السلام علیکم محترم حکیم صاحب! ہم آپ کا رسالہ عبقری بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ ایک دن صبح فجر کی نماز کے بعد سوئی تو میں نے ایک خواب دیکھا جو کچھ یوں ہے: ”ہم گھر والے کسی مصیبت میں ہیں اور مجھے پتہ چلا کہ ایک عبقری رسالہ ہے جو کہ بہت خاص ہے اور بہت مشکل سے ملتا ہے اسے پڑھنے سے ہماری مشکل حل ہوجائیگی میں اور میری امی اس کی تلاش میں نکلتی ہیں راستے میں ایک قبرستان آتا ہے تومیں اور میری امی درود شریف پڑھ کر اس کا ثواب اہل قبور کو ایصال ثواب کرتے ہیں کچھ آگے جانے پر میری بڑی پھوپھو جوکہ فی الحال گھریلو پریشانیوں کا شکار ہیں میرے ساتھ ہیں کہ ہمیں ایک تالاب نظر آتا ہے میری پھوپھو اس کا پانی پیتی ہیں کیونکہ پانی صاف ہے اچانک ہمیں ایک ندی نظر آتی ہے جسے پار کرنے کے بعد ہمیں عبقری مل سکے گا ہم اس میں داخل ہوجاتے ہیں ہمیں پانی کی مخالف سمت میں سفر کرنا ہے کافی آگے پہنچنے پر پانی گردن تک پہنچ جاتا ہے لیکن میری امی کی ٹانگوں تک ہوتا ہے کیونکہ پانی گہرا ہونے کی وجہ سے مجھے تیرنے میں مشکل ہوتی ہے اور میںامی اور پھوپھو سے کہتی ہوں کہ وہ ایک ہاتھ کنارے پر رکھیں اور ایک ہاتھ سے مجھے پکڑیں میں درمیان میں ہوں میری دائیں جانب پھوپھو اور بائیں جانب امی ہیں‘ تھوڑا ہی آگے جانے پر دو راستے ہوجاتے ہیں ایک پر بہت کم پانی اور ایک پر بہت بڑی آبشار ہے پہلے ہی پانی کی مخالف سمت میں سفر سے میں تھک چکی ہوتی ہوں اس لیے میں کم پانی والے راستے کو پسند کرتی ہوں لیکن میری امی مشکل راستے پر جانے کو کہتی ہیں اس لیے میں بھی امی کے ساتھ چل پڑتی ہوں چند قدم کے فاصلے پرموجود وہ آبشار انتہائی قریب پہنچنے پر ٹونٹی سے نکلنے والے پانی کی طرح ہوجاتی ہے نیچے ایک بہت پیارا سا گلاس ہے جس میں یہ پانی گررہا ہے اس پانی کے نیچے ایک دروازہ ہے میری امی اس دروازے کی طرف ہاتھ بڑھاتی ہیں تو وہ خودبخود کھل جاتا ہے دروازے پر ہمارے پڑوسیوں کا بچہ جو کہ قوت سماعت اور گویائی سے محروم ہے بھی کھڑا ہے۔ میری امی دروازہ کھلنے کے بعد فوراً عبقری کو پکڑنے لگتی ہیں جو کہ ایک خوبصورت فریم میں سجا ہوا ہے تو میں امی کو روکتی ہوں کہ پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم توپڑھ لیں پھر ہم بسم اللہ پڑھ کر اسے اٹھا لیتے ہیں اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں