میرے ایک دوست جو کہ دوبارہ حج بیت اللہ شریف کیلئے جا رہے تھے۔ جن کو جھوٹ اور خود جھوٹے آدمی سے بھی نفرت ہے۔ اچھے خاصے حکیم بھی اور دوا بھی مفت دیتے ہیں۔ انہوں نے مجھے یہ نسخہ عنایت کیا کہنے لگے کہ قمر مثانی کے رئیس پٹھان جو کہ مریض تھے۔ ان کے دل کا وال بند تھا جس کی وجہ سے درد، دل کا ڈوبنا، گھبراہٹ اکثر یہ شکایت رہتی تھی۔ غیر ملکی ڈاکٹروں کے زیر علاج تھے یعنی ادویات منگوا لیتے تھے۔ ایک دفعہ ان کو تکلیف شروع ہوگئی کوٹھی کے باہر لان میں لیٹے ہوئے نوکر ان کو دبا رہے تھے۔ اتنے میں ایک میلا کچیلا آدمی معمولی لباس میں ان کے پاس آیا اور کہا میں مسافر ہوں بھوک لگی ہے روٹی کھلائیں۔ رئیس نے فوری کھانا کھلانے کاحکم دیا جب وہ کھانا کھا چکا تو پوچھا کہ آپ کو کیا ہے ساری حقیقت بتائی ۔ تو رئیس پٹھان نے تمام کہانی سنائی عرصہ تین ماہ سے مجھے دل کی تکلیف ہے‘ بیرون ملک سے علاج کرا رہا ہوں تو مسافر نے اجوائن اور چینی منگوا کر ایک خوراک تیار کی اور کہا کہ مریض کے کپڑے اتار کر سرسوں کے تیل کی مالش سارے بدن پر خوب کریں جب مالش ہو چکی تو ان کو ایک خوراک نوش کرا دیں۔ تو اس رئیس آدمی جو کہ مریض تھا اس نے نوکر کو حکم دیا کہ اس حکیم کو کمرے میں بند کر دیں اور کہا کہ مجھے اگر کچھ ہو گیا تو اس کو گولی مار دینا۔ مریض کو دوائی پینے سے درد کا آرام آگیا گھبراہٹ رفتہ رفتہ ختم ہونے لگی اور ایک گھنٹہ کے بعد نوکروں کو حکم دیا کہ حکیم صاحب کو کمرہ سے نکال کر میرے پاس لائو۔حکیم سے وہ ریئس کہنے لگے میں معافی چاہتا ہوں جب حکیم صاحب راضی ہوگئے تو ان سے پوچھا کتنے دن یہ دوائی اور لینی ہے حکیم نے کہا کہ 8 خوراک ایسی اور 16 دن لینی ہے انہوں نے حکیم صاحب کو آٹھ دن اپنے پاس رہنے پر رضا مند کر لیا اور وہ بالکل ٹھیک ہوگئے۔ میرے دوست کہنے لگے یہ میرا مجرب نسخہ بلا جھجک استعمال کرائیں۔ وہ نسخہ درج ذیل ہے۔ ھوالشافی: اجوائن دیسی 6 ماشہ، چینی 2 ماشہ، پانی 1 کلو۔(صفحہ 270)
بحوالہ ’’مجھے شفاء کیسے ملی‘‘ لاعلاج روحانی اور جسمانی بیماریوںمیں مبتلا اس کتاب کا مطالعہ کریں۔(جو عمل یا ٹوٹکہ آزمائیں ضرور لکھیں‘لاکھوں کا نفع آپ کا صدقہ جاریہ )
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں