Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آئیں مل کر دعا کریں

ماہنامہ عبقری - مئی 2007ء

(اسم اعظم کے ذکر کی روحانی محفل، اسم اعظم سے روحانی و جسمانی مشکلات کا یقینی خاتمہ) ٹینشن، بدمزگی، غذا کا جزو بدن نہ بننا ( ا۔د ۔ش، گجرات) حکیم صاحب سلام مسنون! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے پورے جسم میں جلن شروع ہو گئی لیکن میرا سر ٹھنڈا برف ہو جاتا اور ٹھنڈے پسینے آنے شروع ہو گئے سر میں اور سر سخت پتھر کی طرح ہو گیا۔ پھر آہستہ آہستہ مجھ میں یہ علامات ظاہر ہونے لگیں۔ نیند کا اڑجانا، سر چکرانا ہائی بلڈ پریشر تھوڑی تھوڑی بات سے ٹینشن، بدمزگی، غذا کا جزو بدن نہ بننا، دل کی دھڑکن کا تیز ہونا، دل ڈوبنا ،بار بار گھبراہٹ کا ہونا، بے چینی، بے سکونی اور کھٹے ڈکار وغیرہ ۔ جس ڈاکٹر سے بھی دوائی لی اس کا ذرا برابر بھی اثر نہ ہوتا بلکہ جلتی پر تیل کا کام دیتا۔ کوئی کہتا کہ سر کی کمزوری ہے تو کوئی کہتا کہ اعصابی کمزوری ہے۔ اس طرح میرا سر مزید کمزور سے کمزور تر ہوتا گیا۔ لیکن کسی ڈاکٹر کی دوائی سے فرق نہ پڑتاپہلے میں سارا سارا دن پڑھتی رہتی تھی لیکن اب ایک صفحہ بھی نہیں پڑھا جاتا میرے معدے سے اکثر آوازیں آتی رہتی ہیں میں نے حرکت والے کام بہت ہی کم کئے ہیں اور زیادہ دیر بیٹھ کر پڑھتی رہی ہوں جب کسی کو پڑھتا دیکھتی ہوں تو میرا دل بہت کڑھتا ہے اور میں بہت مجبور ہو جاتی ہوں اپنی پوری برادری میں ایک میں ہی اتنا پڑھی لکھی لڑکی ہوں۔ میری بچپن سے عادت تھی کہ میں صبح کا ناشتہ نہیں کرتی تھی اورخالی پیٹ سکول اور بعد میں کالج جاتی تھی اور معدے کی تیزابیت اور گیس کی بڑی وجہ شاید یہی ہے۔ کوئی کہتا ہے کہ سر کو ٹھنڈ لگ جاتی ہے اور کوئی کہتا ہے کہ دماغ میں خشکی ہو جاتی ہے۔ میں یہ خط بڑی مشکل سے لکھ رہی ہوںایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے میری نسیں ہل رہی ہوں۔ اور سر کے پٹھوں میں تنائو آ گیا ہے آپ جو بھی ہدایت دیں گے میں عمل کروں گی بعض لوگ کہتے ہیں کہ کسی نے کالا جادو کر دیا ہے۔ مہربانی فرما کر میرے لیے خصوصی دعا فرمائیں۔والسلام بواسیر جو کہ عرصہ آٹھ نو سال سے ہے ( ا۔ر) سلام مسنون! بواسیر جو کہ عرصہ آٹھ نو سال سے ہے شروع شروع میں خون آتا تھا اور ساتھ تکلیف بھی ہوتی تھی۔ اب جبکہ خون کبھی کبھار اور بہت کم آتا ہے۔ شروع میں قبض بھی تھی جو کہ اس وقت نہیں ہے۔ اس وقت مقعد کے اندر اور باہر موہکے بن گئے ہیں جو کہ باہر دو تین ہیں تو اندر بہت زیادہ ہیں۔ پائوں کے بل بیٹھ کر اگر کام کرنا پڑ جائے تو باہر آجاتے ہیں ۔ اٹھ کر کھڑا ہو جائوں تو اپنی جگہ اندر ہو جاتے ہیں رفع حاجت کے وقت بھی اسی طرح ہوتا ہے اور تکلیف بھی ہوتی ہے۔ مہربانی فرما کر اس کاحل بتائیں ۔ اور اپنی دعائوں میں یاد رکھنا ۔والسلام لیکن اللہ تعالیٰ کو منظور نہ تھا ( محمد آصف،پشاور) سلام مسنون !حکیم صاحب میں کلرک تھا اور ایک پینشن یافتہ آدمی ہوں۔ پینشن تقریباً 26 سال سروس کے بعد2003ءمیں لی تاکہ اچھی زندگی گزاروں گا۔ لیکن اللہ تعالیٰ کو منظور نہ تھا۔ اور بیوی کے بھائیوں کے ساتھ کاروبار میں شامل ہو گیا تقریباً 5-4 ماہ بعد ماہانہ کٹوتی بند کر دی کہ یہ سود ہے اور دسمبر 2003 کو حالات اچھے ہو جائیں گے اور آپ کی تمام رقم واپس کر دیں گے۔ لیکن حالات نہ سنبھل سکے اور اب 2007سال جا رہا ہے اور رقم واپس نہیں ملی اور اس غم کی وجہ سے میری بیوی وفات پا گئی ہے ۔مہربانی فرما کر ہم کو اس کا حل بتایا جائے۔اور ہمارے لیے خصوصی دعا فرمانا۔ والسلام شوگر بلڈ پریشر کی وجہ سے پیروں پر اکثر ورم رہتا ہے ( غلام شبیر شیخ، نواب شاہ سندھ) حکیم صاحب اسلام علیکم! عرصہ 13 سال سے شوگر اور بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہوں شوگر اور بلڈ پریشر نے بے حال اور نڈھال کر دیا ہے جسمانی مردانہ طاقت بالکل زیرو ہو گئی ہے عرصہ ۳ سال قبل بلڈ پریشر کی وجہ سے فالج بھی ہو گیا جس کی وجہ سے دائیں طرف کے حصے میں آج بھی نقاہت ہے صحیح طور پہ چلنے پھرنے کے لائق نہیں ہوں۔بلڈ پریشر اکثر 170,100 کبھی 180,110 تک بڑھ جاتا ہے شوگر لیول بھی 200 کبھی150,250 کبھی 300 بھی ہو جاتی ہے۔ 13 سال تک شوگر بلڈ پریشر کے مرض کی وجہ سے جسم میں وہ طاقت بالکل نہیں رہی ہر وقت جسم نڈھال اور سست رہتا ہے کوئی محنت طلب جسمانی اور وزنی کام نہیں کر سکتا۔ جناب عالی! شوگر بلڈ پریشر کی وجہ سے پیروں کے اکثر ورم رہتا ہے اور پیروں میں جلن رہتی ہے۔ جو اکثر رات کو زیادہ محسوس ہوتی ہے۔ مہربانی کرکے اس کا کوئی حل بتائیں۔اپنی دعائوں میں یاد رکھنا۔والسلام میرے چہرے پر چھائیاں بلیک ہیں ( ا۔د) سلام مسنون! حکیم صاحب میرے چہرے پر چھائیاں بلیک ہیں جو کافی دوائیں استعمال کرنے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میری عمر 33 سال ہے میرا 3 سال کا ایک بیٹا ہے۔ ماہواری بھی ٹھیک ہے بظاہر کوئی بیماری نہیں ہے۔ مہربانی کر کے کوئی حل بتائیں۔میرے لیے دعا فرمانا۔والسلام
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 302 reviews.