محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے شوہر بہت محنت کرتے ہیں‘ دن رات کام میں دل لگا کر‘ جس کی بھی نوکری کرتے ہیں پوری ایمانداری سے کرتے ہیں مگر کہتے ہیں نماز کیلئے جیسے کوئی میرے ہاتھ پیر باندھ رکھتا ہے‘ دل چاہتا ہے مگر جسم ساتھ نہیں دیتا‘حکیم صاحب میرے شوہر کوئی بھی کام کرتے ہیں شروع میں تو وہ بہت اچھا ہوتا ہے اور جیسے ہی ہم ذرا سٹینڈ لینے لگتے ہیں اچانک کوئی مشکل آجاتی ہے اور سارا کاروبار ٹھپ ہوجاتا ہے اور ہم پھر آسمان سے زمین پر آجاتے ہیں۔ بہرحال ناممکن تو کچھ بھی نہیں‘ مجھے اللہ کی ذات سے امید ہے اوراعمال پر یقین ہے کہ ایک دن میں ضرور کامیاب ہوجائونگی اور وہ نمازی بن جائینگے اورعزت ہوگی اور اللہ اپنے گھر کا دیدار نصیب کرائیں گے‘ میرے مرد کو بھی اللہ سکون دے گا۔ اس نے اپنے بندے کو ناحق نہیں پیدا کیا وہ آزمائش بھی صبر والوں ہی سے لیتا ہے یہ سب میں آپ ہی سے سنتی ہوں اور ریسرچ میں رہتی ہوں اور مشاہدہ بھی کیا ہے۔ آپ نے مجھے جو وظیفے دئیے تھے ان کی وجہ سے میرے بہت سے کام بہت جلد ہوئے جن میں پہلا وظیفہ: یَاحَلِیمُ یَاعَلِیمُ یَاعَلِیُّ یَاعَظِیمُ تھا جو جلد ہی بدل گیا۔ دوسرا وظیفہاَللّٰھُمَّ اِنَّکَ مَلِیک مُّقتَدِر مَّاتَشَائُ مِن اَمرِیَّکُونَ تھا۔ جس کے سوا لاکھ پر اللہ نے مجھے اولاد جیسی نعمت سے نوازا۔ میرے شوہر کو نیا کام ملا۔ ولادت آسانی سے ہوئی۔ جوہر شفاءمدینہ کی کرامات سامنے آئی۔ سانس پھولنے لگتا تھا‘ سیڑھیاں نہیں چڑھ سکتی تھی‘ نماز میں جھک نہیں سکتی تھی‘ ریڑھ کی ہڈی میں بے حد تکلیف تھی مگر دو مہینے سے یہ تمام بیماریاں اور تکالیف دور ہوگئیں ہیں۔
جب سے بیٹی پیدا ہوئی تو جیسا چاہا ویسا پایا۔ میں نے سوچا کہ نام آپ کی پسند کا ہو اللہ سے دعا کی اور آپ نے نام تجویز کیا بے حد خوشی ہوئی جس کا اندازہ میں آپ کو لکھ کر نہیں بتاسکتی۔ مگر زندگی میں ہمیشہ آزمائش تھی۔ اس لیے پیدائش کے دو سال بعد میرے شوہر گرفتار ہوگئے‘ پھر تنگیاں‘ پھر کاروبار ختم‘ سب کچھ تباہ ہوگیا۔
تیسرا وظیفہ: فَقُطِعَ دَابِرُ القَومِ الَّذِینَ ظَلَمُووَالحَمدُو لِلّٰہِ رَبِّ العَالَمِینَ (سورہ انعام 45)
اس وظیفہ کی کثرت کی برکت سے میرے شوہر کو رہائی ملی جو کام مہینے سے نہ ہورہا تھا وہ آٹھ دن میں ہوگیا۔ فقروفاقہ کی نوبت آگئی تھی‘ قرضہ پر قرضہ چڑھتا جارہا تھا‘ اللہ نے اس وقت قرضہ حسنہ دلوا دیا اور ان کے والد صاحب جو اپنے بیٹے کو پریشان رکھنے میں مطمئن ہیں‘ خود تہجد گزار ہیں‘ تفسیر قرآن ترجمہ پڑھتے ہیں مگر 25-26 سال سے انہوں نے اپنے بیٹے کو پوچھا تک نہیں۔ بہرحال سورہ انعام کی کثرت کی برکت سے میرے سسر نے باقاعدہ ہماری مدد کی اور اسی وظیفہ کی برکت سے ہمیں جوہرٹائون میں دکان مل گئی۔ کچھ عرصہ تو دکان بہت اچھی چلی‘ مگر ہائے قسمت 70,80 ہزار کا سامان ڈالنے کے بعد کچھ عرصہ بعد گاہک نہ آتا تھا۔ دو مہینے کے بعد دکان کا کرایہ پڑ گیا تو خالی کرانے کی نوبت آگئی اور خوب ذلت کا سامنا کرنا پڑا اور دکان خالی کردی اورپھر نہایت ہی تنگی اور فاقے شروع ہوگئے۔ پھر آپ کے در پر آئی تو آپ نے بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَی ئٍ قَدِیر والا وظیفہ دیا۔ اس وظیفے کی برکت سے تین ماہ بعد کراچی میں کام ملا۔ حالانکہ میں کراچی میں اپنے شوہر کو بھیجنا نہیں چاہتی تھی۔ مگر حالات ہی اتنے خراب تھے۔ مجھے اس وظیفے اور فائدہ یہ ہوا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی میری ماں کا علاج کراچی میں ہورہا تھا میرے سب بہن بھائی ملنے چلے گئے لیکن میں نہ جاسکی تھی کیونکہ کاروبار ہی نہیں تھا۔ پھر اللہ نے کاروبار کے ذریعے سبب بنایا اور میں بھی اپنی والدہ سے ملنے چلی گئی۔ اللہ نے اپنی شان کریمی دکھائی اور دل چاہا کہ اللہ کے در پر سجدے کے بعد آپ کا شکریہ ادا کروں کہ آپ نے کیا کمال کا وظیفہ دیا ہے کہ ہر کام ابھی صرف 5000 کی تعداد پر ہی بنتا جارہا ہے ابھی تو سوا لاکھ کرنا ہے اللہ انشاءاللہ ہدایت بھی دے گا۔ اللہ سے بڑی امید ہے کہ وہ میری ماں کو شفاءکاملہ نصیب فرمائے اور میرے والد کو بے قرضہ اور بے محتاج رکھے اور ان کی بھی دکھ تکلیفیں دور کرکے اپنے گھر کی خوشیاں بہاریں نصیب فرمائے اور میرے حالات بھی مستقل ٹھیک ہوجائیں اللہ ہماری آزمائش بھی ختم کردے اور میرے شوہر کو بھی کاروبار برکت والا نوازے اور ہدایت نصیب کرے ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں