Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

زیارت رسولﷺ کیلئے مستند درود شریف

ماہنامہ عبقری - جولائی 2012

 سارا دن درود شریف پڑھنے کا ثواب
(والدہ محمد فیصل)
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ فِیْ اَوَّلِ کَلَامِنَا
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ فِیْ اَوْسَطِ کَلَامِنَا
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ فِیْ اٰخِرِ کَلَامِنَا
جو شخص اس درود شریف کو تین مرتبہ صبح پڑھے گا تو اس کو سارا دن درود شریف پڑھنے کا ثواب ملتا ہے اور جو تین مرتبہ شام کو اس درود شریف کو پڑھے گا اس کو ساری رات درود شریف پڑھنے کا ثواب ملے گا۔    (مشائخ سے منقول)
زیارت کیلئے مستند درود شریف
(محمد بابر علی سکھیرا‘ملتان)
حضور اقدس ﷺ کی خواب میں زیارت کی تمنا کونسا مسلمان ایسا ہوگا جو نہ کرتا ہو لیکن عشق و محبت کی بقدر اس کی تمنائیں بڑھتی رہتی ہیں اور اکابرو مشائخ نے بہت سے اعمال اور بہت سے درودوں کے متعلق اپنے تجربات تحریر کیے ہیں کہ ان پر عمل سے سید الکونین ﷺ کی خواب میں زیارت نصیب ہوئی۔ علامہ سخاوی رحمۃ اللہ علیہ نے قول بدیع میں خود آپ ﷺ کا بھی ایک ارشاد نقل کیا ہے مَنْ صلّٰی عَلٰی رُوْحِ مُحَمَّدٍ فِی الْاَرْوَاحِ وَعَلٰی جَسَدِہٖ فِی الْاَجْسَادِ وَ عَلٰی قَبْرِہٖ فِی الْقُبُوْرِ‘‘ جو شخص روح محمد ﷺ پر ارواح میں اور آپ ﷺ کے جسد اطہر پر بدنوں میں اور آپ ﷺ کی قبر مبارک پر قبور میں درود بھیجے گا وہ مجھے خواب میں دیکھے گا (جو مجھے خواب میں دیکھے گا وہ قیامت میں دیکھے گا)اور جو مجھے قیامت میں دیکھے گا میں اس کی سفارش کرونگا اور جس کی میں سفارش کرونگا وہ میرے حوض سے پائی پیے گا اور اللہ جل شانہٗ اس کے بدن کو جہنم پر حرام فرمادیں گے۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ کَمَا اَمَرْتَنَا اَنْ نُصَلِّیَ عَلَیْہٖ اَللّٰھُمَّ صلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ کَمَا ھُوَ اَھْلُہٗ۔
 اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ کَمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰے لَہ۔
جو شخص اس درود شریف کو طاق عدد کے موافق پڑھے گا وہ حضور اقدس ﷺ کی خواب میں زیارت کرے گا اور اس پر اس کا اضافہ بھی کرنا چاہیے اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی رُوْحِ مُحَمَّدٍ فِی الْاَرْوَاحِ وَعَلٰی جَسَدِہٖ فِی الْاَجْسَادِ وَ عَلٰی قَبْرِہٖ فِی الْقُبُوْرِسب سے زیادہ لذیذ تر اور شیریں تر خاصیت درود شریف کی یہ ہے کہ اس کی بدولت عشاق کو خواب میں حضور سرور کونین ﷺکی زیارت میسر ہوتی ہے بعض درودوں کو بالخصوص بزرگوں نے آزمایا ہے۔شیخ عبدالحق محدث دہلوی ؒ نے اپنی کتاب ترغیب اہل السعادات میں لکھا ہے کہ شب جمعہ میں دو رکعت نماز نفل پڑھے اور ہر رکعت میں گیارہ بار آیۃ الکرسی اور گیارہ بار سورۂ اخلاص اور سلام پھیرنے کے بعد یہ درود شریف ایک سو مرتبہ پڑھے انشاء اللہ تین جمعہ نہ گزرنے پائیں گے کہ زیارت نصیب ہوگی۔ وہ درود شریف یہ ہے۔اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَاٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ وَسَلَّمْ۔
 قیامت تک ایک فرشتہ دعا کرے
(ع، م۔ چوہدری)
ایک روایت میں ہے کہ ایک دن نبی کریمﷺ کا چہرہ انور خوشی سے بہت ہی چمک رہا تھا اور خوشی کے انوار چہرہ انور پر بہت ہی محسوس ہورہے تھے۔ صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین نے عرض کیا یارسول اللہ ﷺ جتنی خوشی آج چہرہ انور پر محسوس ہورہی ہے اتنی تو پہلے محسوس نہیں ہوتی تھی۔ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا مجھے کیوں نہ خوشی ہو‘ ابھی جبرائیل علیہ السلام میرے پاس سے گئے ہیں اور وہ یوں کہتے تھے کہ آپ ﷺ کی امت میں سے جو شخص ایک دفعہ بھی درودشریف پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے دس نیکیاں اس کے نامہ اعمال میں لکھیں گے اور دس گناہ معاف فرمائیں گے اور دس درجے بلند کریں گے اور ایک فرشتہ اس سے وہی کہے گا جو اس نے کہا۔ حضور ﷺ فرماتے ہیں میں نے جبرائیل علیہ السلام سے پوچھا یہ فرشتہ کیسا ہے؟ تو جبرائیل علیہ السلام نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ایک فرشتے کو قیامت تک کیلئے مقرر کردیا ہے کہ جو آپ ﷺ پر درود بھیجے وہ اس کیلئے (وانت صلی اللہ علیک تجھ پر بھی اللہ کی رحمتیں ہوں) دعا کرے۔ (فضائل درود شریف از: مولانا محمد زکریا صفحہ 23)
درود شریف پڑھنےو الے کی مغفرت
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص بھی مجھ پر درود بھیجتا ہے ایک فرشتہ اس کو لے کر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہوتا ہے پھر اللہ تعالیٰ اس فرشتے کو فرماتے ہیں کہ اس درود کو میرے بندے (حضور نبی اکرم ﷺ) کی قبر انور میں لے جاؤ تاکہ یہ درود اس کو کہنے والے کیلئے مغفرت طلب کرے اور اس سے اس کی آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچے۔ (البدر التمام)
زنگ سے طہارت
علامہ سخاوی ’’القول البدیع‘‘ صفحہ 135 پر لکھتے ہیں کہ حضور پاک ﷺ نے فرمایا کہ ہر چیز کیلئے طہارت اور غسل ہوتا ہے اور ایمان والوں کے دلوں کی زنگ سے طہارت مجھ پر درود پاک پڑھنا ہے۔ (فضائل درود سلام)
فرشتہ مغفرت طلب کرتا ہے
اللہ تعالیٰ کے فرشتے اور تمام زمین و آسمان والے حتیٰ کہ چیونٹیاں اپنے بلوں میں‘ مچھلیاں دریاؤں میں اور پرندے اپنے گھونسلوں میں اس کیلئے استغفار کرتے ہیں جو بکثرت درودشریف پڑھتا ہے اور وہ اس وقت تک بخشش طلب کرتے رہتے ہیں جب تک فضل رحمانی اور تائیدایزدی شامل حال ہوکر وہ داخل جنت نہ ہوجائے اور ایک فرشتہ اس کی قبر پر تاقیام قیامت کھڑا رہتا ہے اور مغفرت طلب کرتا رہتا ہے۔ (تحفۃ الصلوٰۃ)
50 مرتبہ درود شریف
’’القول البدیع‘‘ میں ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص مجھ پر دن بھر میں پچاس مرتبہ درود پاک پڑھے گا۔ بروز قیامت میں اس سے مصافحہ کروں گا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 989 reviews.