Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کالی دنیا، کالے عامل اور ازلی کالی مشکلات کا زوال اور قرآنی طاقت کا کمال

ماہنامہ عبقری - فروری 2008ء

نکیرین کے سوال و جواب اگر کوئی شخص چاہے کہ قبرمیں نکیرین کے سوال میں قائم رہے توہر ایک فر ض نما ز کے بعد تین تین مرتبہ اس آیت کو پڑھے انشاءاللہ قبر کا مسئلہ آسانی سے طے ہو گا۔ یُثَبِّتُ اللّٰہُ الَّذِ ینَ اٰ مَنُوا بِالقَولِ الثَّابِتِ فِی الحَیٰو ةِ الدُّنیَا وَ فِی الاٰخِرَةِ وَیُضِلُّ اللّٰہُ الظّٰلِمِینَ قف وَیَفعَلُ اللّٰہُ مَا یَشَآ ءُ (سورةابراہیم آیت نمبر 27 ) والدین اور بزرگوں کے حق اگر کو ئی شخص یہ چاہے کہ والدین ، سارے جہا ں کے بزرگو ں اور حق دارو ں کے حق ، جب کہ وہ انتقال کر گئے ہوں ادا کرے اور بری ہو جائے تو اس آیت کریمہ کو ہر روز سات مر تبہ پڑھے۔ انشاءاللہ قیامت کوان سب کے حقوق سے فار غ ہو کر قبر سے اٹھا یا جائے گا ۔ رَبَّنَا اغفِر لِی وَلِوَالِدَیَّ وَلِلمُومِنِینَ یَومَ یَقُومُ الحِسَابُ (سورة ابراہیم آیت نمبر 41) حاسد کے شر سے حفاظت حاسد دشمن، ظالم کے شر سے بچنے کے لیے جوشخص ان آیتو ں کو ایک ہزار مر تبہ اکیس روز تک دوپہر کے وقت پڑھے ۔ وَلَا تَحسَبَنَّ اللّٰہَ غَافِلاً عَمَّا یَعمَلُ الظّٰلِمُونَ (سورة اابراہیم آیت نمبر 42 ) اِنَّ اللّٰہَ عَزِیز ذُوانتِقَامٍ( سورة ابراہیم آیت نمبر 47) وَ تَرَی المُجرِ مِینَ یَو مَئِذٍمُّقَرَّنِینَ فِی اَ لاَ صفَادِ( سورة ابراہیم آیت نمبر 49 ) حافظہ کی زیادتی اگر کسی شخص کو قرآن مجید یا د نہ رہتا ہو یا کسی کا دل نہا یت آسانی سے قرآن کے حفظ کرنے کو چاہتا ہو تو وہ شخص ہمیشہ گیا رہ گیا رہ مر تبہ التحیا ت والا درود شریف اول وآخر پڑھ کر ایک ہزار مرتبہ اس آیت شریف کو عشاءکی نما ز کے بعد پڑھے۔ اِ نَّا نَحنُ نَزَّلنَا الذِّکرَ وَاِنَّا لَہ‘ لَحَافِظُونَ(سورة الحجر آیت نمبر 9 ) اور تاحفظ قرآن روز اس عمل کو کرے انشا ءاللہ تعالیٰ نہا یت سہولت سے قرآن مجید حفظ ہو جائے گا ۔ آپس کی رنجش ختم اگر کسی شخص کی باہم کسی دوست سے رنجش ہو گئی اور ایک دوست دوسرے نا را ض دوست سے ملنے اس کے مکان پر جائے اور یہ چاہے کہ میرا دوست مجھ سے نا را ض ہو کر نہ ملے بلکہ را ضی اور خوش ہو کر ملے تو را ستہ میں گیا رہ مر تبہ اور پھر اس مکا ن پر پہنچ کر سا ت مر تبہ اس آیت کو پڑھے وَنَزَعنَا مَا فِی صُدُ ورِ ھِم مِّن غِلٍ اِخوَانًا عَلٰی سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِینَ (سورة الحجر آیت نمبر 47 ) اور جب مکان کے ا ند ر گھسے تو اس آیت کو تین مر تبہ پڑھے ۔اُدخُلُو ھَا بِسَلَا مٍ اٰمِنِینَ ( سورة الحجر آیت نمبر 46 )انشا ءاللہ مقصود حاصل ہو جائے گا ۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 281 reviews.