سورة الاخلاص کا مجرب عمل
باوضو قبلہ رخ بیٹھ کر ایک ہزار ایک مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں پہلی مرتبہ پڑھنے سے پہلے پوری بسم اللہ پڑھیں پھر باقی بغیر بسم اللہ کے پڑھیں‘ عمل کے اول آخر سات سات مرتبہ درود شریف پڑھ لیں آخر میں اپنے مطلب کیلئے دعا کریں بہت طاقتور عمل ہے۔ بعض نے اس کو ”اسم اعظم“ قرار دیا ہے۔
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم کا مجرب عمل
اول وآخر سات سات مرتبہ درود شریف جائے نماز پر قبلے کی طرف منہ کرکے بیٹھیں۔ 1000 مرتبہ پوری بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم پڑھ کر پھر دو رکعت نماز پڑھیں۔ پھر اپنی حاجت کیلئے دعا کریں۔ اس طرح یہ عمل بارہ مرتبہ دہرائیں اس طرح کل بارہ ہزار بار بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم کی تلاوت ہوگی اور بارہ مرتبہ دو رکعت نماز اور بارہ مرتبہ دعا ہوگی اور دعا میں ہر بار ایک حاجت یا دو تین حاجتیں پیش کریںاس سے زیادہ نہیں۔ یہ عمل بے حد موثر اور مفید ہے۔ ناجائز کاموں اور نہ ہی مکروہ اور فضول کاموں کیلئے ہرگز نہ کریں۔
یَاھَادِیُ کا مجرب عمل
دو رکعت صلوٰة الحاجت پڑھیں۔ پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد آیة الکرسی اور دوسری رکعت میں فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص پڑھیں پھر سلام پھیر کرایک سانس میں جتنی بار ممکن ہو یَاھَادِیُ کا ورد کریں۔ سانس ٹوٹنے کے بعد سجدے میں جاکر اپنی حاجت پیش کریں۔ انشاءاللہ مراد ضرور پوری ہوگی۔ اول و آخر درود شریف سات سات مرتبہ ضرور پڑھیں۔
جب ظاہری تدبیر کارگر نہ رہے
جب کوئی ظاہری تدبیر کارگر نہ رہے تو نماز تہجد کے بعد ایک سو ایک بار یہ آیت شریف خشوع و خضوع کے ساتھ پڑھیں۔
اِنَّ اللّٰہَ لَقَوِّی عَزِیز (حج 40)
ہرقسم کی بیماری سے نجات
ہرقسم کی بیماری کیلئے روزانہ فجر کی نماز کے بعد 21 دن باوضو حالت میں 21 مرتبہ آیت کریمہ لَا اِلَہَ اِلَّا اَنتَ سُبحَانَکَ اِنِّی کُنتُ مِنَ الظّٰالِمِینَ پڑھ کر پانی پر دم کرکے مریض کو پلائیں انشاءاللہ بہت جلد مرض میں افاقہ ہوگا۔
مشکل کا آخری حل
ایسی مشکل جو اچانک آن پڑی ہو اور اس کے حل کا کوئی امکان نظر نہ آتا ہو تو چاہیے کہ نماز عشاءکے بعد قبلہ رخ ہوکر بیٹھے اور پہلے 41 مرتبہ درودشریف پڑھے پھر سجدے میںسر رکھ کر 21 مرتبہ آیت کریمہ لَا اِلَہَ اِلَّا اَنتَ سُبحَانَکَ اِنِّی کُنتُ مِنَ الظّٰالِمِینَ پڑھے اس کے بعد اپنی مشکل کیلئے دعا کرے بفضل باری تعالیٰ بہت جلد مشکل آسان ہوگی جب تک کام نہ بنے پڑھتا رہے۔
حاجت پوری کرنے کیلئے
جائز ہر طرح کی حاجت کیلئے روزانہ نماز عشاءکے بعد قبلہ رخ بیٹھ کر ستر مرتبہ یہ پڑھے یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ بِحَقِّ لَا اِلَہَ اِلَّا اَنتَ سُبحَانَکَ اِنِّی کُنتتُ مِنَ الظّٰالِمِینَ ہر ایک بار پڑھنے کے بعد بارگاہ الٰہی میں اپنا مطلب بیان کریںاس طرح ستر مرتبہ پڑھے40 روز پڑھے۔ اول و آخر درود پاک ضرور پڑھے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 556
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں