Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - جنوری 2012

 

نفس کیخلاف جنگ

یہ خواب میں کئی سال سے بار بار اور وقفے وقفے سے دیکھ رہی ہوں میں خود کو پرانے دور میں کسی جنگجو فوج کا سپہ سالار دیکھتی ہوں‘ ایک صحرا میں دونوں طرف سے فوجیں آتی ہیں اور پھر جنگ شروع ہوجاتی ہے۔ بہت سے لوگ مارے جاتے ہیں اور میری فوج ہار جاتی ہے۔ دوسری فوج کے سپاہی مجھے اور میرے چند بچے کھچے سپاہیوں کو گرفتار کرکے لے جاتے ہیں جس بادشاہ کی فوج مجھے گرفتار کرکے لے جاتی ہے اس کی دس بارہ ملکہ ہوتی ہیں۔ فوج بادشاہ کے حکم کے مطابق مجھے اس کی ایک ملکہ کے حوالے کردیتے ہیں مگر وہ ملکہ مجھے رکھنے سے انکار کردیتی ہے۔ اس طرح میں باری باری ہر ملکہ کی غلامی میں جاتی ہوں اور ٹھکرائی جاتی ہوں۔ پھر کوئی غیبی آواز مجھے کہتی ہے کہ میں یہاں سے بھاگ جائوں ورنہ ان ملکائوں کا گناہ مجھ پر ہوگا۔ میں قلعے سے بھاگنے کی کوششیں کرتی ہوں مگر میں پکڑی جاتی ہوں اور تب سپاہی مجھے بادشاہ کے سامنے اس کے دربار میں پیش کرتے ہیں۔ بادشاہ دوسری طرف منہ کرکے بیٹھا ہوتا ہے اور اس کے کھچڑی بال اور داڑھی لمبی ہوتی ہیا ور جیسے ہی وہ بادشاہ میری طرف منہ کرکے مجھے دیکھنے لگتا ہے تو میری آنکھ کھل جاتی ہے اور میں کبھی اس کی شکل نہیں دیکھ پاتی۔ (ماہین‘ راولپنڈی)

تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق یہ جنگ دراصل نفس اور ضمیر کی ہے۔ آپ اس وقت دنیاوی ماحول سے مغلوب ہیں اور آپ کا ضمیر اس ماحول کی قید سے نکلنے اور دینداری اختیار کرنے پر آمادہ کررہا ہے۔ لہٰذا آپ نیک اعمال کی پابندی کریں اور گناہوں سے توبہ کرکے اللہ پاک کی رحمت کو اپنی طرف متوجہ کریں۔

 

آسیبی اثرات

مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی چیز اچانک مجھے میرے دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر کھینچ رہی ہے۔ میں نے خود کو ہوا میں بے بس اڑتا ہوا محسوس کیا۔ خواب کے دوران اڑتے ہوئے میں نے محسوس کیا کہ کوئی غیبی آواز کہہ رہی ہے کہ یاحی یاقیوم پڑھو۔ میں نے خواب کے دوران یاحی یاقیوم پڑھنا شروع کیا تو اس چیز نے مجھے چھوڑ دیا۔ جونہی میں نے یہ ورد ختم کیا تو اس چیز (میں خواب کی کیفیت میں اسے کوئی آسیبی چیز ہی سمجھ رہا تھا) نے دوبارہ مجھے کھینچنا شروع کردیا۔ میں نے دوبارہ یاحی یاقیوم کا ورد شروع کیا تو اس چیز نے مجھے دوبارہ چھوڑ دیا اور اس کے فوراً بعد میری آنکھ کھل گئی۔ (فہد‘ لاہور)

تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ پر پرانے آسیبی اثرات محسوس ہوتے ہیں۔ آپ روزانہ سورہ بقرہ مکمل کسی بھی وقت اپنے کمرے میں آواز کے ساتھ پڑھ لیا کریں۔ یہ عمل اکتالیس دن بلاناغہ کرلیں۔ انشاءاللہ اثرات دور ہوجائیں گے۔

 

مرحوم رشتہ داروں سے ملاقات

میں نے دیکھا کہ ایک گھر میں میری امی کی بڑی تائی (جن کا انتقال ہوچکا ہے) اور میری امی کی چچی کی بڑی بہن (یہ زندہ ہیں) مل کر رو رہی ہیں کسی کے انتقال پر اس گھر میں‘ میں اپنی امی کی پھوپھی کے ساتھ پودوں کے پاس بیٹھی ہوں ہمیں دیر ہوجاتی ہے پھر میرے ابو کہتے ہیں چلو رکشہ میں تو میرے امی ابو دونوں بیٹیوں کو لے جاتے ہیں اور میں رہ جاتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ یہ لوگ تو چلے گئے ہیں میں گھر میں آجاتی ہوں تو میری امی کی پھوپھی کہتی ہیں کہ ہمارے ساتھ چلی جانا۔ پھر منظر بدل جاتا ہے اور میں اپنے آپ کو اپنے ابو کے گھر میں دیکھتی ہوں اور اپنی چھوٹی بیٹی کے بارے میں پوچھتی ہوں تو اس وقت میری چھوٹی بہن اسے گود میں لیکر آرہی ہوتی ہے۔ پھر منظر بدل جاتا ہے اور میں اپنے آپ کو اپنی امی کی کزن (جن کا انتقال ہوچکا ہے) کے ساتھ پارک میں ہوں اس پارک میں میری امی کی بڑی تائی (جن کا انتقال ہوچکا ہے) ان کی بیٹی اور بہو بھی ہیں تو میری امی کی کزن مجھے وہاں لے جاتی ہیں۔ پھر ہم ایک بلڈنگ جو پارک ہی میں ہے اس کا دروازہ کھولتے ہیں تو ہمیں ایک مسجد نظر آتی ہے‘ میں امی کی کزن سے کہتی ہوں کہ یہ مسجد عورتوں کیلئے بنائی گئی ہے تاکہ عورتوں کو سہولت ہو لیکن جب ہم اندر جھانکتے ہیں تو وہاں مرد وضو کررہے ہوتے ہیں تو امی کی کزن کہتی ہیں کہ آہی جائیں گی عورتیں۔ اس کے بعد سلسلہ ختم ہوگیا۔ (ماہین‘ شیخوپورہ)

تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ مذکورہ مرحومین کیلئے نفلی عبادت یا مالی صدقہ کرکے ایصال ثواب پہنچائیں۔ انشاءاللہ آپ کو دینی اور دنیاوی ترقیاں نصیب ہوں گی۔

 

ہاتھی کی کھال

میں دیکھتی ہوں کہ میری دوست (ر) کا بھائی ایک ہاتھی کے بچے کی کھال اتار رہا ہوتا ہے۔ (میری دوست کے بھائی کی عمر تیرا سال ہے) جب وہ کھال اتار لیتا ہے تو ہاتھی کے بچے پر ہاتھ پھیر کر اس کو بکرا بنادیتا ہے اور کھال اور بکرا لیکر چلا جاتا ہے اور میں گھر کے باہر صفائی کرنے لگتی ہوں کہ ہمارے گھر کے ساتھ والی اکیڈمی میں بہت سے لڑکے پڑھنے آتے ہیں ان میں وہ لڑکا بھی ہوتا ہے جسے میں حقیقت میں پسند کرتی ہوں۔ محلے میں بچے کھیل رہے ہوتے ہیں اور عورتیں کھڑی باتیں کررہی ہوتی ہیں کہ وہ لڑکا جسے میں پسند کرتی ہوں میرے قریب آتا ہے اور ہاتھ بڑھا کر مجھے گلاب کا پھول دیتا ہے۔ میں اس سے کہتی ہوں دیکھو مجھے سب کے سامنے پھول مت دو‘ محلے والے باتیں بنائیں گے اور وہ خاموشی سے چلا جاتا ہے اور میں کافی دیر باہر کھڑی اس کا انتظار کرتی ہوں لیکن وہ نہیں آتا پھر میری آنکھ کھل گئی۔

تعبیر: آپ کے خواب کی تعبیر یہ ہے کہ آپ کیلئے بہترین رشتہ آئیگا لیکن اگر جذباتی پن اور بے احتیاطی سے کام لیا تو یہ موقع ہاتھ سے نکل جانے کا اندیشہ ہے۔ نیز اس بات کا بھی اشارہ ہے کہ جس لڑکے کو آپ پسند کرتی ہیں وہ آپ کا تو نہ بنے گا لیکن آپ کی رسوائی کا سبب ہوسکتا ہے آپ استغفار کثرت سے پڑھا کریں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 687 reviews.