Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

درود شریف اور خاندانی مسائل شعبہ تحقیق و تالیف

ماہنامہ عبقری - مئی 2007ء

فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! دنیا میرے سامنے ہتھیلی کی طر ح ہے سرور عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خو د فرمایا : بے شک اللہ تعالیٰ نے سار ی دنیا میرے سامنے کر دی ہے اور میں دنیا کی طرف اور جو کچھ قیامت کے دن تک اس میں ہونے والا ہے سب کچھ دیکھ رہا ہو ں جیسے کہ میں اپنے ہا تھ کی اس ہتھیلی کو دیکھ رہا ہوں۔ ( اس حدیث مبارکہ کو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے روایت کیا ہے ۔ ) درود شریف کے ثمرات بزرگان دین کی نظر میں ٭ غلام کی آزادی سے افضل حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے موقوفاً مروی ہے کہ درود پاک غلام آزاد کرنے سے افضل ہے۔ اورایک روایت میں ہے جہاد فی سبیل اللہ سے افضل ہے۔ (القول البدیع، حوالہ زادالابرار) ٭ درود بری تقدیر کو مٹاتا ہے درود شریف گناہوں اور بری تقدیر کو مٹاتا اور شقی سے سعید بناتا ہے اور حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاص توجہ اور نظر ہوتی ہے جس سے غمی خوشی ،تنگی آسانی ، نعمت، بلا عطا، زحمت رحمت اور راحت بنتی ہے اور ایلام کا مداوا ہو کر انعام بن جاتا ہے۔ ٭ درود سے موت کی تکلیف دور ہو جاتی ہے ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: درود شریف کی برکت سے ”سکرات الموت“نزع کی کڑواہٹ اور موت کی کراہت دور ہو کر موت آسان ہو جاتی ہے، کہ درود شریف موت کی تلخیوں کیلئے تریاق ہے۔ ٭ درود عبادت ہے مشہور و متعبر تابعی حضرت وہب بن منبہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: درود شریف پڑھنا اللہ تعالیٰ کی عبادت ہے اور اس کے امرمحبت کی تعمیل ہے۔ صَلّی اللّٰہُ عَلٰی حَبِیبِہ مُحَمَّدٍ وَّآلِہ وَسَلَّمَ “
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 301 reviews.