Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ماہِ صفر میں غِنائے قلبی پایئے (انتخاب: محسن، لاہور)

ماہنامہ عبقری - فروری 2008ء

شب اول ماہ صفر میں بعد نماز عشا ءہر مسلمان کو چاہیے کہ چاررکعت (نماز نفل ) اس طر ح پڑھے کہ پہلی رکعت میں بعدسورئہ فاتحہ کے سو رئہ الکا فرون پندرہ بار اوردوسری میں سورئہ اخلاص پندرہ با ر ،تیسری میں سورئہ فلق پندر ہ بار اور چو تھی میں سورئہ الناس پندرہ بار پڑھے۔ بعد سلا م کے ایک با ر ” اِیَّا کَ نَعبُدُ وَ اِیَّاکَ نَستَعِینُ“کہے پھر ستر بار درود شریف پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کو ہر بلا اور ہر آفت سے محفوظ رکھے گا اور ثوا بِ عظیم عطا فرمائے گا ۔ ( راحتہ القلوب ) ماہِ صفر کے نوا فل ماہ ِصفر میںبدھ کو غسل کر ے اور چا شت کے وقت دورکعت نماز نفل پڑھے کہ ہر رکعت میں الحمد شریف کے بعد گیا رہ گیارہ سورة اخلا ص پڑھے اور سلام پھیر کر یہ درود شریف ستر دفعہ پڑھے : ” اَللّٰھُمَّ صَلِّی عَلٰی مُحَمَّدٍ نِ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ وَعَلٰی اٰ لِہ واَصحَابِہ وَ بَا رَکَ وَ سَلَّمَ “ راحتہ القلوب میں ہے کہ اس کے بعد یہ دعا پڑھے اَللَّھُمَّ صَرِّف عَنِّی سُو ءَ ھَذٰا الیَو مِ وَا عصِمنِی سُوئِہ وَ نَجِّنِی عَمَّا اَصَابَ فِیہِ مِن نَحُو سَا تِہ وَکَرَ بَا تِہ بِفَضلِکَ یَادَافِعَ الشَّرُورِ وَمَالِکَ النَّشُورِ یَااَرحَمَ الرَّاحِمِینَ ط وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ الاَمجَادِ وَبَارِک وَسَلِّم “ دورکعت نفل ماہِ صفر میں دورکعت نفل یو ں پڑھنا بھی درست ہے کہ نفل کی ہر رکعت میں سورہ فا تحہ کے بعد تین تین بار سورة اخلا ص پڑھے ۔ سلام کے بعد سورة الم نشرح اور سورة والتین ، سورة النصر اور سورة اخلا ص ان سب کو اسی اسی مر تبہ پڑھے تو اللہ تبا رک و تعالیٰ اس کی بر کت سے اس کے دل کو غنی کر دیگا ۔( جوا ہر غیبی )
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 283 reviews.