Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اعلانات مئی 2012

ماہنامہ عبقری - مئی 2012

رمضان کے مقدس لمحات حضرت حکیم صاحب کیساتھ
صحابہ کرام ؓو اہل بیتؓ‘ اولیاء کرام اور بزرگان دین رمضان المبارک کی آمد سے پہلے ہی خود کو اور اپنے اوقات کو رمضان کے قیمتی لمحات کیلئے فارغ کرلیتے تھے۔ ان قیمتی گھڑیوں‘ بابرکت لمحات‘ اصلاح نفس‘ تزکیہ باطن‘ اور اپنی زندگی سنوارنے والوں کیلئے حضرت حکیم صاحب کی صحبت اور زیرنگرانی تسبیح خانہ میں وقت گزارنے کا نادر موقع۔ پورا مہینہ‘ چند دن یا آخری عشرہ بھی قیام کی اجازت ہے۔ خواہش مند حضرات دفتر ماہنامہ عبقری میں رابطہ فرمائیں۔ نوٹ: حسب موسم بستر ہمراہ لائیں‘ سحری اور افطاری کا مکمل انتظام ہوگا۔
دفتر عبقری کی بددیانتی اور بے ایمانی
اس سے پہلے بھی کئی بار یاددہانی کرائی گئی ہے کہ ہم دیانتداری سے رسالہ محکمہ ڈاک کے حوالے کردیتے ہیں رسالہ آپ تک بھی پہنچے یہ ذمہ داری آخر ہم کیسے لے سکتے ہیں؟ امید ہے کہ آپ عبقری پر اعتماد کریں گے۔ ہم ایمانداری سے رسالہ مطلوبہ پتے پر ارسال کردیتے ہیں۔ آخر آپ عبقری کو بددیانت‘ بے ایمان اور خائن کیوں کہتے ہیں؟(ادارہ عبقری)
عبقری ادویات سے نقصان
عبقری دواخانہ کی ادویات نہایت احتیاط سے تیار کی جاتی ہیں۔ اگر کسی کو اس سے نقصان یا علامات میں کمی بیشی ہو یا فائدہ نہ ہو تو یہ اس دوا کا نقص نہیں ہے بلکہ طریقہ استعمال اور مواقع استعمال کا فرق ہے کیونکہ ہزاروں میں سے کسی ایک کو نقصان ہونا یا فائدہ نہ ہونا دوا کا نقص نہیں بلکہ طبیعتوں کا فرق ہوتا ہے۔ لہٰذا اس شکل میں کسی قسم کا کوئی کلیم قابل قبول نہیں ہوگا۔ حسب طبیعت مقدار کم یا زیادہ کرلیں۔    (ادارہ)
٭…عبقری کی سابقہ فائلیں…٭
گھریلو ناچاقیوں‘ رزق کی تنگی‘پریشانیوں سے نجات کیلئے اور صدیوں سے چھپے صدری رازوں اور طبی معلومات سے مکمل طور پر استفادہ کیلئے عبقری کے گزشتہ سالوں کے تمام رسالہ جات مجلد دیدہ زیب فائل کی صورت میں دستیاب ہیں۔ یہ رسالہ جات آپ کی نسلوںکیلئے روحانی‘ جسمانی‘ نفسیاتی معالج ثابت ہونگے ۔
(قیمت فی جلد 500/- روپے علا وہ ڈاک خرچ )
کیا علم چھپانا ثواب عظیم ہے؟
کیا علم چھپانا ثوابِ عظیم ہے؟ ایسا نہیں تو پھر علم کو چھپا کر قبر میں آخر لوگ کیوں لے جاتے ہیں؟ ہاں! تمام انگلیاں برابر نہیں‘ مخلص بھی اس دنیا میں موجود ہیں۔ بندہ کے پاس لوگ وظائف‘ عملیات یا طب و حکمت کا علم سیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں‘بندہ کے پاس جو کچھ ہے اپنا نہیں اللہ تعالیٰ کی امانت ہے لہٰذا جو فرد سیکھنا چاہے عام اجازت ہے۔ چونکہ بندہ کی زندگی مصروف ہے اس لئے پہلے اوقات کا تعین کر کے ملاقات کریں‘ پھر چاہے گھر بیٹھے بھی سیکھ سکتے ہیں۔ خط و کتابت کے ذریعے سیکھنا ممکن نہیں۔ بندہ خلوص دل سے راہنمائی کرے گا۔ کوئی نذرانہ یا فیس نہیں۔    (  بندہ حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی)
حضرت حکیم صاحب سے موبائل پر رابطہ(بیرون ملک)
 حضرت حکیم صاحب ہر ہفتے کی شام 7 بجے سے 9 بجے تک صرف بیرون ملک کی کالیں سنیںگے۔ قارئین کا اندرون ملک رسالہ‘ خط اور ملاقات کے ذریعے حکیم صاحب سے رابطہ ہے‘ بیرون یہ ذرائع نہیں ہیں۔ براہ کرم اندرون ملک سے کال نہ کریں بیرون ملک مجبور لوگوں کا حق نہ ماریں۔ اندرون ملک موصول کالیں کاٹ دی جائینگی۔ مجبوری کی صورت میں پیشگی معذرت۔  موبائل:0343-8710009
احمدپورشرقیہ (ضلع بہاولپور)…درس
عیدالفطر کے دوسرے دن صبح 9 بجے
قرب الٰہی‘ عشق مصطفیﷺ‘ روحانی ترقی‘گھریلو الجھنیں‘ جادو‘جنات ‘ بندش اور الجھے حالات کے موضوع پرانشاء اللہ درس ہوگااور حکیم صاحب حیرت انگیز وظائف اور انوکھے روحانی بھیدوں کا انکشاف کریں گے۔ کاپی قلم ہمراہ لانا نہ بھولیں! درس کی سی ڈی اور کیسٹ بھی بعد میں دستیاب ہوگی۔ انفرادی ملاقات سے پیشگی معذرت!!!
نوٹ: عید کے تیسرے دن قلعہ ڈیرآور شاہی مسجد درس
اس ماہ کی موصول منتخب تحریریں
فوزیہ‘ اٹک۔ شیخ محمد مقصود احمد‘ سیالکوٹ۔امجد‘ رحیم یارخان۔ محمد معاویہ‘ حضرو۔نادیہ‘ لاہور۔ سمعیہ کلثوم‘ سرگودھا۔علینا بابر‘ لاہور۔ حافظ محمد طاہر‘ سرگودھا۔مسز نوید احمد‘ لکی مروت۔ محمدآصف محمود‘ کنڈیارو۔ مولانا سلیم اللہ سومرو‘ کنڈیارو۔
  1  الحمدللہ لاکھوں قارئین پڑھتے اور پھر لکھتے ہیں ہم آپ کی تحریریں باری آنے پر ضرور شائع کریں گے۔ اگر کسی وجہ سے ڈاک ہم تک نہ پہنچی تو مجبوری ہے۔ اگر کہیں سے تحریر لیں تو متعلقہ حوالہ ضرور لکھیں۔تحریر پر اپنا موبائل یا فون نمبر ضرور لکھیں۔  2  ایڈیٹر کی کتابیں‘ رسالہ آپ کی نظر سے گزرا۔ حتی الوسع کوشش کی جاتی ہے کہ غلطی نہ رہے۔ بشری تقاضے کے پیش نظر اگر غلطی رہ جائے تو مطلع فرمائیں۔ہم آپ کے بے حد شکرگزار ہوں گے۔ایڈیٹر کی کتابیںدراصل تالیفات ہیں جس کیلئے دوسری کتب اور رسائل اور جرائد سے استفادہ کیا گیا ہے یہ وضاحت کرنا لازم سمجھتے ہیںکہ جس کتاب سے حوالہ لیا گیا ہے مؤلف کا انکے تمام نظریات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔بطور حوالہ مختلف لوگوں کی تحریریں اور نظریات شائع کیے گئے ہیں۔ (ادارہ)
  3  حکیم صاحب کو موصول ہونیوالی ڈاک میں سے بعض کیساتھ جوابی لفافہ نہیں ہوتا لہٰذا ان کا جواب نہیں دیاجاتا۔ قارئین! جوابی لفافہ ساتھ ضرور ارسال کیا کریں اور مکمل پتہ ضرور لکھیں۔نوٹ: بعض قارئین اخبارات و رسائل سے تحریریں من وعن نقل کرکے اپنے نام سے ارسال کرتے ہیں۔ ایسا ہرگز نہ کریں۔ ورنہ آئندہ ان کی قلمی تحریر بھی شائع نہیں کی جائیگی۔  
شہد سے آنکھوں کے امراض کا کامیاب علاج
آنکھوںکے امراض کیلئے اگر شہد آنکھوں میں لگایا جائے تو بصارت تیز ہوتی ہے اگر شہد میں نمک شامل کرکے استعمال کیا جائے تو نزول الماء‘ پھولا‘ آنکھوں سے پانی بہنا اور آنکھوں کی کھجلی کیلئے بہت مفید ہے۔ عام لوگوں کا خیال ہے کہ شہد جسے کھا کر جھوٹانہ کیا ہو آنکھوں کیلئے نہایت مفید ہے۔
 باغات کا خالص شہد قارئین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک کلو اور 330 گرام کی لاجواب پیکنگ میں دستیاب ہے۔
330 گرام کی پیکنگ صرف 200/- روپے۔
ایک کلو: 600/- روپے۔
شہد کے مزیدحیرت انگیز فوائد کے لئے ادارہ ’’عبقری‘‘ کی ’’شہد کی کرامات‘‘ کتاب کا مطالعہ ضرور فرمائیں۔
حکیم صاحب کا نام برائے فروخت
پاکستان کے ایک شہر میں حکیم صاحب کا کلینک ہونا تھا بعد میں لیکچر ہوا نمائندے نے مریضوں سے ہر ٹوکن کی ناجائز رقم وصول کی جو حکیم صاحب کے نوٹس میں بعد میں آئی۔ ادارہ نے اس عمل کا سختی سے نوٹس لیا اور سخت تردید کی یقینا جو ہوا غلط ہوا آئندہ اگر ایسا ہو تو ہمیں اطلاع کریں۔
ایجنسی ہولڈر حضرات کی شکایات کا ازالہ
ایجنسی ہولڈر حضرات کو رسالہ‘ کتابیںیا ادویات ملنے میں پریشانی یا مشکلات ہوں یا اس کی بہتری کیلئے کوئی تجویز ہو تو اپنے فون نمبر کے ساتھ عبقری کے پتے پر تفصیلاً لکھیں۔ ازالہ کیا جائے گا۔    ( ادارہ)
جنات کا پیدائشی دوست کتابی شکل میں
علامہ لاہوتی پراسراری کی سچی اور حیرت انگیز آپ بیتی‘ اب تک جتنی بھی قسطیں شائع ہوچکی ہیں وہ سب یکجا کتاب کی شکل میں‘ حیرت انگیز وظائف‘ انوکھے مشاہدے‘ جنات کے ساتھ گزری ایک پراسرار زندگی کے شب و روز اور مشکلات اور گھریلو الجھنوں سے چھٹکارے کیلئے یہ کتاب پڑھنا نہ بھولیں!!!   اپنی کاپی ابھی سے بک کرائیں۔(عنقریب آرہی ہے!)
لاعلاج خونی و بادی بواسیر کا لاجواب علاج (کورس)
مسلسل بیٹھنے اور مسلسل بادی چیزوں کا بکثرت استعمال‘ مصالحہ دار تلی ہوئی زیادہ گرم چیزوں کا مسلسل کھانا یا موروثی اثرات بواسیر کا باعث بنتے ہیں۔ انسان علاج کروا کر عاجز آچکا ہوتا ہے۔ ایسے تمام عوامل میں ہمارے شعبہ تحقیق نے اس کیلئے شافی علاج دریافت کیا ہے کہ جس سے بواسیر جڑ سے اکھڑ جائے اور موہکے‘ تکلیف درد اور جلن کا بالکل ازالہ ہوجائے بلکہ بعض لوگ تو آپریشن کراچکے ہوتے ہیں مرض پھر بھی غالب آجاتا ہے۔ بعض کئی بارآپریشن کروانے کے بعد بھی سکون نہیں پاتے۔ ایسے تمام لوگ ہمارے تجربات سے فائدہ اٹھائیں اور بواسیر سے یقینی خاتمہ (انشاء اللہ) پائیں۔  (قیمت 500 روپے علاوہ ڈاک خرچ)
ہم آپ کے تاثرات کے منتظر ہیں
سارے عالم کو محبت و رواداری اور امن وسلامتی کی مہکتی خوشبوؤںسے معطر کرنے والے عبقری کو قارئین نے کیسا پایا؟ عبقری نے ان کو کیا دیا؟قارئین آپ زندگی کے جس شعبے سے بھی چاہے وہ سیاسی ‘سرکاری‘ پرائیویٹ یا کسی تجارتی شعبہ سے ہوں‘ عبقری کے سلسلے میں اپنے قیمتی تاثرات ہمیں ضرور لکھیں۔ ہم آپ کے تاثرات کے منتظر ہیں۔  (ادارہ)
آنکھ شفاء  …  موسمی و بائی اور تمام آنکھوں کے امراض کیلئے
آشوب چشم‘ موتیا بند‘ دھندلا پن‘ سوزش چشم‘ ضعف چشم‘ آنکھیں درد کرتی ہوں‘ صبح کے وقت آنکھیں کیچڑ سے جڑ جاتی ہوں یا بوجھل ہوتی ہوں‘ آنکھوں کے سامنے پتنگے سے اڑتے ہوں‘ آنکھوں میں دھندلا‘ غبار یا جالا ہو‘ آنکھوں میں خارش ہو‘ نظر دن بدن کمزور ہوتی جارہی ہو‘ آنکھوں کی جلن‘ ان تمام امراض کو دور کرتا ہے۔ نظر کو تقویت دیتا ہے‘ مسلسل استعمال کرنے والوں کو عینک سے چھٹکارا ملتا ہے۔ اس میں خاص بات یہ ہے کہ یہ آنکھوں کو چبھتا نہیں۔ ترکیب استعمال: دن میں دو سے پانچ بار ایک ایک قطرہ آنکھوں میں ڈالیں۔   قیمت :70/- روپے علاوہ ڈاک خرچ
ایسے خواتین و مرد حضرات نوجوان لڑکے اور لڑکیاں جو چہرے کو دلکش بنانے کیلئے لاکھوں کروڑوں روپے خرچ کرچکے ہوں‘چہرہ کی جلد خراب ہوگئی ہو‘چہرے پر داغ، دھبے، چھائیاں، جھریاں اور چہرہ بے رونق ہوگیا ہو۔ ایسے مایوس لڑکے اور لڑکیوں کیلئے ادارہ عبقری نے قدرت کی پیدا کردہ خالص ترین نبوی جڑی بوٹیوں کی آمیزش سے بنی ہوئی
 طب نبوی حسن وجمال کریم
تیار کی ہے جو سالہاسال کے تجربات کا نچوڑ ہے اس کا مستقل استعمال آپ کے چہرے کوقدرتی حسن اور دلکشی  کے ساتھ ساتھ آپ کے چہرے کے تمام امراض کو دور کرکے آپ کے چہرے کوترو تازہ دلکش اور روشن بناتی ہے۔ اور آپ کا چہرہ گلاب کی پنکھڑیوں کی طرح کھل اٹھتا ہے۔
(قیمت: 300 روپے علاوہ ڈاک خرچ)
مرہم سکون
 بیرونی استعمال کیلئے یہ مرہم انتہائی لاجواب ہے پرانے زخم کسی بھی قسم کے ہوں‘ داد، ایگزیما‘ چنبل‘ چہرے یا جسم کے کیل مہاسے خاص طور پر نشان چھوڑنے والے زخم۔ پرانی خارش اس مرہم سے اتنی جلدی ختم ہو جاتی ہے کہ گمان سے باہر ہے۔ جلد کو صاف کرتی ہے‘ داغ دھبے اور نشانات کو ختم کرتی ہے۔ شوگر کے زخم گنگرین‘ بھگندر یعنی فسچولا‘ بیڈ سول یعنی بستر پر مسلسل لیٹنے سے جو زخم ہو جاتے ہیں ان سب کیلئے ایسی مرہم جو ٹھنڈک ڈال دے جلے ہوئے اور رگڑ کھائی ہوئی جلد کو فوری آرام دیتی ہے۔ (قیمت  70/-روپے علاوہ ڈاک خرچ)
ادویات اور کتابیں منگوانے والے
 ایک خط لکھیں یا فون کریں‘ کتاب/ دوائیVP بذریعہ ڈاک آپ کے پاس ہوگی رقم دے کر کتاب/ دوائی ڈاکیہ  سے حاصل کریں۔
نوٹ: بعض احباب جلدی کرتے ہیں‘ مستعد سٹاف ناانصافی یا کسی کو نظرانداز نہیں کرتا‘ باری آنے پر پارسل جلد کیا جاتا ہے۔
آرڈر کیلئے صرف اسی نمبر کو ڈائل کریں۔
042-37597605
 ہوشیار رہیں…!
بارہا یہ شکایات موصول ہورہی ہیں کہ آن لائن لوگ حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) سے اورماہنامہ عبقری سے اپنا تعلق ظاہر کرتے ہیں اور دکھی انسانیت کو اپنے جعلی عاملین اور غیرشرعی معاملات میں پھنساتے ہیں۔عبقری کی طرف سے اعلان ہے کہ ان دھوکہ بازوں سے بچنے کی کوشش کریں اور صرف مندرجہ ذیل رابطے ہی استعمال کریں۔
facebook.com/ubqari۔www.ubqari.org
پتہ: دفتر’’عبقری‘‘ مرکز روحانیت و امن 78/3 قرطبہ چوک نزدگوگا نیلام گھر سابقہ یونائیٹڈ بیکری عبقری اسٹریٹ مزنگ چونگی لاہور۔فون:(042)-37552384, 37597605,۔نوٹ: عبقری کی طرف سے روحانی و جسمانی معالجے کیلئے کسی شہر میں کوئی اور نمائندہ مقرر نہیں ہے۔
مسافران آخرت
قاری حبیب الرحمن جو کہ حضرت حکیم صاحب کے دیرینہ محسن اور مخلص ساتھی جنہوں نے ساری عمر قرآن کی خدمت میں گزاری ۔ طویل علالت کے بعد وفات پاگئے ہیں۔
عبقری ویب ٹیم کے ممبر کاشف افضال صاحب کے والد افضال حسین چغتائی قضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں۔
عبقری ویب ٹیم کے ممبر حسن ہاشمی کے جواں سال برادر نسبتی محمد منیب طاہر قضائے الٰہی وفات پاگئے ہیں۔
 رشید احمدخان پی ٹی سی ایل ریٹائرڈ قضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں‘ عبدالعزیز خان کے والد تھے۔
عبدالعزیز خان صاحب کے والد صاحب رشید احمد خان وفات پاگئے ہیں۔
قارئین سے ایصال ثواب کی اپیل کی جاتی ہے۔
بے اولاد جوڑوں کیلئے حیرت انگیز خوشخبری
مایوس‘ لاعلاج‘بے اولاد ازدواجی جوڑے کہ جن کے مردوں میں نقص ہو‘ا ن کیلئے حکیم صاحب کی طرف سے دم کیا ہوا شہد کلام الٰہی کے فیضان سے معطر قیمتی تحفہ۔ تفصیلات کیلئے عبقری کے دفتر خط بمع جوابی لفافہ بھیج کر ایک بروشر منگوائیں جس میں آپ کو عام ملنے والی سستی سبزی کا حیرت انگیز استعمال کہ جس سے اب تک بے شمار جوڑے اولاد نرینہ کی دولت سے فیض یاب ہوچکے ہیں اور اس بروشرمیں موجود سالہا سال سے آزمودہ روحانی عمل کاتحفہ کہ اس روحانی عمل کی تاثیر آج تک کبھی خطا نہیں گئی۔ ساری دنیا پھر کر تھک ہار کر آنے والوں نے بھی جب یقین اور اعتماد سے اس کو اپنایا‘ اللہ تعالیٰ نے ان کے آنگن کو اولاد نرینہ کی دولت سے ہرا بھرا کردیا۔شہد ہمراہ لائیں ورنہ عبقری کے دفتر سے خرید لیں۔ باقی تفصیلات اور روزانہ استعمال کیلئے ایک مختصر دوائی شہد کے ہمراہ ملے گی۔نوٹ:دم کیلئے وقت لینے کی ضرورت نہیں بس آپ شہد دے جائیں اور چند دنوں بعد دم کیا ہوا شہد لے جائیں۔ مرض کی نوعیت کے مطابق کم از کم3، 5یا 6 ماہ استعمال کریں۔(حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی عفااللہ عنہٗ)
ہائی بلڈ پریشرکیلئے گراں قدر تحفہ
اس جدید دور میں جہاں انسان کو مشینی آسائشوں اور الیکٹرانک میڈیا سے بہت سی راحتیں میسر ہوئیں ہیں وہاں انہی کی وجہ سے بہت سی ایسی بیماریاں بھی جنم لے رہی ہیںجو دور قدیم میں نہ تھیں۔ ان میں سے ایک ہائی بلڈپریشر بھی ہے یہ ایسا خطرناک مرض ہے جو ایک چلتے پھرتے انسان کو بے بس حواس باختہ اور زندگی سے عاجز بنادیتا ہے ایسے مجبور اور بے بس حضرات کیلئے عبقری کی تیار کردہ ’’فشاری‘‘ ایک لاجواب حیرت انگیز ذود اثر دوا ہے ۔اس کے چند ماہ کا مستقل استعمال ہائی بلڈپریشر کو ہمیشہ کیلئے جڑ سے ختم کردیتا ہے۔
 قیمت:200/-روپے علاوہ ڈاک خرچ
ہائی بلڈپریشر کیا ہے؟ اس کیلئے ماہنامہ عبقری کی گراں قدر کتاب ’’ہائی بلڈپریشر کا سائنسی روحانی علاج‘‘ پڑھنا نہ بھولیں!























Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 928 reviews.