پل صراط پر سواری
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے مسلمانو! قربانی کے جانوروں کو کھلا پلا کر خوب موٹا کیا کرو کیونکہ یہی جانور قیامت کے دن پل صراط پر سواری کا کام دینگے۔ عیدالاضحیٰ کے دن اللہ کے نزدیک خون کے قطرے زمین پر گرانے سے بڑھ کر کوئی عمل نہیں۔ قربانی کے خون کا پہلا قطرہ جو زمین پر گرتا ہے وہ قربانی کرنیوالے کے تمام گناہوںکا کفارہ ہوتا ہے۔
رحمتوں کی بارش
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس نے عید کے دن غسل کیا گویا اس نے دریائے رحمت میں غوطے لگائے اور گناہ سے اس طرح پاک ہوا گویا ابھی پیدا ہوا ہے۔
اللہ کے ہاں مقبول
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ یوم النحر (ذی الحجہ کی دسویں تاریخ) کا کوئی عمل اللہ کے نزدیک قربانی کا خون بہانے سے زیادہ محبوب نہیں ہے اور بیشک یہ (قربانی کا جانور) اپنے سینگوں اور اپنے کھروں اور اپنے بالوں کے ساتھ آئے گا اور بیشک یہ خون اللہ کے نزدیک زمین پر گرنے سے مقبولیت کا درجہ پالیتا ہے لہٰذا خوش دلی کے ساتھ قربانی کیا کرو۔ (ترمذی‘ ابن ماجہ)
24 ہزار برس کی عبادت کا ثواب
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے یوم ترویہ کا روزہ رکھا اس نے گویا بارہ ہزار برس اللہ کی عبادت کی اور جس نے عرفہ کے دن روزہ رکھا اس نے گویا چوبیس ہزار برس عبادت کی اور جو عیدالاضحیٰ کے دن نماز عید تک روزہ دار رہا اس نے گویا ساٹھ ہزار برس عبادت کی اور اس کو اللہ تعالیٰ ہزار شہیدوں کا ثواب اور ہزار حاجیوںکا ثواب عطا فرمائے گا۔
اللہ کی رحمت اور شیطان کا غصہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بارہا یوم عرفہ میں ایسا تبسم فرمایا کہ دندان مبارک ظاہر ہوگئے میں نے اس کا سبب پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آج اللہ نے اپنے بندوں پر اس قدر رحمت اور مغفرت نازل فرمائی جس کے رشک سے شیطان آہ زاری کرتا ہے اور اپنے سر پر خاک ڈالتا ہے یہی دیکھ کر مجھے ہنسی آئی۔
بحوالہ: حرمین میں نیکیوں کے پہاڑ
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 563
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں