Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

رزق کی کشادگی کے لیے تین دعائیں (محمد بابر علی سکھیر۱، ملتان)

ماہنامہ عبقری - فروری 2012

 

تنگی رزق کی شکایت پر ایک بار مفتی محمد شفیع صاحب رحمة اللہ علیہ نے فرمایا: یہ انبیاءعلیہ السلام کی سنت ہے رزق جتنا مقدر ہوتا ہے اتنا ہی ملتا ہے اس کو بڑھانے کا کوئی خاص وظیفہ نہیں۔ ہاں دعا کرنا چاہیے دعا کرنے سے اللہ جل شانہ سکون دیں گے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کشائش رزق کیلئے ذیل کی دعا مانگا کرتی تھیں۔

اَللّٰھُمَّ اجعَل اَوسَعَ رِزقِکَ عَلَیَّ عِندَکِبَرِ سِنِّی وانقِطَاعِ عُمُرِی۔ ترجمہ: اے اللہ! تو میری روزی کو کشادہ کردے میرے بڑھاپے اور میری عمر کے ختم ہونے تک۔ (فیض القدیر)

٭ اَللّٰھُمَّ البُسط عَلَینَا مِن م بَرَکَاتِکَ وَرَحمَتِکَ وَ فَضلِکَ وَرِزقِکَ۔ (الحزب الاعظم)

ترجمہ: اے اللہ! آپ ہم پر اپنی برکتوں‘ اپنی رحمتوں‘ اپنے فضل اور اپنے دئیے ہوئے رزق میں فراخی نصیب فرمائیے۔

 

رزق کی تنگی سے حفاظت کا مجرب عمل

حضرت مولانا شاہ عبدالغنی پھولپوری رحمة اللہ علیہ نے فرمایا حضرت حاجی امداد اللہ رحمة اللہ علیہ سے منقول ہے کہ جو شخص صبح کو ستر مرتبہ پابندی سے درج ذیل آیة پڑھا کرے وہ رزق کی تنگی سے محفوظ رہے گا اور فرمایا کہ بہت مجرب عمل ہے۔

اَللّٰہُ لَطِیف م بِعِبَادَہ یَرزُقُ مَن یَّشَآئُ وَ ھُوَ القَوِیُّ اَلعَزِیزُ۔

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس شخص نے گھر میں داخل ہوکر سورة الاخلاص پڑھی تو اس کے گھر والوں سے اور اس کے پڑوس سے فقر دورہوگیا۔

 

بہترین دعا

حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص روزانہ سو مرتبہ یہ دعا پڑھے:۔ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ المَلِکُ الحَقُّ المُبِینُ۔ (کنزالعمال)

تو یہ کلمات اس کیلئے فقروفاقہ سے حفاظت کا ذریعہ ہوں گے اور قبر کی وحشت و تنہائی میں انسیت کا باعث ہوں گے اور ان کلمات کی برکت سے پڑھنے والا غناء(ظاہری و باطنی) حاصل کرلے گا اور قیامت کے دن وہ ان کلمات کی برکت سے جنت کے دروازے پر دستک دے گا۔“

اس حدیث سے معلوم ہوا روزانہ سو بار پڑھنے والے کو چار بہت بڑے بڑے فائدے حاصل ہوں گے ان میں سے ہر فائدہ ایسا ہے جس کا ہر شخص محتاج ہے۔ لہٰذا ہر شخص کو ہر روز اس کی ایک تسبیح پڑھ لینی چاہیے۔ وہ فوائد یہ ہیں:۔

٭ فقرو فاقہ اور معاشی تنگی دور ہونا۔

٭ قبر کی وحشت دور ہوکر راحت و انسیت حاصل ہونا۔

٭ غناءظاہری و باطنی نصیب ہونا۔

٭ جنت کے دروازے پر دستک دینے اور جنت میں داخل ہونے کی سعادت ملنا۔

 

برائے خاتمہ قرض

جو شخص بعد نماز عشاءاسی جگہ پر جہاں نماز ادا کی ہے سورة النصر 41 دن تک تسبیح برابر بلاناغہ پڑھتا رہے اول وآخر درودشریف گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھے انشاءاللہ تعالیٰ قرض کا خاتمہ ہوگا اور خوشحالی کا دور دورہ ہوگا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 752 reviews.