Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جنات نے مہمانان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا اکرام کیا (داعی اسلام حضرت مولانا محمد کلیم صدیقی مدظلہ ‘ پھلت)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2012

 

حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی رحمة اللہ علیہ سے کیے گئے وعدہ کی تعمیل میں اس حقیر نے پھلت کے تاریخی ادارہ مدرسہ فیض الاسلام (جس کا موجودہ نام جامعة الامام ولی اللہ ہے) کے لیے دوڑ دھوپ شروع کی‘ چند طلباءکو دارالاقامہ میں رکھا گیا‘ مدرسہ جو کچھ زمانہ قبل جامع مسجد سے حضرت مولانا محمود احمد پھلتی استاذ شیخ الہند کی خانقاہ جس کو مرزا جی کی بارک کہا جاتا تھا‘ کے کھنڈر میں چند کمرے بنا کرمنتقل کیا گیا تھا‘ مدرسہ میں روز روز سانپ نکلتے رہتے تھے اور مقیم طلباءکو جنات جو اس کھنڈر میں رہتے ہوں گے طرح طرح سے پریشان کرتے تھے۔

اتفاق سے عزیزی حافظ محمدادریس جو اس حقیر کے شروع سے رفیق ہیں کو کسی دینی دعوتی ضرورت سے راجستھان سفر پر بھیجا‘ جے پور میں ان کا قیام حضرت شاہ عبدالرحیم مجددی رحمة اللہ علیہ کے مہمان خانہ میں تھا مہمان خانہ میں وہ اکیلے تھے دروازہ بند تھا‘ اچانک انہوں نے دیکھا کہ ایک سفید رنگ کی بلی وہاں ہے اور دیکھتے دیکھتے وہ بلی حافظ صاحب کے سینہ پر سوار ہوگئی اور انسانوں کی طرح بولنے لگی‘ اس نے کہا کہ مولانا کلیم سے کہنا کہ آپ کے مدرسہ کے لوگ ہمیں بہت ستارہے ہیں اور ہمارے ساتھیوں کو مارتے ہیں ہم ایک زمانے سے وہاں رہتے ہیں آپ وہاں مدرسہ چلا کر ہمیں پریشان نہ کریں اور اپنا مدرسہ کہیں اور بنالیں‘ یہ کہہ کر وہ بلی چلی گئی‘ حافظ صاحب نے صبح کو حضرت شاہ عبدالرحیم رحمة اللہ علیہ سے رات کے واقعہ کا ذکر کیا حضرت شاہ صاحب نے فرمایا کہ اب آپ مدرسہ میں جاکر جس طرف زیادہ سانپ وغیرہ نکلتے ہیں وہاں کھڑے ہوکر یہ کہئے کہ: اے قوم جنات! ہم لوگ مہمانان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے یہاں ایک مدرسہ چلارہے ہیں‘ اور ان کے قیام گاہ یہاں بنانا چاہتے ہیں‘ اس لیے آپ لوگ یہاں سے جگہ خالی کردیں اور اپنا ٹھکانہ کہیں اور بنالیں‘ حسب الحکم حافظ ادریس صاحب نے پھلت پہنچ کر اس کھنڈر کے خاص مقام پر جہاں زیادہ سانپ نکلتے تھے اعلان کیا: ایک وارث رسول کے حکم سے میں اعلان کررہا ہوں کہ ہم لوگ مہمانان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے یہاں ایک مدرسہ چلارہے ہیں اس کی ایک قیام گاہ یہاں بنانا چاہتے ہیں‘ آپ لوگ یہاں سے جگہ خالی کردیں اور اپنا ٹھکانہ کسی اور جگہ بنالیں‘ کئی استاذ بھی ساتھ تھے سب کا تاثر یہ تھا کہ جیسے ہی یہ اعلان کیا گیا محسوس ہوا کہ ایک مخلوق یہاں رہتی تھی جس کی وجہ سے اس جگہ پر دہشت سی محسوس ہوتی تھی وہ مخلوق یہاں سے چلی گئی اور عجیب سا خلا محسوس ہونے لگا اس کے بعد سے آج تک نہ کوئی سانپ نکلا اور نہ کسی طالب علم کو اثر وغیرہ کی پریشانی ہوئی۔

ابھی چند مدارس میں جانا ہوا تو ذمہ داران مدرسہ نے شکایت کی کہ طلباءمدارس کے ساتھ عوام کا بڑا سوتیلا سلوک رہتا ہے خاص طور پر جہاں مدارس کی اپنی مساجد نہیں ہیں یا مدارس مساجد میں چل رہے ہیں وہاں کے نمازی تو بس ہر وقت ذرا ذرا سی بات پر بلکہ بے بات‘ بچوں کے ساتھ حقارت آمیز اور ظالمانہ سلوک کرتے ہیں‘ مجبوراً مسجد کی نماز کی فضیلت سے محروم کرکے ان کی جماعت الگ مدرسہ کے کمرے میں کرنی پڑتی ہے‘ یہ طلباءمدارس‘ مہمانان رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں‘ اس مبارک‘ مقدس اور اللہ کیلئے محبوب ترین نسبت کا جنات جیسی قوم تو ایسا احترام کرے کہ ایک اعلان میں سینکڑوں سال کی اپنی رہائش چھوڑ کر ذرا سے اشارہ پر جگہ خالی کردے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا دعویٰ کرنے والے ہم غلامان رسول‘ ان مہمانان رسول کو حقیر اور بے سہارا سمجھ کر ان کو حقارت سے دیکھتے ہیں حتیٰ کہ مساجد جہاں پر سب سے زیادہ حق اگر کسی کا ہے تو ان مہمانان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا۔ ان کے ساتھ نازیبا طریقہ سے ہم پیش آئیں‘ کتنے افسوس کی بات ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 707 reviews.