Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج ۔۔۔۔۔۔۔۔ طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - مئی 2012

مجھے بہت پرانی تبخیر معدہ کی شکایت ہے‘ جن دنوں یہ تکلیف شروع ہوئی تھی تو ایک ماہ تک مجھے معدے میں مسلسل درد رہا تھا پھر جب تکلیف شروع ہوئی تھی تو موشن اور الٹی بھی شروع ہوگئی‘ ساتھ ہی دل و دماغ پر گیس چڑھتی تھی او دورے والا حال ہوجاتا۔ اندر جسم میں گھبراہٹ اور زبان کھینچ جاتی اور دل پر دباؤ پیدا ہوجاتا تھا۔ کچھ حکیم صاحبان سے علاج کروایا فائدہ نہیں ہوا۔ آپ کے کالم پڑھ کر جوہرشفاء مدینہ استعمال کی اس کے بعد کافی عرصہ تک دل پر گیس کا اثر کم ہوگیا اب دو ماہ پہلے عمرہ کرنے گئی تو وہاں کھانے کے بعد ڈکار لگ گئے اور دماغ پر گیس کا ایسا اثر ہوا کہ غنودگی یا نیند سی آنے لگی۔ دل میں گھبراہٹ اور جسم میں بے چینی ہوگئی۔ پھر مجھے قے آگئی اور معدہ خالی ہوتے ہیں طبیعت بحال ہوگئی۔ اب پاکستان آکر کیفیت یہ ہے کہ تھوڑا سا کھالوں تو پیٹ بھرجاتا ہے ذرا سا زیادہ کھانے کی کوشش کروں تو پیٹ پھول جاتا ہے۔ ہر وقت پیٹ میں گیس ہے‘ کبھی کبھی بدہضمی یا کھٹے ڈکار آتے ہیں۔ کم کھانے سے کمزوری محسوس ہوتی ہے۔ پہلے بہت جلدی موشن یا قے ہوجاتی تھی اب کبھی کبھار ہوتا ہے۔ گرم چیزیں موافق نہیں آتیں‘ پیاس بڑھ جاتی ہے۔ دوسرا صبح سویرے ریشہ آتا ہے۔ سارا دن گلے میں پھنسا رہتا ہے۔ ایسی دوا بتائیں جو بھوک لگائے اور معدہ کام کرے‘ کم مرچ والی سادہ غذا کھانے کی کوشش کرتی ہوں۔ (مسز کاشف‘ بہاولپور)
مشورہ: یہ بدہضمی ہے‘ اس کا اصولی علاج ضروری ہے ورنہ یہ بیماری لگی رہے گی۔ بہتر ہوگا کہ کسی اچھے مقامی طبیب کی زیرنگرانی یہ علاج ہو۔ اس وقت  ادارہ عبقری کا تیار شدہ ’’اصلاح معدہ کورس‘‘تین سے پانچ ماہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔۔ بکرے کا شوربا‘ پھلکا چپاتی غذا رکھیں۔ خاص طور پر روغنی بھنی‘ تلی چیزوں سے‘ دودھ کی بنی چیزوں سے چاول سے‘ بے آرامی سے پرہیز ضروری ہے۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔
میری عمر پندرہ سال ہے اور میرا مسئلہ یہ ہے کہ گرمیوں میں میرا رنگ بہت کالا ہوجاتا ہے‘ حالانکہ میں پانی بہت پیتی ہوں لیکن پھر بھی میرا رنگ کالا سیاہ ہوجاتا ہے جبکہ سردیوں میں میرا رنگ کافی سفید ہوتا اور بہت خوبصورت ہوتی ہوں۔ گرمیوں میں رنگ کالا ہونے کی وجہ سے کہیں آنے جانے سے کتراتی ہوں۔ خدا کیلئے مجھے کوئی ایسا دیسی سستا اور اچھا نسخہ تجویز کریں جس سے میرا رنگ سردی اور گرمی میں ایک جیسا ہو۔ میرا دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے ذہنی ٹینشن بہت رہتی ہے۔ کوئی بھی بات برداشت نہیں کرسکتی۔ پڑھنے کا بہت شوق ہے لیکن جیسے ہی کتابیں اٹھاتی ہوں ذہن پڑھائی کی طرف ہونے کے بجائے ادھر ادھر کی باتوں میں گھومتا ہے اور رونا شروع کردیتی ہوں کیونکہ میرے ابو بھی فوت ہوچکے ہیں بولتی بہت زیادہ ہوں‘ اپنے پر کنٹرول کرنا چاہتی ہوں لیکن نہیںکرسکتی غصہ بہت زیادہ آتا ہے میں پانچ وقت نماز بھی پڑھتی ہوں۔ (ساجدہ شفیق‘ لاہور)
مشورہ: چارمغز‘ خشخاش‘ بادام کی سردائی بنا کرپئیں۔ سبزیوں کا استعمال جاری رکھیں۔ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔ نماز کی پابندی لازمی کریں۔ اصلی شربت گلاب پانی میں ملا کر برف ڈال کر پی سکتی ہیں‘ مفید ہے۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔
میری عمر 13 سال ہے۔ میرا مسئلہ لیکوریا کا ہے جس کی مجھے بہت زیادہ شکایت ہے۔ یہ مجھے بہت زیادہ ہوتا ہے اور میں بہت زیادہ پریشان ہوں۔ بہت مہربانی ہوگی اس کا کوئی حل بتائیں۔ اس کی وجہ سے میری آنکھوں کے گرد سیاہ نشان بھی ہیں اور کوئی اچھا اور سستا طریقہ علاج بتادیں۔ (ج۔ ا۔ لاہور)
مشورہ: جامن کی پرانی گٹھلی کا مغز کوٹ چھان کر ایک ایک گرام صبح و شام پانی سے پھانک لیں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔
میں اپنے دو مسئلے لے کر حاضر ہوئی ہوں پہلا مسئلہ بھوک کا ہے۔ ہمارے گھر میں اکثر کو بھوک نہیں لگتی ہے‘ کسی کا پیٹ خراب ہوجاتا ہے یا کسی کو معدے کی تکلیف ہوجاتی ہے‘ کوئی ایسا نسخہ بتائیں کہ بھوک بھی لگے اور کھانا بھی ہضم ہو۔ میرا دوسرا مسئلہ دوروں کی بیماری سے متعلق ہے مجھے اور میری بہن کو اکثر دورے پڑتے ہیں ان کا کوئی ٹائم یا دن مقرر نہیں ہے۔ بہن کو اکثر دورے پڑرہے ہیں۔ کبھی ایک ایک مہینے کے اندر اور کبھی چھ مہینے بعد یہ بیماری ہمیں تقریباً 5 سال سے ہے اس وقت میری عمر تیس سال ہے۔ یہ بیماری اس سے پہلے ہمارے خاندان میں کسی کو نہیں تھی کبھی باتھ روم میں کچن میں یا کہیں بھی گرجاتی ہوں اور کچھ ہوش نہیں رہتا۔ جسم کو اور دماغ کو جھٹکے لگتے ہیں اور جب یہ کیفیت ختم ہوتی ہے تو ہوش نہیں رہتا سب کچھ بھول جاتی ہوں اور دماغ کام نہیں کرتا۔ گرنے کی وجہ سے اکثر چوٹیں بھی لگتی ہیں۔ حکمت میں اس کا علاج ہے تو ضرور بتائیں ہمارے جیسے کتنے مریضوں کا بھلا ہوجائے گا۔ (فاطمہ‘ ملتان)
مشورہ: ہاضمہ کیلئے غذا کے بعد ہاضم خاص کھا کر دیکھیں انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔ دوسرے مسئلے کی تفصیل لکھیں اب تک کی تشخیص کیا ہے؟ کیا یہ مرگی ہے؟ زیراستعمال دواؤں کے نام لکھیں اگر یہ مرگی ہے تو پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ اب یہ لاعلاج نہیں رہی۔غذا نمبر2 استعمال کریں۔
میری عمر تقریباً88 برس ہے۔ سب سے زیادہ تکلیف پیشاب کا بار بارآنا ہے یعنی پانچ‘ سات منٹ کے بعد پیشاب آتا ہے حالانکہ میں پانی کم سے کم پیتا ہوں اور وہ بھی آدھا کپ‘ اس طرح میری نمازوں میں بھی تکلیف ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ہر وقت پیٹ میں ابھار سا رہتا ہے جس کی وجہ سے مجھے قطعاً بھوک نہیں لگتی۔ میں نے پہلے تو انگریزی دوائی پھر دیسی دوائی استعمال کرنا شروع کی اور آج کل دن میں دومرتبہ اسپغول کھاتا ہوں۔ ظاہری طور پر میری صحت جو آج سے پچاس ساٹھ سال پہلے تھی وہی ہے۔ یعنی میرا وزن 135 سے 140پونڈ تک ہی رہا ہے۔ (محمد شفیق‘ راولپنڈی)
مشورہ: پراسٹیٹ غدود چیک کروائیں‘ فی الحال آپ اکسیرالبدن اور جوہرشفاء مدینہ غذا کے بعد کھائیں۔ اسپغول بند کردیں۔ غذا  میں بکرے کا گوشت‘ شوربا‘ گھر کا پھلکا چپاتی کھائیں۔ دس پندرہ دن کے بعد دوبارہ لکھیں۔ سبزیوں‘ پھلوں‘ چاول اور دہی دودھ کا استعمال نہ کریں۔ غذا نمبر2 استعمال کریں۔
میں نے پانچ سال قبل ہیپاٹائٹس کا ٹیسٹ کروایا جو پوزیٹو آیا‘ جب سے اب تک میں نے ڈاکٹری اور روحانی علاج کروایا ہے لیکن کوئی فرق نہیں پڑا۔ ہرایک نے یہی تسلی دی ہے کہ وائرس ختم ہوجائے گا لیکن بجائے کم ہونے کے یہ مرض مزید بڑھ گیا ہے۔میرے لیے کوئی ایسا علاج موجود ہے جس سے میرا وائرس نیگیٹو ہوجائے۔ میں اپنی تمام رپورٹوں کی کاپیاں جوابی لفافے کے ساتھ بھجوا رہا ہوں۔ (شکیل‘ گجرات)
مشورہ: مناسب ہے کہ آپ عبقری کے دفتر سے ہیپاٹائٹس  نجات سیرپ10بوتلیں استعمال کریں۔ کچھ عرصہ استعمال کے بعد ہمیں دوبارہ لکھیں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔
میری عمر 18 سال ہے۔ میری صحت گرگئی‘ بہت کمزوری پیدا ہوگئی ہے‘ یوں سمجھ لیں کہ بڑھاپے کی بیماریاں چمٹ گئی ہیں۔ بچپن میں تو ٹھیک تھا مگر پھر غلط کاریوں میں بھٹک گیا۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں چار سال سے اونچا سنتا ہوں‘ کانوں کے ڈاکٹروں کو دکھایا‘ ٹیسٹ کروائے‘ کہنے لگے کانوں کی نالیاں کمزور ہیں اچھی خوراک کھائیں اور بھی کئی مسئلے ہیں۔ مثلاً گال پچکے ہیں‘ چہرے پر جھائیاں ہیں ڈاڑھی مونچھیں بھی نہیں۔ دوائیاں کھا کھا کر اکتا گیا ہوں۔ (عرفان‘ کراچی)
مشورہ: سب سے پہلے تو ماضی کی ان باتوں کو بھول جائیں‘ توبہ کرلیں بس کافی ہے کہ اصل علاج توبہ ہی ہے۔ اب اس کے بعد اصولی علاج یہ ہے کہ غذا اچھی کھائیں‘ خاص طور پر بکرے کا گوشت‘ پرند چرند‘ دیسی انڈے کی زردی‘ بادام‘ کشمش‘ شہد‘ انگورمفید ہیں۔ غذا دیسی گھی میں پکائیں۔ اکسیرالبدن چند ماہ استعمال کریں۔ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔ مگر خیال رہے کہ ہاضمہ  خراب ہے یا نزلہ زکام ہے تو پہلے علاج کریں ‘ دوبارہ حال لکھیں۔ غذا نمبر 2 استعمال کریں۔
میرے تین بچے ہیں عمریں 7 سال‘ 5 سال اور 2 سال ہیں ایک بچہ کو بخار ہے‘ دوسرے کو کھانسی ہے اور چھوٹا بچہ دانت نکال رہا ہے‘ ہر وقت کی پریشانی بچے الگ ستاتے ہیں‘ میں غریب عورت ہوں‘ ان کیلئے کوئی سستا سا نسخہ تجویز کریں۔(صدف‘ شیخوپورہ)
 بہن! بچے اللہ کی نعمت ہیں‘ ان کی تکلیفوں پر کڑھنے کی بجائے ان کی صحت کیلئے دعا کریں‘ فجر کی نماز پڑھ کر ایک تسبیح یَاشَافِی یَاکَافِی پڑھا کریں۔ ایک دوا کا نسخہ بھی حاضر ہے۔ سہاگہ لے کر توے پر رکھ کر اسے بریاں کریں اور باریک پیس لیں‘ بخارمیں صبح شام‘ دو دو رتی ایک چمچ شہد ملا کردیں۔ کھانسی میں ایک ایک رتی شہد ملا کر دیں۔ چھوٹے بچے کو اپنے دودھ کے ساتھ آدھی رتی صبح وشام دیں۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 910 reviews.