Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - فروری 2008ء

شرف مسلمانی کو تار تار نہ کریں (احسان جمیل ۔۔۔ قصور ) خوا ب: میں نے خوا ب میں دیکھا ہے کہ میں جس کو چاہتا ہوں اس کے ساتھ میری شادی ہو گئی ہے اور سب رشتہ دار مجھے کہہ رہے ہیں کہ تم نے واقعی ہی اس سے شا دی کر لی ہے۔ مگر جب میں کمرے میں اس کے پا س جا تاہوں تو میری آنکھ کھل جا تی ہے ۔ تعبیر : ۔ انشاءاللہ آپ کا اس لڑکی سے نکا ح ہو جائے گا بشر طیکہ آپ جا ئز طریقے سے اپنے مطلو ب کو پانے کی کوشش کریں۔مزید یہ کہ اپنے بڑے بزرگو ں کے ذریعہ پیغام نکا ح دے دیں اور اللہ سے خوب دعا کرتے رہیں۔ جنسی محبتو ں کا شکا ر ہو کر نہ انسا نیت کو بٹہ لگا ئیں اور نہ شرف مسلمانی ہی کو تار تار کریں( واللہ اعلم) نیز سورئہ رحمن کی روزانہ تلا وت کیا کر یں ۔ اخلا ق و کر دار کو قد آور بنائیں (راشد .... راولپنڈی ) خوا ب: میں قد کے لیے بہت پریشان تھا اور میں نے اللہ تعالیٰ سے اپنے تایا جان جتنے قد کی دعا کی ہے ، کیونکہ ان کا قد اچھا ہے۔ میں نے سحر کے وقت خوا ب میںا پنے چا چا جان کے برا بر قد دیکھا اور چا چا جان اور تایا جان کا قد برا بر ہے ۔ اس کے فوراً بعد میری آنکھ کھل گئی اور میں نے اٹھ کر صبح کی نماز ادا کی اورپھر دعا کی اور اس کے بعد میرا قد تھوڑا بڑھا ہے، لیکن اب بھی پریشانی ہے ۔ تعبیر : ۔ آپ کا خوا ب اور منشا ءخوا ب سنکر بڑا تعجب ہوا ہے کہ آپ انسا نی جسمامت کے غیر اختیا ری خد و خال میں خواہ مخوا ہ الجھے ہوئے ہیں اور اس پر اللہ کا شکر ادا نہیں کر تے کہ ر ب کریم نے محض اپنے لطف و کرم سے آپ کو ایک زندہ سلا مت وجو د عطا کیا اور دیکھنے ،بولنے اور سننے کی عظیم قوتیں بلا مانگے عطا کر دی ہیں ۔آپ ان اپا ہج ، معذور اور نابینا انسانو ں کو نہیں دیکھتے جو اتنی بڑی نعمتوں سے محروم، اذیت کی زندگی بسر کر رہے ہیں کہ انسانیت اورجدت کی ساری ما دی قوتیں یکجا ہو کر بھی اس کا مداوا نہیں کر سکتیں ۔ میرے بھائی !جن لو گو ں کے پا ﺅ ں میں جو تا نہیں وہ ان لو گو ں کو دیکھ کو بارگاہ خدا وندی میں بے حد شکر بجا لائیں جن لو گو ں کے سر ے سے پا ﺅ ں ہی نہیں ہیں ۔ اس لیے آپ اپنے اخلا ق و کردار اور گفتار و رفتا ر کو اتنا قد آور کریں کہ بڑے بڑے سرو قد آپ کے سامنے باادب جھکتے دکھائی دیں اور آپ کا وجو د ملک و ملت کے لیے با عث فخر ہو ۔ خلا صہ یہ ہے کہ اگر آپ کی عمر پچیس سال کے اندر اندر ہے تو اس خوا ب کی رو سے فیزیکلی آپ کے قد بڑھنے کی اچھی امید ہے ۔ لیکن اگر عمر زیا دہ ہے تو اشا ر ہ اس با ت کی طر ف ہے کہ آپ جتنے بھی پاپڑ بیل لیں اپنے تایا کے ہم قد نہیں ہو سکتے ، اسی لئے چچا کے ہم قد دکھا یا گیا ۔ اس لیے کہ چچا کبھی تا یا نہیں بن سکتے ۔ فقط وااللہ اعلم ۔ اہل بیعت رضی اللہ عنہ کی محبت نصیب ہو گی ( نصرت جہا ں ....حیدر آباد ) خوا ب : میں نے خوا ب میں دیکھا کہ آسمان بہت روشن ہو رہا ہے اور بہت جگمگا رہا ہے ۔ پھر سب سے پہلے آسمان پر اللہ تعالیٰ کا نا م آتاہے ، پھر ہمارے پیا رے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مبا رک آتا ہے ۔پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ اور پھر حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ اور حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے نام آتے ہیں ۔ تعبیر : ۔ ماشا ءاللہ بہت با عث بر کت خوا ب ہے اور آپ کو اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کی محبت نصیب ہو گی ۔ نیز آپ اگر مقروض ہیں تو قرض سے نجا ت ہو جائے گی اور نیک تمنائیں پوری ہو گی۔ شجا عت و عدل کا وصف عطا ہو گا اور با لا ٓخر شہا دت کا مقام ملے گا۔ بشرطیکہ آپ بھی اپنے ایما ن و اعمال پر شریعت حقہ کی روشنی میں محبت کریں (واللہ اعلم ۔) مالی خوشحالی نصیب ہو گی ( نا صر محمود ....کھڑریا نو الہ ) خوا ب: میں خواب میں بہت زیا دہ پا نی دیکھتا ہو ں ، جو کبھی تو سمند ر کی مانند بہت زیا دہ پھیلا ہوتا ہے اورکبھی کسی دریا یا پھر بہت بڑی نہر کی طر ح ہو تاہے اور اس کی مو جو ں میں بہت زیا دہ تلا طم ہو تا ہے۔ جس کے کنا رے پریا پھر بہت ہی کمزور پل پرمیں کھڑا ہوتاہوں اور بہت زیا دہ پریشان ہوتا ہوں۔ لیکن وہ پانی مجھے کوئی نقصان نہیں پہنچا تا ۔ یہ خوا ب پچھلے دو تین سال سے وقفے وقفے کے ساتھ نظر آتا ہے ۔ تعبیر: ۔ بہت اچھا خوا ب ہے ۔ اگر آپ دینی علوم حاصل کرنے کے خوا ہش مند ہیں تو آپ کی یہ خوا ہش انشاءاللہ پوری ہو گی اور فیض پھیلے گا۔ لیکن اگر ایسا نہیں ہے اور آپ کسی دنیا وی پیشے کے ساتھ متعلق ہیں یا اس کے لیے تعلیم و تدریس میں مصروف ہیں تو آپ کو اس کی بر کت سے خوب مالی خوشحالی نصیب ہو گی اور ہر طر ح خیر و منفعت عطا ہو گی بشرطیکہ آپ کریم آقا کے حقو ق میں ہر گز کو تا ہی نہ کریں ۔ فقط واللہ اعلم ۔ با طنی خو بی کو بچائیے ( طیبہ مخدوم ....کو ٹری ) خوا ب: یہ خوا ب میں آج سے پانچ سا ل قبل دیکھا تھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہما رے گھر سے کچھ دور تشر یف فرما ہیں ۔ ہمارے محلے میں ایک لڑکا ہے وہ انہیں ہا تھو ں پر چوم کر بھا گ گیا ہے۔ میں بھی بھا گتی ہو ں اور میں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پا ﺅ ں مبا رک کو چوما ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا لے لبا س میں ملبو س تھے اور ان کے ساتھ دو صحا بہ کرام رضی اللہ عنہ تھے ۔ تعبیر: ماشاءاللہ مبا رک خوا ب ہے اور آپ کو اتبا ع سنت کی دولت نصیب ہو گی اور اسلامی تعلیمات کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنانے کی تو فیق ہوگی ۔ خوا ب کے اگلے جُز کا تعلق خالص علمی باب سے ہے جس کو تحریر کے ذریعے ایک عام آدمی کو سمجھنا نہا یت دشوار ہے۔ بس اتنا سمجھ لیں کہ ایسا دیکھنا خو د صاحب خوا ب کے اپنے نقائص کی طر ف اشار ہ ہوتاہے اس لیے کہ حد یث میں آتا ہے کہ ” ایک مو من دوسرے مومن کو آئینہ ہوتاہے “ جس طر ح آئینے میں انسا ن کو اپنے چہرے کے عیوب و نقائص پتا چلتے ہیں اسی طر ح دوسرے مو من کو دیکھ کرانسان کو اپنے نقائص پر خبر ہو تی ہے ۔ آپ نما زو ں کی پابندی کر یں ورنہ یہ با طنی خو بی ضائع ہو جائے گی ۔فقط واللہ اعلم
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 284 reviews.