Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سراغ زندگی (عبدالغفور نقشبندی، بنوں)

ماہنامہ عبقری - فروری 2012

 

اللہ تعالیٰ سے ہمارا رشتہ خالق اورمخلوق کا ہے‘ بندہ جیسا بھی ہو بہرحال اللہ کا بندہ ہے اس کا اللہ تعالیٰ سے رشتہ پکا اور پختہ بنے‘ اس ناطے سے اللہ اس کا مالک ہے اور مالک تو اپنے بندے کو بندگی سے نکال ہی نہیں سکتا ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے رشتہ عزت اور احترام اطاعت اور محبت کا ہے‘ وہ محبت ہی کیا جو محب کیلئے باعث ناراضگی ہو اگر محبت میں کمی آجائے اور محبوب کو اس کا علم ہوجائے تو محبت کرنے والے کیلئے شرم و حیا اور ندامت کے سوا کچھ نہیں ہوگا جبکہ محسن بھی ایسا ہو کہ جس نے اللہ تعالیٰ سے ہمیں روشناس کرایا ہم اللہ تعالیٰ کو جانتے پہنچانتے نہ تھے اور نہ ہی کبھی دیکھا تھا یہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی کمال ہے جنہوں نے ہمیں بتلایا کہ ہمیں بنانے والا‘ پالنے والا اور ہر قسم کی نعمتیں عطا کرنے والا سوائے اللہ کے کوئی نہیں جب کوئی انسان کسی فیصلے یا ملک کو تحریک چلا کر آزاد کراتا ہے تو آنے والی نسلیں اس کو اعظم‘ قائد کے القاب سے یاد کرتی ہیں تو پھر کیوں نہ ایسی ہستی جو بنی نوع انسان کو ہر وہم و خیال سے پوری انسانیت کو آزادی کا سبق دے رحمة اللعلمین کہلائے یہ ہی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ جن کیلئے علامہ اقبال رحمة اللہ علیہ نے سادہ سی دعا مانگی۔

تو غنی از ہر دوعالم من فقیر

روز محشر عذر ہائے من پذیر

گرتومی بینی درحسابہم ناگزیر

ازنگاہ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پنہاں بگیر

ترجمہ: اے اللہ تو دو جہاں کا مالک ہے اور میںفقیر ہوں‘ میرے پاس کچھ نہیں مجھ سے کیا حساب لینا‘ مجھے ایسے ہی بخش دے۔اگر ایسا نہ ہوسکے تو کم از کم مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی نگاہوں سے بچا کر حساب لینا تاکہ میرے محسن کے سامنے میری گناہگاریاں نہ آئیں مجھے ان کے سامنے شرمندہ نہ ہونا پڑے تو ستار العیوب ہے۔ہم نے قرآن وسنت اورارشادات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان اور یقین کیساتھ عمل کرکے اللہ تعالیٰ سے انعامات وصول کرتے ہیں یہ ہی وفا کا تقاضا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے انسان کو اپنے ہاتھ سے بنایا اس میں روح پھونکی اس لیے انسان عزت و تکریم کے قابل ہیں۔ ہر انسان دوسرے کو اپنے سے کم نہ جانے‘ ہم سب کو ایک ہی خالق نے بنایا ہے اور ہر ایک کے اندر اسکی روح رواں دواں ہے۔اگر ہم عجز و انکساری سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر اپنے عمل سے ثابت کریں کہ ہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پیروکار ہیں تو دنیا میں کوئی چیز ایسی نہیں ہے جو ہماری نہ ہوجائے۔ انسان اگر کمزور بھی ہے اور پوری طرح اللہ کا نہیں بن سکتا تو اپنا ہی بن جائے۔ جب وہ اپنا بن جائیگا تو خودبخود اللہ تعالیٰ کا بن جائیگا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 743 reviews.