومیو دوانکس وامیکا30۔
NUX. VOMICA۔ لکھی گئی ترکیب سے استعمال کریں۔آپ سے التماس ہے کہ مجھ نا چیز کو بھی اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔غذا نمبر 1استعمال کریں۔
پیٹ میں درد
تقریباً ایک سال سے پیٹ کے مرض میں مبتلا ہوں ناف کے دائیں اور بائیں جانب دو یا تین دن بہت شدید درد رہتا ہے۔ بہت علاج کرایا فائدے کے بجائے نقصان ہوا۔ ڈاکٹر کہتے ہیں یہ گیس ہے‘ بدہضمی بھی ہے‘ کھانا ہضم نہیں ہوتا‘ حلق میں اٹکا رہتا ہے جس سے پیٹ میں درد ہوتا ہے اگر کھالوں تو دو گھنٹے بعد الٹی ہوجاتی ہے۔ (قیصر‘ کراچی)
مشورہ: غذا کے بعد دونوں وقت جوارش کمونی چھ گرام ہمراہ عرق بادیان دو اونس کھائیں۔ غذا شدید بھوک پر کھائیں۔ دو غذاؤں کے درمیان کچھ نہ کھائیں پئیں۔غذا نمبر 3استعمال کریں۔
چہرے پر بال
میری عمر تقریباً 32 سال ہے میرے چہرے پر فالتو بال ہیں علاج کافی کروایا ہے وقتی طور پر فائدہ بھی ہوا مگر دوبارہ اس سے بھی گھنے اور زائد بال نکل گئے اب صورتحال یہ ہے کہ قینچی سے کاٹنے پڑتے ہیں جس سے بہت پریشان ہوں۔ (مہناز‘مظفرآباد)
مشورہ: آپ پہلے اپنے ایام کی بے قاعدگی کو دور کریں اس کیلئے کسی مستند ادارے کی ادویات کچھ عرصہ استعمال کریں۔ اس کے ساتھ کسی اچھی سمجھدار بیوٹیشن سے مشورہ کریں۔آپ غذا نمبر 1استعمال کریں۔
رنگ کالا ہوچکا ہے
میری عمر اٹھارہ سال ہے پہلے میرا چہرہ بالکل صاف تھا لیکن اب کچھ ماہ سے میرے چہرے پر سرخ دانے ہیں اور ان میں پانی بھر آتا ہے۔ جلد چکنی ہے جس کی بناء پر مجھے بہت عجیب سا محسوس ہوتا ہے اور ان دانوں کی وجہ سے درد بھی ہوتا ہے۔ رنگ بھی کافی کالا ہوچکا ہے۔ (ابراہیم‘ لاہور)
مشورہ:شربت عناب ایک اونس ایک کپ پانی میں حل کرکے صبح و شام پئیں۔ گرم غذاؤں سے پرہیز کریں۔ صرف دو ہفتے کے بعد دوبارہ لکھیں۔غذا نمبر 1استعمال کریں۔
پیٹ بڑھ رہا ہے
میں پچھلے بیس سال سے ذیابیطس کی مریضہ ہوں‘ انسولین لیتی ہوں جس کی وجہ سے شوگر کنٹرول میں ہے میرا مسئلہ یہ ہے کہ پچھلے کچھ مہینوں سے میرے پاؤں کے ٹخنے اور گھٹنے درد کرنے لگ گئے ہیں۔ ان پر سوجن بھی ہوگئی ہے۔ ڈاکٹر نے پیشاب کے انفیکشن کی دوائیں استعمال کروائیں۔ سوجن قدرے کم ہوگئی لیکن گھٹنوں اور ٹخنوں میں متواتر درد موجود ہے۔ پیشاب کا انفیکشن ٹھیک ہوگیا ہے۔ میرا دوسرا مسئلہ پیٹ کا ہے وزن ساٹھ کلو ہے‘ قد پانچ فٹ ہے‘ میری ٹانگوں اور بازوؤں پر چربی بالکل نہیں ہے۔ کولہے بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ میں نے ورزش بھی کرکے دیکھ لی‘ ادویات بھی کھاکر دیکھ لیں‘ تمام جسم پر اثر ہوتا ہے سوائے پیٹ کے۔۔۔۔۔۔ (حمیرا‘راولپنڈی)
مشورہ: صبح و شام چہل قدمی کریں‘ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔ ذیابیطس کے مریضوں کو دل اور گردوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ کولیسٹرول اور بلڈپریشر باقاعدہ تسلسل سے وقتاً فوقتاً چیک کرتے رہنا چاہیے۔ الٹراساؤنڈ بھی کروائیں۔ نارمل ہو تو صبح و شام کی واک مفید ہے۔غذا نمبر4استعمال کریں۔
ہڈیوں کا ڈھانچہ
میری عمر 25سال ہے اور گزشتہ تقریباً چھ سال سے مختلف امراض میں مبتلا ہوں۔ میں نے اوائل جوانی میں جوش و جذبات میں خود کو تباہ کرلیا تھا۔ اٹھارہ سال تک صحت پھر بھی غنیمت تھی لیکن تقریباً چھ سال قبل خسرہ کے سبب شدید اعصابی و جسمانی کمزوری میں مبتلا ہوگیا ہوں‘ تقریباً ایک سال بعدگرمیوں میں شدید لو لگنے کے سبب تیز بخار آگیا تھا جو دن میں وقفے وقفے سے چڑھتا اور اترتا رہا‘ تقریباً ایک ہفتہ کے اس بخار نے تو مجھے بالکل تباہ و برباد کرکے رکھ دیا۔ رہی سہی جسمانی و اعصابی قوت بالکل ختم ہوکر رہ گئی۔ جسم سوکھ کر ہڈیوں کا ڈھانچہ بن گیا۔ آنکھیں اندر کو دھنس گئیں۔ چہرہ بے رونق اور آنکھیں زرد ہوگئیں۔ اس کے بعد سے ہزار تدبیریں کرچکا ہوں لیکن نہ تو صحت بحال ہوتی ہے نہ اعصاب مضبوط ہوتے ہیں اب حالت یہ ہے کہ اچھی سے اچھی غذا کھاتا ہوں لیکن معدہ ٹھیک کام نہیں کررہا۔ ہمیشہ گیس اور کبھی کبھی قبض بھی رہتا ہے‘ منہ سے ہمیشہ ناگوار سی بو آتی ہے۔ دماغ میں نزلہ سا جما ہوا معلوم ہوتا ہے جو سر کے نچلے حصے سے لےکر آنکھوں تک حرکت کرتا ہے۔ ذرا سی تیز روشنی یا دماغی کام کرنے سے سر میں درد شروع ہوجاتا ہے۔ جسمانی حالت قابل رحم ہے رنگت سیاہ ہوگئی ہے اگر کوئی تیز آواز سن لوں تو دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے۔ (عبدالجبار‘ ملتان)
مشورہ: جوارش جالنیوس تین تین گرام غذا کے بعد دن میںتین بار کھائیں۔ پندرہ دن کے بعد دوبارہ لکھیں۔ غذا میں صرف بکرے کا گوشت اورروٹی کھائیں۔غذا نمبر2 استعمال کریں۔
گرمی کا مریض
میری عمر 22سال ہے اورکافی عرصہ سے گرمی کا مریض ہوں‘ دوائیں وغیرہ کھاتا ہوں مگروقتی آرام ہوتا ہے‘ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے بدخوابی بہت زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے نماز میں بھی پریشانی ہوتی ہے مگر اب کچھ دوائیاں کھانے کے بعد کافی کم ہوگیا ہے۔ (ابراہیم‘ چیچہ وطنی)
مشورہ:شربت بزوری معتدل2 اونس ایک گلاس پانی میں ملا کر صبح و شام پئیں۔ انڈا اور گرم مصالحے نہ کھائیں۔ جسم میں گرمی زیادہ ہوگئی ہے۔۔ غذا نمبر 1استعمال کریں۔
جوانی واپس نہیں آئی
میری عمر 22 سال ہے غیر شادی شدہ ہوں غلط سوسائٹی کی وجہ سے جوانی برباد کرلی ہے۔ شادی نزدیک ہے۔ دو سال سے برے کام چھوڑ دئیے ہیں لیکن صحت اور جوانی واپس نہیں آئی۔ غذا جزوبدن نہیں بنتی۔ کمر میں اور ٹانگوں میں درد ہوتا ہے۔ کوئی اچھا سا علاج بتائیں۔ (قیصر‘ بہاولپور)
مشورہ: اچھی عمدہ متوازن غذا کھائیں۔ کھیل کود میں حصہ لیں‘ غم وفکر سے دور رہیں۔ صحت بحال ہوگی اور اپنے وقت پر جوانی بھی آئے گی۔ غذا نمبر 2استعمال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 028 reviews.