میرا نام لالہ جہانگیر ہے‘عبقری ٹرسٹ سے کیسے میرے دن رات بدلے‘ میں لکھوا رہا ہوں۔ چندہ ماہ پہلے کی بات ہیمیں حسب معمول غبارے بیچ رہا تھا‘میری اس دن کی سیل بہت کم تھی‘ بچوں کیلئے کیا لے کر جاؤں گا؟ یہ خیال مجھے ستارہا تھا‘ میں بوڑھا آدمی بیماریوں میں جکڑا ہوا ہوں‘ڈاکٹر مجھے غبارے پھلانے سے منع کرتے ہیں لیکن غربت کا مارا میں کیا کرتا۔ ایک صاحب متلاشی نگاہوں سے دائیں بائیں دیکھتے میرے قریب آئے اور مجھ سے کوئی پتہ پوچھا‘ میں نے لاعلمی کا اظہار کیا تو وہ تھکے تھکے انداز میں میرے پاس فٹ پاتھ پر بیٹھ گئے‘ وہ کہنے لگے کہ تین گھنٹے سے پیدل کسی کا گھر تلاش کررہا ہوں‘ تھک چکا ہوں‘ کیا آپ مجھے پانی پلاسکتے ہیں؟ میں نے مروت میں ہاں تو کہا لیکن میرا دل کہنے لگا یہ بھی کوئی نئی قسم کا دھوکے باز ہے‘ خیر میں کچھ دور پانی لینے گیا لیکن میری نظر مسلسل اپنے غباروں اور ان صاحب پر تھی‘ میں نے پانی لاکر ان کو پلایا وہ مجھ سے حال احوال لینے لگے۔ میں نے اپنے ہی طبقے کا فرد سمجھ کر اور ان کا بے تکلفانہ انداز دیکھ کر انہیںاپنے خاندان اور اپنی صحت کے بارے میں بتانے لگا۔ وہ سنتے رہے‘ اچانک کہنے لگے ہوا بھرنے والی ٹینکی (جس سے غبارے بھرتے ہیں) کیوں نہیں لیتے؟ میں نے کہا میرے پاس کھانے کو نہیں ہوتا‘ میں 35000 کہاں سے لاؤں؟ وہ کہنے لگے کہ اگر میں لے دوں تو؟ مجھے یقین ہوگیا کہ یہ کوئی ٹھگ ہے۔ انہوں نے مجھے وہیں رکنے کو کہا اور چلے گئے آدھ گھنٹے بعد واپس آئے اور مجھے 35000 دئیے اور کہا فوراً ٹینکی خریدیں‘ آپ کی صحت واقعی اس قابل نہیں کہ سارا دن پھیپھڑے مزید خراب کریں۔ میں حیرت سے گنگ تھا کہ کیا کوئی ایسے بھی فرشتہ ملتا ہے۔ میری آنکھوں سے آنسو بہنے لگے انہوں نے اپنا پتہ سمجھایا اور چلے گئے۔ میں نے دو دن بعد ٹینکی خریدی اور مٹھائی کا ڈبہ لے کر اس پتے کو پوچھتا پہنچ گیا وہاں جب ان صاحب کا حلیہ بتاکرپوچھا تو وہ لوگ کہنے لگے وہ تو خود حکیم طارق صاحب ہیں ان کی تو بہت مصروفیات ہوتی ہیں‘ میں اتنا بڑا ادارہ دیکھ کر حیران ہوا‘ کچھ دیر بعد حکیم صاحب سے ملاقات ہوئی بہت محبت سے ملے‘ ان کی عظمت میرے دل میں بڑھ گئی‘ اب میں سکون سے سارا دن روزی کماتاہوں اور میرا دل عبقری ٹرسٹ والوں اور حکیم صاحب کیلئے دعا گو رہتا ہوں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں