محترم حکیم صاحب السلام علیکم! الحمدللہ آپ نے جو وظیفہ بتایا ہے اس سے کافی فائدہ ہوا۔ حکیم صاحب وظیفے کے دوران مجھے خواب آیا کہ ایک آدمی ہے جو فوت ہوچکا ہے اور میں اسے جانتی نہیں ہوں۔ مردہ لیٹا ہوا ہے ایک عورت اس کے سائیڈ میں بیٹھی ہوئی ہے اور باقی لوگ ان میں مرد بھی ہیں اور عورتیں بھی ہیں وہ مردے کے پائوں کی طرف بیٹھے ہیں میں وہاں پر اس مردے کے منہ کے پاس جاکر بیٹھ جاتی ہوں اور میں دل میں محسوس کرتی ہوں کہ میں کیوں مردے کے منہ کے پاس آکر بیٹھ گئی ہوں۔ اتنے میں وہ عورت مجھے کہتی ہے کہ اس مردے کی جو موت آئی ہے اس کے کیا کہنے.... کتنی اچھی موت آئی ہے اس بات پر میری آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں‘ لیکن میں مردے کیلئے نہیں رو رہی ہوتی بلکہ میں اس لیے روتی ہوں کہ اس کو کتنی اچھی موت آئی ہے وہ کامیاب ہوگیا وہ کہتے ہیں کہ اس نے آخری وقت کلمہ پڑھا تو میں آواز سے رونے لگ جاتی ہوں پھر میں ان سے پوچھتی ہوں کہ آگے کیا ہوا پل صراط پر تو مردہ میری طرف منہ کرکے بولتا ہے کہ انہوں نے کہا کہ جانے دو اسے پل صراط سے اس نے مجھے ہاتھ سے اشارہ کرکے کہا۔ میں دل میں کہتی ہوں کہ یہ اتنا کامیاب ہوگیا کہ یہ خود مجھے بتارہا ہے پھر میں کہتی ہوں کہ اور آگے کیا ہوا پھر لوگ مجھے کہتے ہیں کہ ہم بتاتے ہیں تمہیں کہ اس کے ساتھ آگے کیا ہو ان کے ہاتھ میں ایک بڑا پرچہ ہوتا ہیمیرے ساتھ جوعورتبیٹھی ہوتی ہے۔ اس کے ہاتھ میں وہ بند کیا ہوا پرچہ ہوتا ہے جب وہ کھولنے لگتی ہے تو مردہ اسے کہتا ہے کہ تم نے نہیں کھولنا۔ یہ پڑھ کر سنائے گی پھر وہ پرچہ میرے ہاتھ میں دے دیتی ہے۔ وہ پرچہ مجھ سے کھل نہیں رہا ہوتا پھر مردہ اٹھ کر بیٹھ جاتا ہے اور مجھے پرچہ کھول کردیتا ہے میں کہتی ہوں کہ اس پر جو لکھا ہے مجھے سمجھ نہیں آرہا پھر مردہ مجھے سمجھاتا ہے وہ پرچے کو نیچے رکھ کر مجھے سمجھاتا ہے اس پر نمبر لکھے ہوئے ہیں اس میں اس کی باتیں سن کر روئے جاتی ہوں اتنازیادہ روتی ہوں کہ مجھے سانس نہیں آرہا ہوتا ہے۔ بغیر سانس لیے روئے جارہی ہوتی ہوں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں