Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج .... طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - مئی 2007ء

ٹانسلز کا علاج (حافظ محمد صادق،سیالکوٹ) ایک بچہ جس کی عمر تقریبا 8سال ہے اس کے گلے کے غدود بڑھ گئے ہیں۔جسے عام طور پر ٹانسلز کا مرض کہتے ہیں۔بچے کو اکثر نزلہ بھی رہتا ہے ۔صحت بھی متا ثر ہو رہی ہے۔بڑے علاج کروائے ہیں۔مگر افاقہ نہیں ہوا۔ڈاکٹر آپریشن کا مشورہ دیتے ہیں ان کا خیال ہے کہ اس کے سوا اس کا کوئی چارہ نہیں۔ہم نے یہ بھی سنا ہے کہ آپریشن سے بھی ٹھیک ہونا مشکل ہے۔ جواب: تخم سرس 100گرام پیس کر 50گرام شہد ملا کر آدھا چمچ صبح و شام استعمال کریں۔بڑی عمر کے حضرات ایک چمچہ صبح و شام استعمال کریں۔ یہ نسخہ 2ماہ استعمال کریں۔کھٹی ٹھنڈی کولڈڈرنک وغیرہ سے مکمل پرہیز کریں۔ یہ نسخہ ٹانسلز کیلئے بار ہا کا مجرب ہے۔ایک صاحب بہت ساری مقدار میں بنا کر انگلینڈ لے گئے ہیں۔پاکستان میں کئی مریضوں نے استعمال کیا ہے۔نہایت مفید ثابت ہواہے۔اور ہمیشہ کے لئے مرض کو ختم کر دیتا ہے۔اس کے علاوہ یہ نسخہ ان مریضوں کیلئے بھی بے شمار دفعہ آزمایا ہے جن کے پورے بدن پر گلٹیاں اور غدود تھے۔اور ڈاکٹروں نے آپریشن کا مشورہ دیا تھا۔بہرحال میں تخم سرس پر ایک تفصیلی تحقیقی مضمون انشاءاللہ جلد لکھوں گا۔ چائے کی پتی سے آنکھوں کی شفا (ڈاکٹر محمد محبوب،کراچی) اپریل کی اشاعت میں آپ کے مضامین شوگر کا حیرت انگیز اور کامیاب نسخہ اور چائے کی پتی سے آنکھوں کی شفا بہت معلوماتی مضامین ہیں۔میں تقریبا 10سال سے شوگر کا مریض ہوں۔صحت انتہائی خراب ہو چکی ہے۔ہومیوپیتھک دوائوںکے استعمال کے باوجود میری رینڈم شوگر 300سے 350رہتی ہے۔آنکھوں کی بینائی بھی اب بہت زیادہ متاثر ہو رہی ہے۔خصوصی توجہ فرما کر میرے معمولات زندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی چھوٹا سا نسخہ تجویز فرمائیں۔ جواب: جناب نسخہ شوگر میں تفصیل سے شائع ہوا ہے۔آپ بنا کر استعمال کریں۔یا منگوا لیں اس کے علاوہ چائے کی پتی 1/2چمچہ مہندی کے خشک پتے ایک چمچ دونوں ایک لیٹر پانی میں جوش دیں صرف 5منٹ ۔پھر اتار کر ٹھنڈا کر کے استعما ل کریں۔ الٹرا سائونڈ کرایا دل کے ٹیسٹ کرائے (طاہرہ،بہاول نگر) میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے پیٹ کے بائیں طرف ناف کے ساتھ ہر ماہ دو ماہ کے بعد شدید درد ہوتا ہے جو درد کی اور انٹی بائیوٹک گولیاں کھانے سے آرام آ جاتا ہے خون، پیشاب، سٹول ٹیسٹ مکمل کروائے ۔الٹرا سائونڈ کرایا دل کے ٹیسٹ کرائے سب اللہ کے فضل سے ٹھیک نکلے لیڈی ڈاکٹر سے مکمل چیک آپ کروایا تھا۔2.3.2003کو ایک لیڈی ڈاکٹر کو چیک کرانے گئی تو اس نے کہا کہ ایچ سی وی کروائیں تو رزلٹ پوزیٹو نکلا جس سے پریشانی ہوئی ۔میری عمر 38سال ہے پانچ بچے ہیں۔سب سے چھوٹا بچہ تین سال کا ہے۔میرا وزن 127پونڈ ہے قد 5.7ہے کبھی وزن ایک دو پونڈ بڑھ جاتا ہے کبھی کم ہو جاتا ہے ۔سر میں کبھی کبھی درد ہوتا ہیاس کے علاوہ کبھی کوئی تکلیف نہیں ہوئی خدا کے فضل سے بالکل ٹھیک ہوں اور ہر چیز کھا لیتی ہوں۔ایچ سی وی رزلٹ کے بعد پریشانی ہوئی ہے میری رہنمائی فرمائیں کہ کیا یہ پکی بات ہے کہ مجھ سے یہ بیماری میرے خاوند اور بچوں کو بھی ہو سکتی ہے۔کیا یہ پکی بات ہے۔کہ مجھے ہیپاٹائٹس سی ہے یا اور ٹیسٹ کرائوں۔شکریہ۔ جواب: آپ بادی چیزیں بڑا گوشت آلو چاول وغیرہ بالکل استعمال نہ کریں۔جوارش کمونی جوارش جالینوس اور خمیرہ ابریشم مستقل جاری رکھیں۔انشاءاللہ تعالیٰ پھر تکلیف نہ ہوگی۔یہ کوئی خطر ناک درد نہیں ہے لیکن احتیاط اور علاج لازم ہے۔ روتے روتے وظیفہ مکمل کرتی ہوں (ایک بہن، اسلام آباد) میں آپ کے پاس اسلام آباد آئی تھی ۔میرا گھریلو مسئلہ ہے۔خاوند کے ساتھ ناچاقی ہے۔شادی کو گیارہ سال گزر چکے ہیں۔خاوند میں نقص کی وجہ سے تا حال اولاد جیسی نعمت سے محروم ہوں۔آپ نے مجھے آیت کریمہ 1100مرتبہ صبح و شام 90دن کا وظیفہ دیا۔اب صورتحال یہ ہے کہ جب بھی میں یہ تسبیح پڑھتی ہوں تو مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ کوئی چیز مجھے روکتی ہے میرا دل بند ہونے لگتا ہے اور توجہ اور یکسوئی سے نہیں پڑھ سکتی ۔میں روتے روتے وظیفہ مکمل کرتی ہوں۔اپنے حال پر رونا آتا ہے کہ زندگی میں سکون نہیں اور اگر سکون کے لئے کوشش کرتی ہوں تو کامیابی نہیں ہوتی۔آپ بتائیے کہ مجھے کیا کرنا چاہیے بہت بے سکونی ہے۔ابھی تک خاوند کی طرف سے کوئی پیش قدمی نہیں ہوئی۔جب بھی ناراض ہو کے میکے آتی ہوں تو سسرال والے یوں ہو جاتے ہیں گویا کوئی رشتہ نہیں ۔خاوند نے فی الحال دو ماہ گزرنے کے باوجود کوئی رابطہ نہیں کیا۔میرے مسئلے کا حل کیا ہے؟میرا خاوند لاہور میں سروس کرتا ہے۔اور مجھے ساتھ رکھنے پر تیار نہیں۔حالانکہ نوکری ٹھیک ٹھاک ہے میری خواہش ہے کہ میرا خاوند مجھے اپنے ساتھ رکھے۔آپ میرے لئے خصوصی دعا کریں۔ جواب: آخر خاوند ساتھ رکھنے کو کیوں تیار نہیں۔کیا اس میں بہن آپ کے مزاج میں سختی کا عمل تو نہیں اگر ہے تو نرمی اختیار کریں۔مزید آپ آیت کریمہ1100بارصبح و شام پڑھیں اور خاوند کا تصور کریں اور اس کے دل پر ہر 100بار کے بعد پھونک ماریںیہ عمل 40دن حد 90دن تک کریں۔ ناک میں غدود (سحر افشاں،خانپور) میری عمر 16سال ہے میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا قد بہت ہی چھوٹا ہے جس کی وجہ سے میں احساس کمتری کا شکار ہو گئی ہوں۔میرا قد پانچ فٹ سے کچھ کم ہے ۔میں چاہتی ہوں کہ میراقد4انچ تک مزیدبڑھ جائے دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ پچھلے سال میری بائیں آنکھ میں ناک کی جانب سے سوجن کہ شاید ہر وقت زکام اور نزلہ رہتا ہے اسی کی وجہ سے ہے۔مگر وہ سوجن نہ گئی کئی ڈاکٹروں کو دکھایا اب ایک ڈاکٹر کو دکھایا تو اس نے بتایا کہ ناک میں غدود ہے۔اور اس کا آپریشن کرنا پڑھے گا۔میں اب بہت پریشان ہوں۔میرے اس مسئلے کا حل بھی بتائیں۔شکر گزار ہوں گی اس کا جواب جلد ارسال کریں۔ جواب: آپ مندرجہ زیل نسخہ مستقل کچھ عرصہ استعمال کریں اطریفل اسطخدوس ۔خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا ،اطریفل غددی کسی اچھے دواخانے کی لے کر اوپر لکھی ہوئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔کھٹی ٹھنڈی بادی چیزوں سے مکمل پرہیز کریں۔چند ماہ ضروری ہے۔ہلکی ورزش سے بھی فائدہ ہو گا۔ خوامخواہ کی ناچاقی اور جھگڑوں کی وجہ (مسز اکبر سلطان) میرا مسئلہ یہ ہے میرے سات بھائی ہیں ابو آج سے 18سال پہلے فوت ہو چکے ہیں۔امی ضعیف ہیں۔ اور اس بڑھاپے میں وہ میرے بھائیوں کی خواہ مخواہ کی ناچاقی اور جھگڑوں کی وجہ سے بے حد پریشان ہیں۔بھائی کبھی ایک اور کبھی دوسرا عورتوں کی لگائی بجھائی سے شور شرابہ کرتے ہیں۔ اور ایک دوسرے کے گلے پڑ جاتے ہیں۔جس کی وجہ سے میرے دو چھوٹے بھائی ، میںاور امی بے حد پریشان ہیں پتہ نہیں کیا وجہ ہے میرے بھائی پہلے ایسے نہ تھے مجھے لگتاہے کہ ہمارے پورے گھر میں یعنی سارے بہن بھائیوں پر کچھ ایسا اثر ہے کہ سب پریشان اور بے سکون ہیں۔بھائیوں کی بیویاں جو غلط صحیح کہہ دیں وہ حرف آخر بن جاتا ہے۔جیسے انسان اندھا ہو جاتا ہے اپنی اوراپنے خاندان کی عزت ماں کا احترام کسی بات کا کوئی خیال نہیں ۔از راہ کرم کوئی ایسا درود بتائیں جو کہ میری امی اور دو بھائی(جو ہمارے کہنے کا اثر رکھتے )پڑھتے ہیںاور اللہ بھائیوں میں اتفاق لائے اور ان کا آپس میں گھر جائیدار وغیرہ کا خوش اسلوبی سے فیصلہ ہو جائے۔ جواب:بہن برداشت کرنا اور مسائل کو نظر انداز کرناسے ہے۔بعض اوقات یہی مسائل کا بہترین حل ہے اس کے ساتھ ساتھ آپ سورة فاتحہ70بار مع تسبیح نماز فجر کے بعد نہایت دھیان اور اپنے مسائل کا تصور کر کے اس طرح شام کو پڑھیںکہ عشاءکے بعد پڑھنے کے لئے تمام لوگوں کے دلوں پر پھونک ماریں۔تصور ہی میں کم از کم 90دن کریں۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 300 reviews.