محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ نے ملاقات میں مجھے فرمایا تھا کہ 14 جمعراتیں درس میں شرکت کریں اور انشاء اللہ دعائیں قبول ہوں گی۔شروع شروع میں دل نہیں کیا لیکن جب مسائل نے شدت اختیار کی تو آپ کی بات باربار میرے کانوں میں سنائی دینے لگی چنانچہ میں نے پکی نیت کرکے درس میں شرکت کی۔ الحمدللہ! میری سوچ کا زاویہ ہی بدل گیا اگرچہ میں قرآن کا حافظ ہوں لیکن کبھی نمازیں پڑھ لیا کرتا تھا کبھی چھوڑ دیا کرتا تھا لیکن آپ کا درس سن کر اللہ عزوجل اور اس کے حبیب ﷺ سے محبت ہوگئی ہے۔میں پہلے سگریٹ پیتا تھا لیکن اب سرکار ﷺ کی ناراضگی ذہن میں آجاتی ہے اس لیے میں نے سگریٹ پینا بھی چھوڑ دئیے ہیں۔ ڈاڑھی کی نیت کرکے ڈاڑھی بھی رکھ لی ہے۔ (عبدالباسط مشتاق)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں