آسیب کے دفع ہونے کیلئے
جس گھر میں جن یا آسیب کا شبہ ہو یا جن یا آسیب اہل خانہ کو نظر آتا ہو اس گھر میں مندرجہ ذیل کلمات باوضو لکھ کر ہر کمرے میں دروازے کے اوپر لگادے اور کمرے کے اندر دروازے کے بالکل سامنے دیوار پر بھی لگادے۔ انشاءاللہ تعالیٰ جن آسیب اس گھر سے چلے جائیں گے۔ وہ کلمات یہ ہیں:
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ۔ مَاشَآ ئَ اللّٰہُ کَانَ وَمَالَم یَشَائ لَم یَکُن وَلَا حَولَ وَلاَ قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ العَلِیِّ العَظِیمِo فَاللّٰہُ خَیر حَافِظًا وَّھُوَاَرحَمُ الرَّاحِمِینَ یَابَدُوحُ یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ۔
جلندر‘ پھوڑا‘ سوجن ختم کرنا
اگر کسی کے جلندر ہو‘ پھوڑا‘ بدہو یا دنبل ہو اور اس جگہ سوجن آگئی ہو تو باوضو مندرجہ ذیل آیات سات دن تک برابر روزانہ سات مرتبہ پڑھ کر دم کریں۔ انشاءاللہ سات دن میں مرض دور ہوجائے گا۔
بَلآئً حَسَنًا ط اِنَّ اللّٰہَ سَمِیع عَلِیم o
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِo اَلَم تَرَاِلَی الَّذِینَ خَرَجُوا مِن دِیَارِھِم وَھُم اُلُوف حَذَرَ المُوتِ ص فَقَالَ لَھُمُ اللّٰہُ مُوتُوا قف (البقرہ 243)
ہر قسم کے درد سے حفاظت
اگر کسی شخص کو سردی کے موسم میں یا برسات میں کوئی پرانا درد تنگ کرتا ہو تو اس سے حفاظت کیلئے بعد نماز فجر اور بعد نماز عشاءباوضو آیات ذیل کو سات بار پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے تمام بدن پر ہاتھ پھیرلے۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے محفوظ رہے گا۔ وہ آیات یہ ہیں:۔
اَلحَمدُ لِلّٰہِ الَّذِی خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالاَرضَ وَجَعَلَ الظُّلُمٰتِ وَالنُّورَ ط ثُمَّ الَّذِینَ کَفَرُوا بِرَبِّھِم یَعدِلُونَo (سورة الانعام 1)
بڑھاپے میں کم سنائی دینا
اگر کسی آدمی کی سننے کی طاقت کم ہوگئی ہو اور اسے کم سنائی دیتا ہو تو عشاءکی نماز کے بعد 41 بار مندرجہ ذیل آیت باوضو پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے تین مرتبہ ہاتھ اپنے چہرے پر اور کانوں پر پھیر لے۔ اکتالیس روز بلاناغہ عمل کرنے سے انشاءاللہ تعالیٰ کان کی قوت سماعت بحال ہوجائے گی۔ وہ آیت یہ ہے:۔
فَقَضٰھُنَّ سَبَعَ سَمٰوٰتٍ فِی یَومَینِ وَاَوحٰی فِی کُلِّ سَمَآئٍ اَمرَھَا ط (حم سجدہ 12)
خونی بواسیر کی تکلیف سے نجات
خونی بواسیر بہت تکلیف دہ مرض ہے اس کا علاج کسی باقاعدہ حکیم حاذق اور مستند طبیب سے کرایا جائے اگر بواسیر کی تکلیف حد سے زیادہ بڑھ جائے اور ناقابل برداشت بن جائے تو مریض باوضو یہ کلمات پڑھ کر شہادت کی انگلی پر دم کرے اور اس انگلی کو پانی کے برتن میں ڈبودے۔ انشاءاللہ تعالیٰ بواسیر کی تکلیف سے فوراً آرام آجائے گا اور بے چینی ختم ہوجائے گی۔ وہ کلمات یہ ہیں:۔
ھُوَ اللّٰہُ الَّذِی لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُو ج اَلمَلِکُ القُدُّوسُ السَّلٰمُ المُومِنُ المُھَیمِنُ العَزِیزُ الجَبَّارُ المُتَکَبِّرُ ط سُبحٰنَ اللّٰہِ عَمَّا یُشرِکُونَ o (حشر، 23)
تشخیص (پہچان ) جنات
اگر کسی مریض کی بابت معلوم نہ ہو کہ اس پر سحر کیا ہوا ہے یا جنات کا اثر ہے یہ معلوم کرنے کیلئے مریض کو وضو کراکے ایک پاک کپڑے پر سامنے بٹھا لیا جائے اور عامل گیارہ مرتبہ باوضو یہ کلمات پڑھ کر مریض پر دم کرے۔ اگر مریض پر جنات‘ آسیب یا پری کا اثر ہے تو وہ حاضر ہوکر بات کرنے لگیں گے۔ اس کے بعد گیارہ بار یَاحَفِیظُ پڑھ کر مریض پر دم کرے انشاءاللہ جنات کا اثر فوراً ختم ہوجائے گا اورمریض صحیح حالت میں ہوجائے گا۔
وہ الفاظ جو پڑھ کرمریض پر دم کرنے ہیں یہ ہیں:۔ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِo یَاحَفِیظُ یَاحَفِیظُ یَاحَفِیظُ یَابَدِیعُ یَابَدِیعُ یَابَدِیعُ یَابَدِیعُ العَجَائِبِ یَابَدِیعُ۔
آسانی کے ساتھ بچہ کی پیدائش
اگر عورت کے بچہ ہونے کا درد ہو لیکن بچہ پیدا ہونے میں دشواری ہو اور عورت سخت تکلیف میں مبتلا ہو تو ایسی صورت میں گُڑ کی تین ڈلی (گڑ کے ٹکڑے) لے اور اول تین بار درود شریف پڑھے اس کے بعد تین مرتبہ درج ذیل آیت پڑھے اور آخر میں تین بار درودشریف پڑھے اور اس گڑ کی ایک ڈلی پر دم کردے۔ اسی طرح بار بار پڑھ کر ایک ایک دلی پر دم کرے اور وہ تینوں ڈلیاں عورت کو کھلادیں۔ اس گڑ کی ڈلیوں کے کھاتے ہی انشاءاللہ تعالیٰ جلد بچہ پیدا ہوجائے گا۔ وہ آیت اور کلمات یہ ہے:۔
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِo فَلیَنظُرِ الاِنسَانُ مِمَّ خُلِقَ o خُلِقَ مِن مَّآئٍ دَافِقٍ o یَّخرُجُ مِن م بَینَ الصُّلبِ وَالتَّرَآئِبِ o یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ بِرَحمَتِکَ اَستَغِیثُ ط (طارق، 4تا 7)
تیسرے دن کے بخار کا خاتمہ
اگر کسی کو تیسرے دن بخار چڑھتا ہو اور دمیان کے ایک دن بخار نہ ہوتا ہو تو اس کیلئے پاک روئی لے کر سات بار سورہ فاتحہ باوضو پڑھ کر روئی پر دم کرکے مریض کے دائیں کان میں لگادیں اس کے بعد سورہ فاتحہ پانچ بار پڑھ کر روئی پر دم کریں اور مریض کے بائیں کان میں لگادیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ بخار ختم ہوجائے گا۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 538
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں